خوابگاہ کی دیواروں کے لئے بہترین رنگ

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
House in Kloof Road , Nico Van Der Meulen Architects Nico Van Der Meulen Architects Спальня в стиле модерн
Loading admin actions …

آپکی خوابگاہ میں کونسا رنگ سب سے بہترین رہے گا؟ خوابگاہ پورے گھرمیں سے سب سے زیادہ آپکی ذاتی جگہ ہوتے ہے۔ اسلئے آپکا پسندیدہ رنگ اس کمرے میں نمایاں ہونا چاہئیے۔ مگر کچھ اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔

آپ اپنی خوابگاہ میں مختلف رنگوں کا استعمال کرکے ایک منفرد تاثر قائم کر سکتے ہیں۔ اگر آپکی خوابگاہ میں غسلخانہ، کپڑے بدلنے اور سنگھار کی جگہ اور بیٹھنے کا حصہ بھی ہیں تو ان تمام جگہوں پر رنگ کرنے کی منصوبہ بندی مجموعی طور پر کریں۔ اسکا یہ مطلب نہیں کہ غسلخانے میں کیا جانے والا رنگ خوابگاہ میں کئے جانے والے رنگ جیسا ہونا چاہئے مگر انکا ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔ ایک ہی رنگ کے مختلف شیڈر کے استعمال سے نا صرف ایک باہم مربوط تاثر قائم ہوگا بلکہ اس سے آپکی خوابگاہ آپکی مرضی کی آرام گاہ میں بھی تبدیل ہوجائے گی۔ اِس بات کا فیصلہ کریں کہ آپ اپنی خوابگاہ میں کِس قسم کا موڈ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ خوابگاہ کو پُرسکون دیکھنا چاہتے ہیں مگر اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ گہرے اور شوخ رنگوں کی کوئی جگہ نہیں۔ ہلکے رنگوں کے استعمال سے پلنگ پوش، فرنیچر، غالیچوں اور آرائش کے دوسرے سامان میں رنگوں کے استعمال کی گنجائش نکل آتی ہے۔ ہلکے رنگوں کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے آپ اپنے موڈ یا موسم کے حساب سے بستراور دیگر سامان کے رنگ تبدیل کر سکتے ہیں

خوابگاہ کے لئے عمومی طور پر سفید، خاکی اور زردی مائل سفید رنگ کا استعمال زیادہ پسند کئےجاتے ہیں۔ آیئے دیکھتے ہیں کہ خوابگاہ کی دیواروں کے لئےاور کونے رنگ دستیاب ہیں اور وہ کیسا تاثر قائم کرتے ہیں۔ 

سرمئی رنگ

townhouse in scandinavian style, Rubleva Design Rubleva Design Спальня в скандинавском стиле

سرمئی ان رنگوں میں سے ہے جو خوابگاہ کی دیواروں کے لئے نہایت مناسب رہتے ہیں۔ مگر اسکے ساتھ ایک مسئلہ یہ ہے کہ اگر یہ زیادہ یا گہرے شیڈ میں استعمال کر لیا جائے تو اسکے اثرات ڈپریشن کی صورت میں نمایاں ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اسلئے یہ زیادہ مقبول نہیں تھا۔ لیکن اب جدید دور کا رنگ ہونے کی وجہ سے یہ آہستہ آہستہ مقبول ہوتا جا رہا ہے۔ یہ ایک دھیما اور سکون آور رنگ ہے۔ سرمئی رنگ کو دیواروں پر استعمال کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ مسہری کی جانب والی دیوار کو مختلف رنگ دے دیں۔ جیسا کہ اس کمرے میں لکڑی نما وال پیپر لگایا گیا ہے۔ سرمئی رنگ کے ساتھ آپ بستر کے لئے سفید رنگ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ کمرے میں رنگ بھرنے کے لئے آپ دیوار پر فن پارے لگا سکتے ہیں یا سجاوٹ کی منفرد اور دلچسپ اشیاء رکھ سکتے ہیں۔ ایک یا دو آئینے لگا دینےسے بھی کمرہ روشن لگ سکتا ہے۔ 

سنہرا رنگ

apartment in the center of Moscow, Rubleva Design Rubleva Design Спальня в классическом стиле

یہ شاید فرسودہ بات لگے مگر بینکر یا مالیات کے شعبے سے وابسطہ افراد اپنی خوابگاہ کی آرائش میں سنہرا رنگ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ بینکرز کے علاوہ بھی ہمیں یقین ہے کہ بہت سے لوگ ہماری اس بات سے اتفاق کریں گے کہ سنہرا رنگ باوقار اور نفیس لگتا ہے۔ سنہرے رنگ کو خوابگاہ میں کئی طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ حتیٰ کہ دیواروں پر روغن بھی سنہرے رنگ کا کیا جاسکتا ہے۔ اس تصویر کو دیکھنے کے بعد یقیناً آپ بھی اپنے کمرے میں سنہرے رنگ کا اضافہ کرنا چاہیں گے۔ سنہرے رنگ کے بارے میں ایک دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ یہ فنگ شوئی اصولون کے مطابق سجاوٹ کرنے کے لئے بھی پسندیدیدہ رنگوں میں سے ایک ہے۔ 

سبز رنگ

خوابگاہ کی دیواروں کو رنگ کرنے کے لئے آپ اپنے شوق سے بھی رہنمائی لے سکتے ہیں۔ آپ کو سبز رنگ پسند ہے؟ سبز رنگ خوابگاہ کے لئے بہترین رنگ ہے کیونکہ یہ ٹھنڈا رنگ بھی ہے اور گرم رنگ بھی اوراِس رنگ کے بےتحاشا رنگ دستیاب ہیں۔ خوابگاہ کی دیواروں کا سبز رنگ ہونے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ خوابگاہ کی آرائش روایتی اور جدید دونوں اندازمیں کر سکتے ہیں۔ 

نیلا رنگ

Bedrooms, Clean Design Clean Design Спальня в стиле модерн

ٹھنڈا اورسکون آور نیلا رنگ خوابگاہ کے لئے قدرتی انتخاب ہے۔ روایتی طرزِ آرائش میں پرانے انداز کے فرنیچر کے ساتھ گہرا نیلا رنگ اچھا لگتا ہے ۔ مگر اگر آپ گہرا رنگ استعمال نہیں کرنا چاہتے تو نیلے رنگ کے ہلکے شیڈز میں سے منتخب کرسکتے ہیں۔ 

مختلف سروے نتائج کے مطابق ایسے افراد جنکی خوابگاہ میں نیلا رنگ استعمال ہوا تھا انہوں نے دوسرے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ دیر تک نیند پوری کی۔ نیلا رنگ سکون کی علامت ہے۔ زیادہ نہیں بس ذرا سمندر اور آسمان کے بارے میں سوچ لیں۔ 

رات کو پُر سکون نیند سونے کے لئے آپ کو مزید تجاویز کی تلاش ہے تو یہ مضمون ملاحظہ کریں’  رات کی پُر سکون نیند کے لئے خوبصورت اور تازگی بھری خوابگاہیں ’ 

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи