عمر کی مناسبت سے پلنگ کے انتخاب کے ۶ آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
SADHWANI BUNGALOW, 1 Square Designs 1 Square Designs Спальня в стиле модерн
Loading admin actions …

پلنگ کی ضرورت انسانی ضروریات میں شامل ہے۔ مختلف ادوار میں یہ چیز مختلف شکل میں بنائی گئی ہے جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے ہر چیز میں جدت پیدا ہورہی ہے۔ حتی کہ جدید خوابگاہ میں فرنیچر کی بناوٹ میں سامان، ڈیزائن، رنگ اور سہولت وقت کے مطابق تبدیل کیے جاتے رہے ہیں۔ سمجھداری اس میں ہے کہ انسان کی ضرورت وقت اور عمر کی مناسبت سے استمال کیا جائے۔ عمر کی مناسبت سے پلنگ کا انتخاب کیسے کیا جائے آئیے ہم آپ کی اس معاملے میں مدد کرتے ہیں۔

۱۔ جھولا

ابتدائی عمر میں جب انسان بچہ ہوتا ہے تو اس کے آرام کے لئے جھولے کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس کی بناوٹ مختلف ہوتی ہے کچھ موٹے کپڑے سے بنایا جاتا ہے اور کہیں لکڑی کا بنا کر اس میں چھوٹا گدا بچھا دیا جاتا ہے تا کہ بچہ اس میں آرام سے اپنی نیند پوری کرسکے۔

۲۔ بے بی کاٹ

جب بچہ تھوڑا بڑا ہوتا ہے تو اس کے لئے پلنگ کا انتخاب کیا جاتا ہے اس میں چاروں طرف لکڑی کے ڈیزائن سے اسے بند کردیا جاتا ہے۔ تا کہ اس کے نیند سے اٹھ کر گرنے کا اندیشہ نہ ہو اور جب ماں تک اس کی آواز پہنچے تو وہ اسے آرام سے پلنگ سے اٹھا  کر نیچے کھڑا کرسکیں۔

۳۔ چھوٹا پلنگ

پانچ سال کے بعد آپ بچے کو چھوٹے سائز کے خوبصورت سنگل پلنگ پر سلا سکتے ہیں جہاں ایک پرسکون نیند لینے کے بعد بچہ خود پلنگ سے اتر کر آپ کے پاس آ سکتا ہے۔ اس وقت پلنگ کے خوبصورت اور شوخ رنگوں کا انتخاب آپ کرسکتے ہیں جو بچے کی مصوم صورت اور سوچ سے ہم آہنگ ہو۔

۴۔ اوپر نیچے بنائے گئے پلنگ

اگر کمرے کم ہیں اور جگہ کا مسئلہ ہو تو آپ ایک چھوٹی سی سیڑھی لگوا کر اوپر نیچے پلنگ بنوا سکتے ہیں تا کہ بچے تفریح بھی کرسکیں اور کھیل ہی کھیل میں اپنی جگہ بھی بدل سکیں۔ اور ان کے گرنے سے بچنے کے لئے آپ پلنگ کے باہر کی طرف لکڑی کے چھوٹے تختے لگوالیں تو ان کے گرنے کا اندیشہ بھی نہیں رہیگا۔ لیکن اس کو بنوانے سے پہلے آپ کسی ماہر سے مشورہ لینا نہ بھولیں۔

۵۔ بڑا پلنگ

آپ اسے ڈبل بیڈ بھی کہہ سکتے ہیں۔ جوانی کی نیند بڑی بے فکر ہوتی ہے۔ بندہ کمرے میں آتے ہی پلنگ پر ڈھیر ہوجاتا ہے۔ اس وقت نہ گرمی سردی کا احساس ہوتا ہے نہ آرام اور سکون کی فکر ہوتی ہے بلکہ صرف اور صرف سونے کی جگہ سے مطلب ہوتا ہے تاکہ وہ اپنی تھکن اتار سکیں۔

۶۔ بزرگوں کے لئے پلنگ

بڑی عمر کے بزرگ کے لئے بہت سوچ سمجھ کر پلنگ کا انتخاب کیا جائے تاکہ ان کی عمر کی مناسبت سے انہیں آرام مل سکے۔ اس سلسلے میں ان سے بھی مشورہ لیا جائے کیونکہ بعض اوقات ان کو چارپائی یا پٹی والے پلنگ پر سونا اچھا لگتا ہے۔ تو کوشش کی جائے کہ ان کی مرضی کے مطابق پلنگ کا انتخاب کیا جائے تا کہ ان کی دل آزاری نہ ہو اور وہ اپنے ہی گھر میں خود کو اجنبی نہ محسوس کریں لیکن اگر وہ آپ پر چھوڑ دیں تو پھر ایسا پلنگ بنوائیں جو خوبصورت ہو، اس پر وسیع تاج بنا ہو اور سائز میں بڑا بھی ہو۔ اس کے رنگ کا انتخاب بھی ان کی عمر کی مناسبت سے ہو جس میں سادگی اور وقار نظر آئے اور ان کے دل و دماغ کو بھی ایک آرام دہ اور پرسکون نیند مل سکے۔

کیا آپ خوابگاہ سے متعلق مزید معلومات جاننا چاہینگے؟ تو پڑھیں: خوابگاہ کی دیواروں پر کیے جانے والے ۷ سردیوں کے رنگ

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи