ڈائینگ ٹیبل کے شاندار آئیڈیاز

Farheen Farheen
SALON ATELIER CON MADERAS CERAMICAS, Azulejos Onuba SL Azulejos Onuba SL Гостиная в рустикальном стиле
Loading admin actions …

ڈائننگ ٹیبل تھوڑے عرصے میں ہمارے گھروں کا لازمی جزو بن گئے ہیں۔ ان کے بغیر گھر نامکمل لگتا ہے۔ جب بھی کوئی ڈائننگ ٹیبل کی بات کرتا ہے تو ہمارے دماغ میں آتا ہے کہ ڈائینگ ٹیبل چننا بہت آسان ہے لیکن اس دور میں جب ڈائینگ ٹیبل کی اتنی مانگ ہے تو یہ مختلف قیمتوں اور میٹریلز میں آتے ہیں۔ یہاں آکر ایک عام گھریلو انسان پریشان ہوجاتا ہے کہ کونسا ڈائینگ ٹیبل ہمارے گھر کے حساب سے اچھا رہے گا کیونکہ اگر پورے گھر میں ہلکا فرنیچر ہے اور آپ نے ڈائینگ ٹیبل بہت بھاری لے لیا تو یہ ان کے عجیب رہے گا۔

یہاں ہومی فائی آپکی مدد کرے گا اس مضمون کے ذریعے ہم آپکو آگاہ کریں گے کس طرح کے گھر کے لیئے کس طرح کا فرنیچر ہونا چاہیے۔ تو آئیت دیکھتے ہیں

مستطیل

Penthouse 401, Saar Interior Design Saar Interior Design Столовая комната в эклектичном стиле

یہ پوری دنیا میں مانا جانے والا ڈیزائن ہے یہ بلکل روایتی اور صاف ستھرا ہے ۔ اسکا میز اور کرسیاں خالص لکڑی سے بنی ہیں۔ یقینا ایک بہترین اسٹائل ہے

مستطیل لیکن جدید

یہ ڈیزائن بھی مستطیل ہے لیکن اس میں تھوڑی جدت کی گئی ہے۔ جب آپکو بلکل سادہ اور صاف ڈیزائن چاہیے ہو تو اسکو چنیں ۔ لیکن یہ روایتی ڈیزائنوں سے بہت مختلف ہے کیونکہ اسکی سیٹوں کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اسکی مین کرسیاں بار چیئرز سے متاثر ہیں جبکہ ایک طرف صوفہ رکھا گیا ہے بغیر کسی شک کے یہ ایک بہترین سادہ لیکن جدید انداز کا  ٹیبل ہے

گول

Furlong Road, Matteo Bianchi Studio Matteo Bianchi Studio Столовая комната в стиле модерн

مستطیل بے شک دنیا میں بہت مشہور ہیں لیکن جب جگہ بچانے کے ساتھ ساتھ اسٹائل اور تھوڑی تبدیلی کی بات آتی ہے تو ہم مشورہ دیتے ہیں گول ٹیبل کا۔ جب آپ گھر میں زیادہ لوگ ہوں تو اس اسٹائل کو ہی چنیئے کیونکہ بڑے خاندان کے لیئے مستطیل کی نسبت یہ اسٹائل زیادہ فعال رہتا ہے ۔

شیشے کا میز

ڈائینگ ٹیبل کا ایک اور شاندار اور بے حد مشہور ڈیزائن شیشے کی میز اور اس کی مطابقت کی کرسیاں ہیں۔ اگر آپکے سارے گھر کا فرنیچر پر تعش ہے تو یہ ڈیزائن آپکے گھر کے لیئے بہترین رہے گا

ہومی فائی ہنٹ: شیشے کا میز چونکہ انگلیاں لگنے سے بھی گندا محسوس ہوتا ہے تو آپ اس پر ایک شاندار سی شیٹ بچھا سکتے ہیں

نیویائی اسٹائل

SALON ATELIER CON MADERAS CERAMICAS, Azulejos Onuba SL Azulejos Onuba SL Гостиная в рустикальном стиле

نیویائی اسٹائل ہمیشہ سے سادہ اور فعالیت کی وجہ سے بے حد مشہور رہے ہیں اور یہ کم بجٹ میں بے دحد شاندار وضع بھی بخشتے ہیں۔ اس ڈیزائن کے لیئے صرف آپکو ہلکے رنگ کی لکڑی درکار ہے یہ بھی مستطیل ڈیزائن میں ہے لیکن اگر آپ اسکو گول بنوانا چاہیں تو بنوا سکتے ہیں

جدید

столовая homify Столовая комната в эклектичном стиле

کیا آپکا سارا گھر جدید طرز پر بنا ہوا ہے تو اس میں روایتی لکڑی کے ایک رنگ کے میز بہت بدھے محسوس ہوں گے اسلیئے اگر آپکا سارا فرنیچر اور گھر جدید ہیں تو یہ ڈیزائن دیکھیں۔ اس میں میز مستطیل استعمال کیا گیا ہے لیکن کرسیاں مختلف رنگوں کی استعمال کی گئی ہیں اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ نظروں کو کتنا بھلا محسوس ہورہا ہے۔ اس میں میز آپ لکڑی کی یا شیٹ کی بنوا سکتے ہیں۔

نوٹ: رنگوں سے کھیلتے ہوئے انکے امتزاج کا دھیان ضرور رکھیں

ایک اور مختلف انداز

Canvas, Prestigious Prestigious Столовая комната

اب ڈائینگ ٹیبل  کے ساتھ کرسیاں ہونا ضروری نہیں ہے آپ اسٹولز سے بھی کام چلا سکتے ہیں۔ اسٹولز ایک تو بصری دعوت کا سامان ہیں اور منفرد ہیں دوسرا ان یہ مہمان کو آگے جھکنے میں مدد دیتے ہیں جسکی وجہ سے مہمانوں کی گفتگو اور سرونگ آسان ہوجاتی ہے

ایک اور منفرد انداز

ایک سادہ اور بہترین اسٹائل لیکن تھوڑا مختلف۔ ایک خوبصورت لکڑی کا گہرے رنگ کا میز اور پلاسٹک کی ٹرانسپیرنٹ کرسیاں۔ بے حد خوبصورت انداز

چھوٹا اور نفیس

Eaton Square, Loomah Loomah Столовая комната в классическом стиле

اگر آپکا خاندان چھوٹا  ہے اور آپ بہت چھوٹے اور نفیس ڈیزائن کو پسند کرتے ہیں تو یہ ڈیزائن دیکھیں۔ چار لوگوں کے لیئے ایک شاندار سیٹنگ۔ اس کی کرسیاں کا ڈیزائن دیکھیں کتنا کمال ہے۔ بلکل کمرے کی مناسبت سے تیار کیا گیا ہے۔

بیچ اسٹائل

homify Столовая комната в тропическом стиле

اگر آپ تھوڑے منفرد فرنیچر کے دلدادہ  ہیں اور آپ کوئی بھی اسٹائل بنا ججھکے پسند کر لیتے ہیں تو یہ منفرد انداز کا ڈائینگ ٹیبل آپکے لیئے ہے۔ یہ مکمل لکڑی کا بنا ہوا میز ہے جس کے ساتھ کرسیوں کی بجائے بینچ ہیں۔ یہ صرف ڈائینگ ٹیبل کے لیئے استعمال نہیں ہوتا اسے آپ اپنی مزید سرگرمیوں کے لیئے بھی استعمال کر سکتے ہیں

ہومی فائی ٹپ: اگر آپکا گھر چھوٹا ہے تو یہ ڈیزائن استعمال کریں کیونکہ استعمال کے بعد آپ باآسانی بینچوں کو نیچے کی طرف دھکیل سکتے ہیں

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи