گرمیوں میں خوابگاہ کو ٹھنڈا کرنے کے 5 طریقے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
ALQUILER DE CASA EN EL EMPORDA CON MUCHO ENCANTO , decoradora JUDITH FARRAN , Home Deco Decoración Home Deco Decoración Спальня в рустикальном стиле
Loading admin actions …

ابھی پہلی گرمیاں ختم نہیں ہوتی اور ہم دوسرے موسمِ گرما کی تیاریوں میں لگ جاتے ہیں۔ سردیاں اتنے تھوڑے عرصے کے لئے آتی ہیں۔ گرمی اتنی شدید ہوتی ہے کہ انسان سوچتا ہے کہ باہر کی گرمی کا تو مقابلہ نہیں کیا جاسکتا اسلئے گھر کے اندر رہنا ہی ٹھیک ہے۔ دن میں کسی نہ کسی طرح گزارا ہو جاتا ہے مگر جب گرمی اتنی زیادہ بڑھ جائے کہ آپ رات کو سو بھی نہ سکیں تو پھر بہت کوفت ہوتی ہے۔ 'ہومی فائی پر ہم نے اپنی سی کوشش کی ہے اور آج کے مضمون میں ہم آپکے لئے چند ایسی تجاویز لائے ہیں جو گرمیوں کی راتوں میں پُرسکون نیند سونے میں آپکی مدد کریں گی۔ یہ تجاویز آپکی خوابگاہ کو ٹھنڈا رکھنے سے متعلق ہیں۔   

پنکھے کا استعمال کریں

جِن گھروں میں ائر کنڈیشنر نہیں ہے وہاں اپنے آپ کو گرمی سے بچانے کےلئے  سب سے  پنکھے کا استعمال ہمارے ذہن میں آتا ہے۔ مگر اسکو صرف اسی وقت چلائیں جب اسکی ضرورت ہو ورنہ انجن کی گرمی سے کمرہ زیادہ گرم ہوسکتا ہے۔ اگر چھت کو پنکھا کافی نہ ہو تو پیڈسٹل پنکھا بھی ساتھ چلالیں۔ اور پھر بھی کام نہ بنے تو اسکے سامنے پانی سے بھری بالٹی رکھ لیں تاکہ ہوا جب گردش کرے تو ٹھنڈی ہو۔ 

کمرے کو دن کے وقت بند رکھیں

 موسمِ گرما میں ایک اہم سوال یہ ہوتا ہے کہ کمرے میں ہوا کی آمد و رفت کو کیسے یقینی بنایا جائے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ آپ ہر حال میں دن کے وقت تپش کو اندر مت آنے دیں۔ کھڑکیاں بند کردیں، ان پر پردے اور جھلمیاں(بلائنڈز) تان دیں۔ باہر کے حصے میں بھی اگر آپ نے سائے کے لئے کپڑے یا چھاتے کا بندوبست کیا ہوا ہے تو اسکو پھیلادیں تاکہ سورج کی تپش کم سے کم اندر آسکے۔ جب رات کا وقت آئیں تو اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ تمام چھاتہ دار چیزوں کو ہٹا دیں۔ بلائنڈز ہٹادیں۔ پردے پیچھے کردیں، کھڑکیاں کھول دیں اور رات کی خنکی کو اندر آنے دیں۔ اگر آپکی خوابگاہ کے دونوں اطراف میں کھڑکیاں ہیں تو ان سب کو کھول دیں تاکہ ہوا کی آمد و رفت ہوتی رہے اور آپکی خوابگاہ میں ہوا کی ترسیل با آسانی ہوتی رہے۔  

سفید پردے

پردے اہم ہیں۔ اگر آپ کے گھر کی کھڑکیوں میں شٹر نہیں لگے تو پھر مہین، کم وزن اور ہلکے رنگوں کے پردے استعمال کریں جیسا کہ سفید رنگ کے پردے۔ موٹے پارچہ جات اورگرم رنگ حرارت کو جذب کرتے ہیں اور کمرے کو گرم کر دیتے ہیں۔ 

فرش کو گیلا کریں اور کھڑکیاں کھول دیں

رات کو کھڑکیاں کھولنے کا وقت ہوتا ہے۔ اگر آپ کے پردے بہت موٹے ہیں تو مچھر دانی لگا لیں تاکہ کیڑے مکوڑے سے آپ کا بچاؤ ہو سکے۔  کمرے کو جلد ٹھنڈا کرنے کے لئے کھڑکیاں کھولنے کے بعد صرف پانی میں گیلا کر کے فرش پو پونچھا لگالیں اور اگر کمرے کے سامنے کوئی برآمدہ ہے تو وہاں بھی۔ اس سے ایک دو ڈگری تک آپ کے گھر کا درجہِ حرارت گِر جائے گا۔ 

نچلے فلور پر سوئیں

اگر یہ سب کرنے کو باوجود آپکی خوابگاہ یوںلگتی ہے جیسا کہ یہ گرم پانی سے غسل کا حمام ہو تو آپکو انتہائی اقدامات اُٹھانے ہونگے۔ اگر آپ مشترکہ خاندانی نظام میں نہیں رہتے یا کسی چھوٹے گھر میں رہتے ہیں تو گرمیوں میں گھر کے نچلے حصے کو اپنی آماجگاہ بنالیں۔ جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے آبکو بستر لانے کی ضرورت نہیں، آپ صوفے پر بھی سوسکتے ہیں۔ 

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи