صفائی کرنے کے 15 سادے اور آسان طریقے جو کہ واقعی کارآمد ہیں

Hamna – Homify Hamna – Homify
Apartamento Lisboa , Espaço Mínimo Espaço Mínimo Коридор, прихожая и лестница в скандинавском стиле
Loading admin actions …

گھرصاف ستھرا رکھنا رکھنا اور صفائی کرنا ہمیں تو بہت پسند ہے۔۔۔ آپ کو صفائی کرنا پسند نہیں؟ اوہو۔۔ چلیں ہم اس کو تبدیل کر دیں گے۔

جب آپ کو پتا چلے گا کہ چند آسان طریقوں سے یہ مشکل کام کتنا آسان ہو جاتا ہے تو آپ بھی یقینا ہر وقت اپنے گھر کو صاف ستھرا اور مہکتا ہوا رکھنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔ 

چلیں پھر دیکھتے ہیں وہ سادہ اور آسان طریقے جو جادوئی اثر رکھتے ہیں۔

1- گرد آسانی سے صاف کریں

Apartamento Lisboa , Espaço Mínimo Espaço Mínimo Коридор, прихожая и лестница в скандинавском стиле

عمومی طور پر لکڑی کے فرنیچر سے مٹی چپک جاتی ہے اور پھر آسانی سے صاف نہیں ہوتی۔ اس کے لیے آپ ہلکے سے پرفیوم یا باڈی سپرے کا استعمال کریں، مٹی باآسانی اتر جاۓ گی اور آپ کا گھر بھی مہکتا رہے گا۔

2- مزے میں پلیٹیں صاف کریں

Notting Hill home, Alex Maguire Photography Alex Maguire Photography Кухня в стиле модерн Раковины и краны

یہ طریقہ بڑی دعوت اور مرد حضرات کے لیے بہترین ہے۔ اپنی ڈریلنگ مشین کے اگلے حصے پر صفائی والا کپڑا یا فوم لگائیں اور مزے میں تیز تیز ساری پلیٹیں صاف کر لیں۔

3- مشینوں کی صفائی

کسی بھی قسم کی مشین کی صفائی کے لیے ٹوتھ برش بہترین ہے کیونکہ یہ ہر چھوٹی جگہ بھی صاف کر دیتے ہیں۔

4- مائیکروویو کی صفائی

Freestanding Kitchen Sculleries of Stockbridge Кухня в стиле модерн Электроника

مائیکروویو کی صفائی کرنے کا ایک بہت آسان طریقہ یہ ہے کہ لیمو کے ٹکڑے کاٹ کر پانی میں ڈالیں اور اسے مائیکروویو میں رکھ کر 2 سے 3 منٹ کے لکے چلا دیں۔ تمام گندگی آرام سے صاف ہو جاۓ گی۔

5۔ کھڑکی کے بلانڈز صاف کریں

Full Height Shutters for Velux Windows homify Окна и двери в классическом стиле Роллы и жалюзи

کانٹے یا چمچے کے آکے ایک پرانا موزہ لگائیں اور آرام سے صفائی کر لیں۔

6- لینٹ رولر

Puffins Table Lamp Hunkydory Home Гостиная Освещение

لیمپ کے شیڈز سے مٹی صاف کرنے کے لیے اس پر لنٹ رولر پھیر دیں۔ وہ بالکل نئے دکھنے لگیں گے۔

7- پرانے ٹولز کی صفائی

Catalogo Furlan Mobili: Una piccola selezione di armadi, de-cube de-cube Гараж в стиле модерн Гаражи

آپ کے ٹولز پرانے اور زنگ آلود ہو چکے ہیں؟ کوئی مسئلہ نہیں، ان تمام سکرو ڈرائیورز اور پانوں  وغیرہ کو سرکے میں رات بھر کے لیے بھگو دیں۔ اس کے بعد مزید حفاظت کے لیے اس السی کا تیل ( linseed oil)لگائیں۔

8- کپڑوں میں خشبو لائیں

'Metropolis' 2 sliding door wardrobe by Mobilstella homify Спальня в стиле модерн Шкафы для одежды и комоды

تازہ پانی میں تھوڑا عرق گلاب اور خوشبو دار تیل ڈالیں اور اپنے کپڑوں پر اس کا چھڑکاؤ کریں۔۔۔ آپ کو مزہ ہی آ جاۓ گا۔

9- ویکیوم کلینر کا ایک اور استعمال

Vintage-Photography, silent-cube-photography silent-cube-photography Классический

اگر آپ کے ٹاپس کا پچھلا  حصہ یا کوئی اورچھوٹی چیز نیچے فرش یا کارپٹ پر گر کر غائب ہو چکی ہے تو ویکیوم کلینر کے آگے موزہ یا کوئی اور نرم کپڑا لپیٹ کر اسے آرام سے تلاش کر لیں۔

10- صاف ستھرا اوون

Open plan living, dinning room and kitchen GK Architects Ltd Кухня в стиле модерн Электроника

بیکنگ سوڈے اور سرکے کا پیسٹ اوون میں رات بھر کے لیے لگائیں اور صبح آرام سے اوون کو چمکا دیں۔

11- ‎غسل خانے کے لیے

Cloud Stone Bath homify Ванная комната в стиле модерн Ванны и душевые

باتھ ٹب کو صاف کرنے کے لیے سفید سرکے اور عطر کا استعمال کریں۔

12- تیل کی تیل سے صفائی

Lakes By Yoo 2, Future Light Design Future Light Design Дома

جلا ہوا چپچپا تیل صاف کرنا بہت ہی مشکل ہے مگر تازہ تیل سے یہ آسانی سے صاف ہو جاۓ گا۔ اس کے بعد گیلا کپڑا پھیر دیں۔

13- غسل خانےکے لیے

Antiqued Mirror Bathroom Panelling Rupert Bevan Ltd Ванная в классическом стиле Зеркала

پانی اور صابن کے دھبے صاف کرنے کے لیے مالٹے یا گریپ فروٹ کو آدھا کریں، اس کے اوپر نمک لگائیں پھر اس کی مدد سے ان دھبوں کو صاف کریں۔

14- بال

Dixie Sofa Loaf Гостиная в классическом стиле Диваны и кресла

اگر آپ کے صوفے یا قالین پر بال گرے ہوۓ ہیں تو اسے آپ ربڑ وائیپر سے صاف کر لیں۔

15- سنک سے ناگوار مہک کا خاتمہ

Sink with drain grooves on the worktop AD3 Design Limited Кухня в классическом стиле Раковины и краны

سوڈے کے دو چمچے سنک میں ڈالیں اور گھنٹے بعد گرم پانی اوپر ڈال دیں۔ ناگوار بدبو کا خاتمہ ہو جاۓ گا۔

گھر کو صاف کرنے کے 10 آسان طریقے، صرف آپکی الماری میں موجود چیزوں کو استعمال کر کے۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи