۱۰ چیزیں جو آپ کے گھر کو غیر معمولی خوبصورتی عنایت کریں گی

Resham Ejaz Resham Ejaz
Diseño de Mobiliario, Arquitecto Ariel Ramírez Arquitecto Ariel Ramírez Гостиная в рустикальном стиле Твердая древесина Многоцветный
Loading admin actions …

شاید کچھ لوگوں کو لگتا ہو کہ لوازمات بس شکلوں، پرانے سامان اور مجسموں کا ایک مجموعہ ہیں، یہ گھر میں کوئی اہم کردار ادا نہیں کرتے اور یہ آپ کے بجٹ پر بوجھ کے سوا اور کچھ نہیں۔ مگر ہومی فائی پر ایک نظر ڈالنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ سچ تو کچھ اور ہے۔ یہاں آپ بغیر کسی فالتو خرچے کے اپنے گھر کو سجانا سیکھتے ہیں اور یہ سجاوٹ آپ کے گھر کی جمالیات میں اہم کردار ادا کرتی نظر آتی ہے۔

چلیے ایسی ہی کچھ مزید تجاویز دیکھیے… .

۱۔ اپنے گھر کے داخلے پر ایک تراشا گیا اور رنگ کیا گیا لکڑی کا تنا لگائیں جو پر کشش نظر آنے کے ساتھ ساتھ نہ صرف آپ کے گھر کو قدرتی وضع دے گا بلکہ کوٹ، جیکٹ اور ٹوپیاں وغیرہ لٹکانے کے کام بھی آئے گا۔

"countree"_appendiabiti, Mighali_Faggiano studio Mighali_Faggiano studio Коридор, прихожая и лестница в средиземноморском стиле Шкафы и вешалки

آپ اس تجویز پر عمل کرنے کے لیے اپنے گھر کے باغ سے کوئی درخت کاٹ سکتے ہیں یا نہایت سستی قیمت میں گھر کے نزدیک موجود باغ سے لکڑی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سادہ اضافے سے آپ کا داخلہ نکھر جائے گا۔

۲۔ ایک پرانا لکڑی کا ڈبا لے کر اس کی صفائی کریں اور اس پر رنگ کریں۔ آپ اسے کتابیں رکھنے یا پرانا سامان رکھنے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

MIMOSA revistero cajas fruta, ECOdECO Mobiliario ECOdECO Mobiliario Дома в рустикальном стиле Аксессуары и декор

آپ اسے تہہ خانے، سٹور، باغ یا بچوں کے کمرے میں بھی رکھ سکتے ہیں۔ یہ عملی ہے اور چونکہ سارا سامان فرش پر پھیلانے کےبجائے اس میں ڈالا جائے گا، یہ جگہ کو با ترتیب رکھنے میں مدد دے گا۔

۳۔ بنائی والی سوئیاں لے کر ایک پرانے کٹورے میں لگائیں اور اس میں مٹی بھر کر اس شاندار کیکٹس جیسا کوئی پودا لگائیں۔

COLECCION CACTUS, CURADORAS CURADORAS Балкон и терраса в стиле модерн Аксессуары и декор

۴۔ اگر آپ کے پاس فالتو جار ہیں تو انہیں بھی اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور اگر آپ کا پرانا لکڑی کے شیلف نظر انداز ہوتا رہا ہے تو اس پر رنگ کر کے اسے یہ جار رکھنے کے لیے استعمال کریں۔

Temporada Otoño-Invierno 2015, VILLATTE - La Maison VILLATTE - La Maison Сад в колониальном стиле Аксессуары и декор

۵۔ تخلیقی پینٹ

Wandtattoos mit Platz für Fotos, K&L Wall Art K&L Wall Art Стены и пол в стиле модерн Настенный декор

یہاں ہم ایک درخت اور اس سے نکلی ٹہنیوں کی تصویر دیکھ سکتے ہیں۔ نہایت ذہانت سے اس درخت کے پھلوں کی جگہ بچوں کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔ اس پر کوئی خرچہ نہیں آنا چاہیے۔

۶۔ پرانی نظر انداز شدہ لکڑی کو صاف کر کے ایک مستطیل میز میں تبدیل کریں جو بالکونی میں رکھی اچھی لگے گی۔

Diseño de Mobiliario, Arquitecto Ariel Ramírez Arquitecto Ariel Ramírez Гостиная в рустикальном стиле Твердая древесина Многоцветный Диваны и журнальные столики

اگر آپ کے خیال میں لکڑی صاف کرنا اور میز کی ٹانگیں بنانا خطرناک کام ہے تو آپ کسی بڑھئی کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

۷۔ تصویر میں دکھائے گئے ان شفاف برتنوں کی طرح آپ بھی پرانے جگ صاف کر کے انہیں خوشبو والے دانے رکھنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ انہیں رنگ برنگے پتھروں سے بھی بھر سکتے ہیں۔

homify Столовая комната в скандинавском стиле Дерево Эффект древесины Аксессуары и декор

۸۔ آپ اپنی کرسیوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے لیے تختہ مشق بنا کر ان پر اپنے پسندیدہ کرداروں کی تصاویر بنا سکتے ہیں۔

Sillas Tapizadas, Ornatto Ornatto Столовая комната в стиле модерн Стулья и скамьи

تصویر بنانے کے بعد کرسی کے باقی حصے کا اچھی طرح جائزہ لیجیے اور رنگوں کے رہ جانے والے تمام نشانات مٹائیے۔

۹۔ آپ پرانے برتنوں کو شیلف میں تبدیل کر کے انہیں خواب گاہ یا لاؤنج میں لٹکا سکتے ہیں۔ یہ سجاوٹ میں ایک نڈر اور انوکھا اضافہ ہو گا۔

Cabeceros palet, EnKaja EnKaja Спальня в скандинавском стиле Кровати и изголовья

دھیان رہے کہ آپ ان کو دیوار میں پکا نصب کریں اور یہ اپنے بھاری وزن کے باعث گر کر کسی کو نقصان نہ پہنچائیں۔

۱۰۔ لکڑی کے چوکور ٹکڑوں پر پیپر کلپ لگا کر ان پر تصاویر لگائی گئی ہیں۔ انہیں آفس میں یا لاؤنج، داخلے یا راہداری کے شیلف میں رکھا جا سکتا ہے۔

OBJETOS, EssE deconcreto EssE deconcreto Дома в стиле минимализм Аксессуары и декор

یہ تمام تجاویز شاندار ہیں اور آپ ان میں سے جسے چاہیں اپنے گھر کی زینت بنا سکتے ہیں۔ کیوں کہ یہ تخلیقی ہیں اور سستی بھی اور گھر کی جمالیات میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

سجاوٹ تو ہو گئی، اب گھر کو ترتیب دینے کے بارے میں سوچیے: آپ کے گھر کے کمرے ترتیب دینے کے لیے ۲۰ تجاویز۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи