12 سستے تعمیراتی سامان جو ایک چھوٹے گھر کے لئے بہترین ہیں

M Usman M Usman
小林邸, Atelier Nero Atelier Nero Дома в азиатском стиле
Loading admin actions …

تھوڑے پیسوں یعنی کم بجٹ سے گھر تعمیر کرنے کا خیال ایک ڈراؤنے خواب جیسا ہے خاص طور پر تعمیراتی سامان کی قیمت کا سن کر یہ خیال ناممکن لگتا ہے، مگر وہ کہتے ہیں ’’جہاں چاہ وہاں راہ‘‘ یعنی کہ اگر آپ کوشش اور ہمت کریں تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے اور ہومی فائی کے پاس ہر ناممکن کا حل ہے۔

اگر آپ کے پاس کم بجٹ ہو تو سستے تعمیراتی سامان کی تلاش اور بھی اہمیت اختیار کر لیتی ہے اور اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم آپ کے لئے لائے ہیں 12 ایسے آپشن جن پر عمل کرتے ہوئے آپ کم وقت اور کم پیسوں میں ایک چھوٹے درجے کا گھر تعمیر کر سکتے ہیں۔ چاہے آپ روایتی انداز کے گھر پسند کرتے ہوں یا ماڈرن اور جدید انداز کے، آپ کو یہاں سب کچھ ملے گا اور وہ بھی کم قیمت میں؛ تو پڑھنا شروع کیجئے گا۔

1۔ پہلے سے بنا بنایا سامان

تعمیرات کے شعبے میں لایا جانے والا یہ سب سے بڑا انقلاب ہے، آپ گھر کو کسی جگہ پر تیار کرو اور پھر مطلوبہ جگہ پر فٹ کر دیں۔ سادہ، جلدی اور نسبتاً سستا۔

یہ گھر بھی مختلف قسم کے تعمیراتی سامان سے تیار ہو سکتے ہیں، بہت سارے آپشن ایک ساتھ!

2۔ کنکریٹ کی شیٹیں

جب کسی گھر کی تعمیر جلدی اور آسانی میں کرنی ہو تو کنکریٹ کی شیٹیں سب سے بہتر آپشن ہے۔ خوش قسمتی سے کنکریٹ نہایت حیرت انگیز تعمیراتی سامان کے طور پر جانا جاتا ہے، یہاں آپ سٹائلش اور دلکش انداز کی بیٹھنے کی جگہ دیکھ سکتے ہیں۔

3۔ پتھروں کی ملمع کاری

قدرتی پتھروں کو استعمال کرنے کے بجائے پتھروں کی ملمع کاری سب سے آسان، خوبصورت اور ہلکا کام ہے۔ اس طرح آپ تھوڑے سے خرچے کے ساتھ اپنے گھر کو شاہانہ انداز دے سکتے ہیں۔

4۔ کنٹینروں کو دوبارہ استعمال کرنا

شیپنگ میں استعمال ہونے والے کنٹینر چھوٹے پیمانے پر ہاؤسنگ سکیموں کے لئے نہایت سستے اور جدت سے بھرپور ہیں۔ سب سے اچھی بات تو یہ ہے کہ آپ کافی سارے کنٹینرز بہت کم قیمتوں پر حاصل کر سکتے ہیں۔

5۔ لکڑی کا دوبارہ استعمال

وہ لکڑی جسے آپ بے کار سمجھ کر جلانا چاہتے ہیں، اس سے آپ ایک خوبصورت گھر بھی تعمیر کر سکتے ہیں، جو اپنے خرچے سے کئی گنا زیادہ پرکشش اور حسین نظر آتا ہے۔

6۔ لوہے کی چادریں

کمم قیمت، دیکھنے میں اچھی اور ہر طرح کے موسم کے لئے موزوں۔۔۔۔۔ جی ہاں اور اس جدید و قدیم انداز میں اور بھی خوبصورت، اس لئے لوہے کی چادریں بھی کم قیمت گھر کے لئے موزوں سامان ہے۔

7۔ بانس

قدرتی طور پر وافر مقدار میں میسر یہ تعمیراتی سامان کم قیمت گھروں کو لمبے عرصے تک تعمیر کرنے میں مددگار ہے۔ اسی لئے یہ آج کے جدید دور میں بھی اتنا ہی اچھا اور معیاری ہے۔

8۔ لوہے کے گارڈر

اس صدی میں لوہے کے گارڈر بہت مقبول ہوئے ہیں اور اس کی بنیادی وجہ ان کا فریم ہے جس سے آپ کسی بھی گھر کو چند منٹوں میں کھڑا کر سکتے ہیں جبکہ مضبوطی اور دلکشی میں اپنی مثال آپ ہے۔

9۔ روایتی سرخ اینٹیں

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ گھروں کی تعمیر میں اینٹیں کیوں اتنی زیادہ استعمال ہوتی ہیں۔۔۔۔ اس کی وجہ ان آسان استعمال ہے، آپ جیسے اور جہاں چاہیں انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک پختہ اور سستا تعمیراتی سامان ہے۔

10۔ گھاس کا استعمال

قصے کہانیوں کو بھول جائیں، گھاس سے چھت تعمیر کرنا کوئی پریوں کی کہانی نہیں بلکہ ایسا حقیقی دنیا میں ہو رہا ہے۔ آپ گھاس سے بنی چھت کی کشش سے آنکھیں نہیں چرا سکتے۔

11۔ قدرتی پتھر

پتھروں سے گھر کی تعمیر کرنا ایک مہنگا سودا ہے لیکن ہومی فائی کی اس تجویز کے بعد آپ اپنی رقم بچا سکتے ہیں۔ قدرتی پتھروں کے اندر گھر کی تعمیر جس کا مطلب ہے کہ آپ کو صرف کھدائی کے پیسے دینا ہوں گے بس! اس طرح آپ اپنے گھر کی تعمیر سستے داموں کر سکتے ہیں۔

12۔ تازہ کنکریٹ

مضبوط، سستی اور ناقابل یقین کشش کی حامل کنکریٹ ایک ایسا تعمیراتی سامان ہے جو ماہرین تعمیرات اور بلڈرز کی پوری دنیا میں پہلی چوائس ہے۔

کیا آپ کو کنکریٹ والا آئیڈیا پسند آیا؟ تو گھر کی تعمیر میں کنکریٹ کو استعمال کرنے کے 33 طریقے ضرور دیکھئے۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи