ایک سادہ دیوان خانہ تیار کرنے کے لیے بہترین گائیڈبک

Hamna – Homify Hamna – Homify
Ristrutturazione appartamento Roma, Tor Sapienza, Facile Ristrutturare Facile Ristrutturare Гостиная в стиле минимализм
Loading admin actions …

آج کل آپ ہر جگہ منملسٹک انداز جس کو ہم اردو میں سادگی کہتے ہیں کا سن رہے ہوں گے اور جہاں گھر کی آرائش کی بات آۓ وہاں یہ لفظ زیادہ تر طنز کے طور پہ ہی استعمال ہوتا ہے۔ یہ اس وجہ سے ہے کیونکہ زیادہ تر لوگ اس کو صحیح سے سمجھ نہیں پاتے۔ ہمارے خیال میں تو یہ رہنے کا سب سے بہترین انداز ہے۔ سادہ انداز اپنانے کے بہت سے فائدے ہیں، کہا جاتا ہے کہ منملسٹ انداز آپ کے دماغ کو مضبوط کرتا ہے اور آپ کو آپ کے اہداف تک پہنچنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ جب آپ کے سامنے بہت ساری چیزیں نہیں پڑی ہوں گی تو آپ کا دماغ ادھر ادھر جانے کے بجاۓ مثبت چیزوں کو سوچے گا۔ اور دوسری بات یہ کہ سادگی اپنانے سے آپ بہت سے غیر ضروری اضافی خرچوں سے بچ جاتے ہیں کیونکہ سادگی کا تو مطلب ہی یہی ہوتا ہے کہ تمام غیر ضروری اشیاء کو اپنے سے دور کریں۔ تو پھر ہے نہ یہ ایک فائدہ مند انداز۔

چلیں پھر ہم آپ کو اسی سلسلے میں ایک ایسا دیوان خانہ تیار کرنے کے طریقے بتاتے ہیں جس میں آپ بیٹھ کر خود کو بہت ترو تازہ اور پرسکون محسوس کریں گے۔

ایک سادہ دیوان خانے کے لیے بہترین رنگ کون سے ہیں؟

جیسا کہ ہم آپ کو پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ سادہ انداز وہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا دماغ انتشار کا شکار نہ ہو یعنی ادھر کم سے کم اشیاء کی وجہ سے آپ غیر ضروری اشیاء کو سوچنے نہ لگیں بلکہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو اپنے اہداف تک پہنچنے میں سرف کریں۔ تو پھر اس کے لیے ہمارا مشورہ ہے کہ سفید یا ہلکا نیلا رنگ استعمال کریں۔ اس کے علاوہ آپ سرمئی یا خاکستری رنگ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

بہتر ہو گا آپ کسی بھی شوخ رنگ کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ شوخ رنگوں کے استعمال سے سادگی کا اصل مقصد ختم ہو جاۓ گا۔

سادہ دیوان خانے کے لیے کون کون سا فرنیچر استعمال کرنا چاہیے؟

ایک دیوان خانے کے لیے سب سے اہم چیز بیٹھنے کی جگہ  ہوتی ہے اسی لیے عمومی طور پر دیوان خانے کو بیٹھک بھی کہا جاتا ہے۔ تو سب سے پہلے آپ اس بات پہ غور کریں کہ آپ کے پاس کتنی جگہ موجود ہے اور آپ کے گھر میں کتنے افراد موجود ہیں جو ایک وقت میں اکٹھے مل کر بیٹھتے ہوں۔ تو پھر آپ اسی حساب سے صوفے یا کرسیوں کا چناؤ کریں۔ اس کے علاوہ دیوان خانے میں ایک مناسب سائز کی میز بھی موجود ہونی چاہیے جس پر آپ کھانے پینے کی چھوٹی موٹی اشیاء اور دیگر ضروری چیزیں رکھ سکیں۔ اور اگر آپ کے گھر میں سامان زیادہ ہے تو ایک چھوٹا شیلف بھی دیوان خانے کے لیے ٹھیک رہے گا۔

ایک سادہ دیوان خانے کی آرائش کس طرح کی جا سکتی ہے؟

سادگی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اپنی جگہ کو غیر دلچسپ اور بور بنا دیں۔ تو اس لیے آپ اپنے دیوان خانے میں تھوڑی سی آرائشی اشیاء رکھ کر بھی اسے بہت دلچسپ بنا سکتے ہیں جیسا کہ کوئی تصویر لٹکا لیں یا پھر کوئی گلدان رکھ لیں۔ اس کے علاوہ آپ صوفے پر رنگ دار کشن رکھ کر بھی اس میں دلچسپ انداز پیدا کر سکتے ہیں لیکن کوشش کریں کہ آرائشی اشیاء کم سے کم رکھیں تاکہ سادہ انداز برقرار رہ سکے۔

کیا میں ایک سادہ دیوان خانے میں ٹی وی اور کتابیں رکھ سکتا ہوں؟

ٹی وی آج کل ہم سب کی ضرورت بن چکا ہے اس کی وجہ سے نہ صرف آپ پوری دنیا سے جڑے رہتے ہیں بلکہ یہ آپ کو بہت سی معلومات بھی فراہم کرتا ہے اور ویسے بھی سادگی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ساری دنیا چھوڑ کر الگ ہی زندگی گزاریں بلکہ سادگی آپ کو اس دنیا میں اچھی طرح سے جینا سکھاتی ہے۔ تو پھر آپ ٹی وی کو ضرور اپنے دیوان خانے میں رکھیں، اس کے لیے آپ اچھا سا شیلف تیار کریں یا پھر اسے دیوار کے ساتھ لگا دیں۔

جہاں تک کتابوں کی بات ہے تو یہ تو آپ کے اعلی ذوق کی نشاندہی کرتی ہیں۔ کتابیں تو آپ کے دیوان خانے کی شان کو اور بڑھائیں گی۔ تو ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ اپنی کتابیں رکھنے کے لیے کوئی مخصوص جگہ بنائیں جدھر آپ انہیں خوبصورتی سے سجا سکیں۔

اس کے علاوہ ۱۱ کفایتی آئیڈیاز آپکے دیوان خانے کی سجاوٹ کے لیے بھی دیکھ لیں۔

کیا سادہ انداز کے دیوان خانے میں وال پیپر استعمال کیے جا سکتے ہیں؟

کیوں نہیں! زیادہ تر وال پیپر کا انداز اس طرح کا ہوتا ہے کہ وہ آپ کے پورے کمرے کو بہت سادہ سی خوبصورتی بخشتا ہے۔ اگر آپ یہ نہیں چاہتے کے ساری دیواروں پر وال پیپر لگائیں تو آپ کسی ایک دیوار پر بھی اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس طرح نہ تو آپ کا سادگی کا تاثر ختم ہو گا اور نہ ہی یہ غیر دلچسپ لگے گا بلکہ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ وال پیپر کے استعمال کے بعد آپ کو اور کسی بھی قسم کی آرائش کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи