آپ کے باورچی خانے سے بدبُو کا چھٹکارا

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Проект 4х комнатной квартиры, Инна Михайская Инна Михайская Кухня в стиле модерн
Loading admin actions …

ایک صاف ستھرے گھر میں رہنا کتنا اچھا لگتا ہے۔ تاہم شہروں میں بڑھتی ہوئی گندگی کی وجہ سے اپنے گھروں اور گردونواح کو صاف رکھنا پہلے سے زیادہ مشکل ہوتا جا رہا ہے۔اپنے گھر اور گردونواح کو صاف رکھنے کا انحصار ہماری اپنی سوچ پر ہے جو ہمیں گھر صاف رکھنے پر اُکساتی ہے۔‏ درحقیقت گھر کی صفائی کا دارومدار بڑی حد تک خاندان کے تمام افراد کے ذہنی رُجحان پر ہے۔‏ گھر کے افراد جتنا زیادہ صفائی کا خیال رکھیں گے اتنا ہی تمام گھر والے کئی قسم کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں گے۔ یوں تو گھر کے ہر حصے کی صفائی بہت ضروری ہوتی ہے مگر سب سے زیادہ باورچی خانے کی صفائی کو اہمیت حاصل ہے۔ گھر کے اندر باورچی خانہ  اور کھانہ پکانے کی جگہ ایسی جگہ ہیں جہاں صفائی نہ کرنا صحت کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے۔ صفائی روز بھی کی جاتی ہے مگر ہفتے میں ایک بار اچھی طرح صفائی بھی کرنی چاہئیے تاکہ جراثیم اور بد بُو کو پیدا ہونے سے روکا جا سکے۔ ہم آپ کے لیے باورچی خانے کی صفائی کے لیے کچھ تجاویز لائے ہیں جو آپ کے باورچی خانے  کو آسانی ، تیزی اور بیترین طریقے سے صاف کر دیں گی اور اس میں پیدا ہونے والی بدبُو سے نجات دلا دیں گی۔ امید ہے کہ آپ کو پسند آئیں گی۔ آئیے دیکھتے ہیں۔

بُو سے نجات کے لیے ​سفید سرکہ کا استعمال

سفید سرکہ کا استعمال یوں تو بہت سے مقاصد کے لیے کیا جاتا ہے ۔ جیسا کہ اپنے کھانے میں اس کو ڈالنا اس سے آپ کے کھانے میں بہت اچھا ذائقہ آتا ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کو اور بھی بہت سے استعمال ہیں۔ یہ گھر کے باقی تمام کاموں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کو داغ دھبوں سے نجات کے لیے بھی استعمال کرنے کے ساتھ آپ اپنے باورچی خانے کی ناگوار بُو سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنے باورچی خانے کی ناگوار بُو سے نجات کے لیے اس کو ایک کپ میں ڈال کر کُھلا چھوڑ دیں بُو ختم ہو جائے گی۔

لیموں سے بُو کا خاتمہ

لیموں ہر گھر میں پایا جاتا ہے اس کے بہت سے استعمال ہوتے ہیں۔ یہ کھانے میں شامل کرنے کے ساتھ سلاد میں ڈال کر بھی اسعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ اس کے دیگر فوائد سے واقف ہیں اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں اس کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں جیسا کہ اس کو صفائی میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ اپنے باورچی خانے میں ناگوار بُو کو بھی اس کے استعمال سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ اپنے کٹنگ بورڈ سے مچھلی کی بُو ختم کرنے کے لیے اس کے اُوپر لیموں کا جوس چھڑک دیں۔ اس سے بُو ختم ہو جائے گی۔

باورچی خانے میں پھیلی ہوئی بُو سے نجات

اگر آپ کے باورچی خانے میں ناگوار بُو پھیلی ہوئی ہے اور آپ کو پتہ بھی نہیں کہ یہ بُو کہاں سے شروع ہو رہی ہے تو پریشان ہونے کی بلکل بھی ضرورت نہیں ہے۔ اس طرح کی بُو سے نجات  کے لیے آپ اپنے باورچی خانے میں موجود مصالحہ کو استعمال کر سکتے ہیں۔اس کے لیے آپ کو اپنے چولہے یا توے کو گرم کرنے کی ضرورت ہے اور اس گرم توے پر دار چینی اور لونگ وغیرہ کو چھٹک دیں۔اس کے جلنے سے پیدا ہونے والی مہک آپ کے باورچی خانے سے تمام ناگوار بُو سے نجات دلا دے گی۔

بیکنگ سوڈا

فریج ایسی جگہ ہے جہاں ہم اپنے کھانے پینے کی تما اشیاء رکھتے ہیں۔ اس لیے اس  میں چیزوں کی مہک پیدا ہو جاتی ہے۔ جس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کوئی طریقہ سمجھ نہیں آ رہا ہوتا لیکن اب آپ کو ہم ایک آسان سا طریقہ بتاتے ہیں۔ اپنے فریج میں تھوڑا سا بیکنگ سوڈا رکھنے سے آپ اس میں سے چیزوں کی مہک یا بُو کو ختم کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ایک جلا ہو کوئلہ رکھنے سے فریج میں کچے گوشت کی مہک پیدا نہیں ہو تی۔ یہ آسان سا طریقہ آزما کر آپ بھی اپنے فریج کو تازہ دم اور تازگی سے بھر پور رکھ سکتے ہیں۔

ایک باورچی خانے کے سنک/ بیسن کو کیسے صاف کیا جائے؟

باورچی خانہ وہ جگہ ہے گھر کی جہاں سے ہم اپنے لیے کھانا پکانے کا کام کرتے ہیں۔ آج کل کے دور میں سنک/ بیسن کا استعمال عام ہو گیا ہے۔ ہر گھر کی صفائی کے ساتھ ساتھ سنک کے نیچے والی جگہ کو بھی صاف کرنا چاہئے تاکہ یہ جگہیں لالبیگ اور دیگر کیڑےمکوڑوں کا گھر نہ بنیں۔ایک باورچی خانے کو کیسے صاف کر کہ بدبُو کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے پانی کو سنک/ بیسن میں کھولیں اور پانی کو اپنا کام کرنے دیں۔ سنک/ بیسن کو کچھ انچ تک نیم گرم پانی سے بھریں اور اب اس میں اپنا پسندیدہ کلینر ڈالیں اور تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ بیسن/ سنک کے ارد گرد سے غیر ضروری چیزیں اٹھا لیں اب کسی رگ کی مدد سے سنک/ بیسن اور ٹونٹی کے ارد گرد کی جگہ کو اچھی طرح رگڑ کے صاف کر لیں۔ صابن دانی کو بھی اچھی طرح صاف کر لیں۔ اب سنک/ بیسن میں سے پانی نکال لیں اور کسی صاف ستھرے کپڑے سے اچھی طرح خشک کر لیں۔ آپ دیکھیں گے کی سنک/ بیسن چمک اٹھا ہے۔

اسے دیکھیں۔ اوون کی صفائی کے لیے اہم تجاویز

​مچھلی کی بدبُو سے نجات کے لیے سرکہ

ہمیں پتہ ہے کہ کچن میں موجود مچھلی کی بدبُو ہر کسی کو ناگوار گُزرتی ہے ۔ ہر کوئی باورچی خانے سے اس ناگوار بُو سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے اس لیے نت نئے طریقے آزمائے جاتے ہیں۔مچھلی کی بُو فریج میں ہو یا باورچِ خانے میں ہمارے پاس دونوں سے بُو کو ختم کرنے کے طریقے موجود ہیں۔ مچھلی کی بُو کو ختم کرنے کے لیے ایک سوس پین میں سفید سرکہ کے 3 چمچ اور 1 کپ پانی کو اُبال لیں۔ اس کی بھاپ سے باورچی خانے میں موجود مچھلی کی بُو سے نجات مل جائے گی۔

مزید اس کو ملاحظہ کریں۔ آپ کے باورچی خانے کی صفائی کے لیے چند مفید تجاویز

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи