۶ رنگوں کے قالین جو آپکے دیوان خانے کو دلکش اور حسین بنا دینگے

Shahtaj Shahtaj
EMERALD RESIDENTIAL TOWER, Art.chitecture, Taller de Arquitectura e Interiorismo 📍 Cancún, México. Art.chitecture, Taller de Arquitectura e Interiorismo 📍 Cancún, México. Гостиная в стиле модерн
Loading admin actions …

دیوان خانہ چونکہ گھر کا سب اہم کمرہ ہوتا ہے اس لئے اس کی سجاوٹ اور آرائش کے لئے بھی خاص توجہ دی جاتی ہے پھر چاہے صوفے منتخب کرنے کی بات ہو، پردے، آرائشی سامان یا پھر قالین، سب کچھ کمرے کے رنگ اور اسٹائل کو دھیان میں رکھتے ہوئے اسے بہترین انداز میں امتزاجی بناتے ہوئے منتخب کیا جاتا ہے۔ اور کیوں نہ ہو، آخر ہمارے مہمانوں اور باقی کے لوگوں کے استقبال کے لئے یہی کمرہ سب سے پہلے منظر عام پر آتا ہے! آج ہومیفائی پر اس مراسلے میں ہم آپکے لئے ۶ رنگوں کے قالین کے آئیڈیاز لائے ہیں جو آپکے دیوان خانے کو دلکش اور حسین بنا دینگے اور آُپکے مہمان کو اس بات کا اقرار کرنے پر مجبور کر دینگے کہ آپ نے واقعی اپنے دیوان خانے پر اُنکے استقبال کے لئے محنت کی ہے۔ تو آئیں دیکھیں اور بنا دیں اپنے دیوان خانے کو دلکش اور حسین!

اکثر لوگ اپنے دیوان خانے کو ہلکے رنگ سے ہی سجانا پسند کرتے ہیں اور سفید رنگ ان میں سے سب سے زیادہ ترجیع دیا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی ایسے لوگوں میں سے ہیں تو اپنے دیوان خانے کے لئے ایسا قالین منتخب کریں جس میں مختلف ہلکے رنگ چیک یا پٹّیوں کی صورت میں شامل ہو۔ رنگوں کا انتخاب آپکے دیوان خانے کے پردے، صوفے اور ان پر موجود کشنز کے رنگوں کے مطابق ہوسکتے ہیں۔ جیسے اس تصویر میں دیکھیں سفید، سنہرے، سرمئی اور خاکستری رنگوں کے اس ہلکے اور گہرے رنگ کے مجموعے سے بنا یہ قالین صوفوں کے ہلکے اور ان پر موجود گہرے رنگ کے کشنز اور درمیان میں موجود میز کے ساتھ بخوبی میل کھا رہا ہے اور اس دیوان خانے کی دلکشی میں اضافہ کر رہا ہے۔

۲۔ سرخ اور سیاہ

کچھ لوگ قالین کے میلے ہوجانے کے خطرے اور اپنی ذاتی پسند کی وجہ سے ہلکے رنگ کے دیوان خانے کے باوجود گہرے یا شوخ رنگ کے قالین پسند کرتے ہیں جیسے اسی تصویر میں دیکھ لیں ہلکے پستہ اور سفید رنگ کے صوفوں کے ساتھ سرخ اور سیاہ رنگ کا قالین بچھانا پسند کیا گیا ہے اور یہ واقعی بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔ اور اس گہرے رنگ کے قالین منتخب کرنے کے دو فائدے بھی ہیں، ایک تو یہ کہ اس میں میلا پن جلدی نمایاں نہیں ہوتا اور دوسرا یہ کہ گہرے رنگ سردیوں اور ٹھنڈ کے موسم میں کمرے کو گرم رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تو ہے نا یہ مفید بھی اور حسین بھی؟

۳۔ سیاہ اور سفید

سیاہ اور سفید سب سے پرانہ لیکن آج بھی اُتنا ہی معیاری رنگوں کا مجموعہ ہے، اور کمروں کی سجاوٹ میں یہ آج بھی بہت پسند کیا جاتا ہے اور کیوں نہ کیا جائے یہ ایسے رنگ ہیں جو ہر حال میں دل کو لبھاتے ہیں چاہے پردے پر ہوں، فرنیچر پر ہوں، صوفے پر ہوں، کشنز پر ہوں یا پھر قالین یہ رنگ ہر چیز پر خوبصورت لگتے ہیں۔ اگر آپکے دیوان خانے کے رنگ ہلکے اور سوبر ہیں تو سیاہ اور سفید رنگ کا قالین ایک بہترین انتخاب رہیگا۔ آپ چاہیں تو اسی رنگ کے کشنز لگا کر اسے مزید ہم آہنگ بنا سکتے ہیں اور اپنے کمرے کی دلکشی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

۴۔ سُرمئی

جتنا سیاہ اور سفید رنگوں کے مجموعے کو لوگ سراہتے ہیں اتنا ہی سرمئی رنگ بھی پسند کیا جاتا ہے اور سجاوٹ کی بات آئے تو یہ رنگ کافی مقبول مانا جاتا ہے اور اگر آپکے زیادہ تر مہمان بڑی یا درمیانی عمر کے ہوتے ہیں تو یقین مانیں یہ رنگ اپنے صوفوں، پردوں اور قالین کے لئے منتخب کرنا بہت سمجھدار اور عقلمندانہ فیصلہ ہوگا۔ اسکے علاوہ یہ رنگ دیکھنے والے کی آنکھوں کو نہ صرف فرحت بخش محسوس ہوتا ہے بلکہ آپکے کمرے کو اسٹائلش وضع بھی فراہم کرتا ہے۔ تو اب ہو گیا نا آپکے لئے قالین کا رنگ چننا آسان؟

رنگوں کے اچھے آئیڈیاز کے لئے اپنے پینٹر سے مشورہ کرنا بھی اچھا رہیگا۔

۵۔ نیلا اور سفید

نیلا رنگ چونکہ پانی کا ہوتا ہے اس لئے اس رنگ کے نفسیاتی اثرات ٹھنڈے اور سکون بخش ہوتے ہیں تو اگر آپ اپنے کمرے کو ٹھنڈا لیکن اسٹائلش بنانا چاہتے ہیں تو نیلا رنگ بہترین انتخاب ہے اور اسے مزید خوبصورت بنانے اور ٹھراؤ لانے کے لئے آپ سفید رنگ کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔ چاہیں تو چیک کی صورت میں یا پٹیوں میں یا تصویر میں دیے گئے پیچ داریا موڑ دار ڈیزائن میں بھی آپ اس رنگ کا قالین منتخب کرسکتے ہیں جو آپکے دیوان خانے کی دیواروں، فرنیچر اور پردوں کے رنگ سے مطابقت رکھتا ہو۔

۶۔ شاہانہ خاکستری

اکثر بڑے کشادہ گھروں میں لوگ خاکستری رنگ کے قالین بچھانا پسند کرتے ہیں اور اسی وجہ سے اس رنگ کے قالین کو بہت شاہانہ اور مہنگا سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی اپنے مہمانوں پر ایسا کوئی تاثر چھوڑنا چاہتے ہیں تو اس خاکستری رنگ کا قالین منتخب کریں۔ ویسے اس رنگ کا انتخاب ایک اور صورت میں بھی کیا جا سکتا ہے کہ اگر آپکے دیوان خانے میں آتشدان موجود ہے یا آپکے دیوان خانے میں بھورے، سنہرے یا خاکستری رنگ کا فرنیچر موجود ہے تو اس رنگ اور طرز کا قالین اسکی خوبصورتی بڑھانے میں کوئی کمی نہیں چھوڑیگا۔

دیوان خانے کی سجاوٹ کے مزید آئیڈیاز جاننے کے لئے پڑھیں: دیوان خانے میں پودوں کی سجاوٹ کے ۷ آئیڈیاز

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи