13خوبصورت ترین داخلی دروازے

Namra Farman Namra Farman
Paisajismo, Fainzilber Arqts. Fainzilber Arqts. Окна и двери в стиле модерн
Loading admin actions …

کسی بھی گھر کے لیے داخلی دروازہ بہت اہمیت رکھتا ہے، جو کہ نہ صرف آپ کے پورے گھر کو باندھ کر رکھتا ھے بلکہ درحقیقت سب سے منفرد اور شاندار گھر کی پہچان بھی ھے۔ کہا جاتا ہے کہ پہلا تاثر ہی آخری بھی ہوتا ھے تو اسی لیے سب یہی کوشش کرتے ہیں کہ یہ ایک بہترین تاثر ہو، آپ کے گھر کا داخلی دروازہ بھی پہلا تاثر دیتا ھے ۔ آپ کے گھر آنے والے مہمانوں پر خوشگوار اثر پڑتا ھے اگر آپ کا بیرونی داخلی حصہ شاندار ہو۔ اسی وجہ سے ہومیفائی سے آپ کے لیے ہم نے کچھ خاص داخلی دروازوں کی تصاویر منتخب کی ہیں جن کو یقیناََ آپ اپنے گھر کے لیے اپنانا چاہیں گے۔یہ تصاویر آپ کو آپ کے گھر کے لیے تحریک مہیا کریں گی۔

 تو آئیے ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں!

​۱۔ دھات کا بنا ہوا کالا دروازہ جو کہ آنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔سادگی کے ساتھ مکمل حسن جو کہ بہترین ہے۔

۲۔ایک کنٹینر گھر کو کھولنے کا کتنا زبردست طریقہ ھے! اصلی دروازوں سے متاثر شدہ بلاشبہ بہترین۔

​۳۔صنعتی انداز کا بنا ہوا یہ دروازہ جدید اور سٹائلش لگ رہا ہے، اور شیشے کا استعمال تو بے مثال ہے۔

۴۔آپ کے ھال کے راستے میں ان دروازوں کے بارے میں کیا خیال ھے؟آپ ان کے ساتھ ایک پلین سامنے کا دروازہ اپنا سکتے ہیں۔

​۵۔ یہاں موجود بولڈ دھاری دار ڈیزائن کو اگنور کرنا بہت ہی مشکل ھے۔ یہ افقی کورنگ کے ساتھ بہترین لگ رہا ھے۔

۶۔واہ! کون ہے جس کو یہ لٹکا ہوا دروازہ پسند نہیں ہے، ایک پوائنٹ کے گرد گھومتا یہ دروازہ جدید اور سٹائلش لک دے رہا ھے۔

۷۔ایک ذرا سا کنٹراسٹ شامل کرنے کا خیال زبردست ہے، اگواڑے کی نرم پتھریلی رنگت کے ساتھ یہ بھاری دروازہ بہت اعلی نظارہ دے رہا ہے۔

​۸۔یہ ایک دروازہ ہے جو کہ درحقیقت دروازہ نہیں ہے، یہ تفصیلی کٹ آؤٹ ڈیزائن چھپانے کے لیے بہترین ھے جو کہ اس کا اصل میں استعمال ہے۔

​۹۔جدید طوالت کے ساتھ ایک پوائنٹ کے گرد گھومتی یہ کھڑکی اعلی پائے کی ہے۔ایک دھکا ! اور سارا گھر کھل جائے گا۔

۱۰۔ایک کلاسیکل صحن اور عصر حاضر کا دروازہ یہاں پرایک ساتھ پرفیکٹ لگ رہے ہیں۔۔۔ شیشے کے دھندلے پینلز بھی اعلی لگ رہےہیں۔

۱۲۔بھورے سامنے کے دروازے اپنی الگ ہی خوبصورتی رکھتے ہیں اور ان میں ایک ایسی بات ہے جو کہ بالکل بھی نظر انداز نہیں کی جا سکتی۔

۱۳۔جگہ بچانے کے لیے یہ دروازے بہترین ہیں، ان پتلے پھسلنے والےدروازوں نے دروازے لگانے کے عمل کو نئی جہت دی ہے جس میں دروازے دیوار میں غائب ھو جاتے ہیں۔

۱۱۔ اپنے گھر کو ذرا سا قدرتی انداز دیں جیسا کہ اس گھر کے داخلی دروازے کو اس کیاری نے بہت ہی اعلی بنا دیا ہے۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи