جدید باورچی خانوں کے 5 انداز: اپنے باورچی خانے کی تجدید کرنے سے پہلے دیکھیں

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify Кухня в стиле минимализм
Loading admin actions …

اگر آپ باورچی خانے کی تجدید کروانا چاہ رہے ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو کوئی خاص انداز چاہیے تو پھر ماہرین کے تیار کردہ ان خوبصورت باورچی خانوں کو ضرور دیکھیں۔ یہ اپنے بہترین ڈیزائن اور اندرونی آرائش کے لحاظ سے ہر کسی کو پسند آئیں گے۔

جب آپ اپنے باورچی خانے کی آرائش کر رہے ہوں تو ادھر استعمال ہونے والی اشیاء پر بھی ضرور غور کیجیے گا کیونکہ یہ آپ کے باورچی خانے کی لک تبدیل کر دیتے ہیں۔

چلیں پھر ہم اپنے دورے کا آغاز کرتے ہیں۔

1- تھوڑا پرسنل انداز

باورچی خانہ گھر کے باقی کمروں سے کم نہیں ہوتا۔ بلکہ دیکھا جاۓ تو اس کی اہمیت سب سے زیادہ ہوتی ہے کیونکہ خواتین کے دن کا بیشتر حصہ ادھر ہی گزرتا ہے۔ اور اگر آپ کے گھر میں کھانے کی جگہ موجود ہے تو سب گھر والے ادھر بیٹھ کر کچھ ہلکا پھلکا کھانا پسند کرتے ہیں۔

جیسے اس باورچی خانے میں خاص طور پر اس طرح کا انداز لایا گیا ہے کہ ادھر گھر کے سارے افراد آرام سے ناشتہ وغیرہ کر لیں۔ اس کا خوبصورت انداز اور جدید ماحول سب کو متاثر کرتا ہے۔

تھوڑے سے پودوں کے اضافے سے ماحول میں تازگی بھی آ جاتی ہے۔

2- حسین روشنیاں

homify Кухня в стиле модерн

لکڑی کس استعمال سے بنا یہ باورچی خانہبہت پر سکون انداز پیش کر رہا ہے۔ اور ادھر بنے ڈھیر سارے کیبنٹ آپ کیعتمام ضروری اشیاء آرام سے اپنے اندر سما لیں گے۔ سب سے اہم بات ہے ادھر استعمال کی گئی روشنیاں جو کہ کیبنٹ کے نچلے حصے پر اس طرح سے لگائی گئی ہیں کہ وہ نظر نہیں آ رہیں مگر ان کی مدھم روشنی پوری جگہ کو روشن کر رہی ہے۔

3- L کی شکل میں

Maravillosas Cocinas , Amarillo Interiorismo Amarillo Interiorismo Кухня в стиле модерн Шкафы и полки

سادہ سے انداز والا یہ L شیپ میں باورچی خانہ بڑے اور چھوٹے ہر سائز کے لیے بہترین ہے۔ ادھر ماہرین کے گہرے رنگ کی لکڑی سے مختلف ناپ کے شیلف اور کیبنٹ بناۓ گۓ ہیں جن میں آپ سائز کے حساب سے چیزیں رکھ سکتے ہیں۔

4- موزیک انداز کے ساتھ اسٹائلش باورچی خانہ

سیدھی سیدھی سطحوں کے ساتھ بنایا گیا یہ باورچی خانہ جس کے کھلے شیلف اور درازیں لکڑی سے تعمیر کی گئی ہیں، دکھنے میں بہت خوبصورت مگر سادہ لگ رہا ہے۔ اسی لیے اس کے کاؤنٹر کی سطح سرمئی رکھی گئی ہے اور اس کے سپلیش بیک پر موزیک ٹائلز لگاۓ گۓ ہیں جس سے بہت دلچسپ انداز مل رہا ہے۔

5- کشادہ جگہ

homify Кухня в стиле минимализм

آپ اپنے باورچی خانے کو چھوٹے چھوٹے ٹچز سے بہت خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ جیسے اس بڑے سے باورچی خانے میں حسین سے غالیچے سے ایک دم ادھر کا انداز بدل گیا ہے۔ 

اس کے علاوہ اگر اور کچھ سمجھ نہ آۓ تو ادھر چند پودوں کا اضافہ کر لیں۔

اگر آپ کو یہ کچن پسند آئے تو یہ بھی دیکھیے: جدید پاکستانیوں کے لیے ۱۱ کچن

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи