دروازوں کی سجاوٹ کے خیالات

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Moderne taatsdeuren op maat, Anyway Doors Anyway Doors Стеклянные двери
Loading admin actions …

آج کل کے دور میں جہاں ہر چیز میں بہتری آئی ہے وہاں دروازوں کے ڈیزائن میں بھی بہتری آئی ہے۔ آج کل کے ماڈل/ڈیزائن پچھلے سالوں کے ڈیزائنز کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت اور قابل اعتماد ہیں۔ ان کے ڈیزائن میں دلچسپ عناصر کا اضافہ شامل ہو چکا ہے۔ آپ اپنے گھر کے ڈیزائن میں مطابقت کی بدولت  دروازوں کے مٹیریل  اور ڈیزائنز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنے گھر میں سجاوٹ اور ڈیزائنگ میں مشکل ہو رہی ہے تو آپ ہومی فائی کے پیشہ وروں کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو اپنے گھر میں دروازوں کو لگانے  میں کسی تجویز یا خیالات کی ضرورت ہے تو ہم آپ کے لیے ہومی فائی پر اس مقصد کے لیے کچھ خیالات لائے ہیں۔ آپ ان کو پڑھ کر ان سے حوصلہ افزائی حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے گھر کے دروازوں کا انتخاب اپنے گھر میں استعمال ہونے والے مواد سے مطابقت کی بنا پر کر سکتے ہیں۔ تو آپ اس مضمون کو پڑھ کر بھی حوصلہ افزائی حاصل کر سکتے ہیں۔

پلاسٹک کے دروازوں کا انتخاب

اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پلاسٹک کی بنے ہوئے دروازے  محدود طرز یا ڈیزائن کے حامل ہوتے ہیں اس لیے وہ ان کے استعمال میں کتراتے ہیں ۔ تو ایسا ہرگز نہیں ہے باقی دروازوں کی طرح پلاسٹک کے دروازوں میں بھی وقت گزرنے کے ساتھ مزید بہتری آتی جا رہی ہے۔ ان کے ڈیزائن میں بھی جدت اور دلکشی کا عنصر پایا جاتاہے۔ تو آپ بھی اپ ان دروازوں کو اپنے گھروں میں اپنی پسند کے مطابق ڈیزائن کا انتخاب کر کے لگا سکتے ہیں اور اپنے گھر کی دلکشی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

داخلی دروازہ

یہ بہت اہم اس بات سے کوئی انکار نہیں. لیکن کیا آپ کو احساس ہے کہ داخلی دروازہ آپکے گھر کے ڈیزائن کے مثبت یا منفی اثرات آنے والے مہمانوں پر ڈالنے کی قابلیت رکھتا ہے. یہ ممکن اور ناگزیر ہے.ان اہم حصوں میں ہم براہ راست اور دانستہ طور پر مشاہدہ کرتے ہیں کہ گھر کا مالک نفیس ڈیزائن میں دلچسپی رکھتا ہے.آخر آپ جانتے ہیں کہ آپکے گھر کی داخلی جگہ کو احتیاط سے ڈیزائن کرنا کتنا ضروری ہے تو آپ ایک متوازن اور نفسیاتی جگہ سے سارا دن لطف اندوز ہوتے ہیں اور اپنے مہمانوں پر متاثر کن اثرات ڈالتے ہیں.

پھسلنے والے دروازے

آپ انھیں مختلف شیشے سے مکمل کر سکتے ہیں نیم شفاف سے شفاف,مختلف تراکیب کے ساتھ بنائی گئی خطوط کشی جیسے کہ ریت کے ڈیزائن,کندہ کاری, داغدار شیشہ تصویری رنگ آمیزی جو کہ مستقل اور عارضی بھی ہو سکتے ہیں  اور وہ جو صرف مقبول قسم کے ہوں. جیسے کہ آپ دیکھتے ہیں کہ کافی قسم کی کاریگری کی تراکیب آ گئی ہیں اور جب یہ امتیاز کے ساتھ استعمال کی جاتی ہیں تو آپ منفرد ڈیزائن اپنے شیشے کے دروازے پر بنا سکتے ہیں.

خود کار شیشے کے دروازے

ان کو بجلی سے چلایا جاتا ہے۔ ایک ریموٹ سے آپ آسانی سے اسے کھول اور بند کر سکتے ہیں یہ آسانِ پیدا کرنے کے ساتھ خوبصورت بھی ہوتے ہیں۔ جن کو آپ بھی آزمانا چاہیں گے۔ یہ دروازے خودکار سسٹم کے ساتھ اگر خوبصورت بھی ہوں تو کیا ہی بات ہے ۔ آپ دیکھتے ہیں کہ ہمارے ہاں شیشے کے دروازوں کو خوبصورتی کا میعار سمجھا جاتا ہے اس لیے ان کا استعمال تقریبا ہر گھر میں ہوتا ہے ۔ تو آپ بھی اپنے گھر میں شیشے کے دروازوں کو لگا کر گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

لکڑی کے دروازہ

 جہاں باقی ڈیزائنز میں جدت آئی ہے وہاں لکڑی کے دروازوں کے ڈیزائن بھی جدت اختیار کر گئے ہیں۔ ان کے ڈیزائن بھی مزید خوبصورت ہوتے جا رہے ہیں۔ اور آج بھی ان کے استعمال کو ترجیح دی جاتی ہے۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи