وہ بارہ کام جو آپ کو گھر سجاتے وقت بالکل نہیں کرنے چاہیئں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Brunel Cast Iron Bath, Aston Matthews Aston Matthews Ванная в классическом стиле
Loading admin actions …

کچھ ایسے کام ہیں جو ہم کرتے تو اچھی نیت سے ہیں مگر سجاوٹ پر ان کا الٹا اثر پڑتا ہے۔ یہ بھیانک غلطیاں آپ کو گھر سنوارنے کے دوران بہت مہنگی پڑ سکتی ہیں۔

اس سے پہلے کہ یہ آپ کو حیران پریشان اور مشکل کا شکار چھوڑ دیں، رکیے اور سجاوٹ کی یہ بارہ تنبیہات پڑھیے۔ آپ کھویا ہوا وقت دوبارہ حاصل نہیں کر پائیں گے۔ اس فہرست پر توجہ دیجیے! 

عجیب رنگوں کے فرنیچر سے لے کر تباہ کن روشنیوں تک، گھر کی سجاوٹ کے وقت غلط طور پر استعمال کی جانے والی ان تجاویز کے لیے اپنی آنکھیں کھلی رکھیے۔

۱۔ ایک بڑا سوفا خریدیں

کمرے کے سائز کی مناسبت سے سوفا خریدیں۔ ضروری نہیں کہ بہت بڑا سوفا آرام دہ بھی ہو اور یہ جگہ بھی زیادہ لے گا۔ اس سے بھی برا یہ کہ اس کی وجہ سے باقی کمرہ چھوٹا لگے گا۔

ترکیب: بڑے سوفے کے بجائے دو سیٹوں والا سوفا کافی ہے۔

۲۔ اگر آپ کے پاس کوئی تھیم نہیں تو کوئی مسئلہ نہیں

Фантазия, he.d group he.d group Спальня в стиле лофт Дерево Эффект древесины

رکیے، یہ بہت بری نصیحت ہے۔ کوئی تھیم نہ ہونے کی صورت میں کمرہ بناوٹ، سامان، رنگوں اور فرنیچر سے بھرا ہوا معلوم ہو گا۔ کیا یہ بہتر نہیں ہو گا کہ آپ پہلے کی کمرے کا انداز اور تھیم سوچ لیں اور پھر اس کے مطابق سجاوٹ کریں۔

آپ اپنی پسند کی وضع حاصل کرنے کے لیے کسی ڈیزائنر کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

۳۔ کمرے کی وضع بنانے کے لیے بس ایک اصلی عنصر کافی ہے

Departamento en La Cuesta , Interiores B.AP Interiores B.AP Коридор, прихожая и лестница в рустикальном стиле

اب رکیں، ہو سکتا ہے کہ کمرے کی صرف ایک کی وضع ہو مگر اس کے بہت سے رخ ہوتے ہیں۔ سجاوٹ کے واحد عنصر کو درمیان سے ہٹائیں اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے دو یا زیادہ عناصر شامل کرنے کی کوشش کریں۔

۴۔ پرانی سجاوٹ بڑھاتے رہیں

سالہا سال کی گئی سجاوٹ گھر کو ایسے بھر دیتی ہے جیسے کسی ماڈل کی الماری میں جوتے بھرے ہوں۔ تمام سجاوٹ ہمیشہ ساتھ دینے والی نہیں ہوتی اور آپ کا کچھ فرنیچر پرانے انداز کا بھی ہو سکتا ہے۔

آپ جس قسم کی سجاوٹ چاہتے ہیں اس کے مطابق آپ کو کچھ فرنیچر اور آرائشی سامان سٹور میں منتقل کرنا ہو گا۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ آپ کا ڈیزائن سارا سال نیا اور فیشن کے مطابق لگے۔ 

ترکیب: پرانا فرنیچر الگ رکھ دیں یا اسے بیچ دیں تا کہ آپ بہتر چیزوں کے لیے جگہ بنا سکیں۔

۵۔ فرش کے بارے میں تو بالکل نہ سوچیں

homify Гостиные в эклектичном стиле

یہاں اچھی منصوبہ بندی کام آتی ہے۔ آپ کا سارا فرنیچر فرش پر رکھا جاتا ہے تو یہ وہ پہلی جگہ ہے جس پر آپ کو سجاوٹ سے پہلے توجہ دینی چاہیے۔

لکڑی، گرینائٹ، چینی، پتھر یا لکڑی، قالین سب رہنے کی جگہ کا مرکزی ماحول تخلیق کرتے ہیں جسے فرنیچر اور سجاوٹ سے مزید بہتر بنایا جاتا ہے۔

۶۔ کچن کو سازوسامان سے لیس رکھنا

یہ سچ ہے کہ سازوسامان سے لیس باورچی خانہ کبھی کبھار زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہوتا ہے مگر کچن کو ضرورت سے زیادہ بھرا بھی نہیں ہونا چاہیے۔

بےترتیبی سے بچیں۔ اپنے روزمرہ کے برتن اور دوسرا سامان اپنی دسترس میں رکھیں مگر کچن میں وہ سامان اور فرنیچر رکھنے سے پرہیز کریں جو آپ سال میں صرف ایک مرتبہ استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بجائے انہیں کہیں دور رکھ دیں اور صرف ضرورت کے وقت نکالیں۔

۷۔ ہمیشہ شوخ رنگ استعمال کریں

Скандинавское кружево, Artichok Design Artichok Design Кухня в скандинавском стиле

بہت زیادہ شوخ رنگ آنکھوں میں چبھتے ہیں اور ایک رہنے کی جگہ میں ان کے ساتھ گزارا کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ 

اس کے بجائے شوخ رنگوں کو درمیانے رنگوں کے پس منظر کے ساتھ استعمال کریں۔ درمیانے رنگ جیسے سفید یا دھیمے رنگ استعمال کرتے وقت تازہ رنگوں کے ساتھ تجربات کرنا بہتر ہے۔

۸۔ قالین کے چھوٹے ٹکڑوں کے بجائے پورے کمرے کے لیے بڑا قالین چنیں

Queens Park House, Honeybee Interiors Honeybee Interiors Гостиные в эклектичном стиле

فرش کے لیے قالین چننا ذرا مشکل کام ہو سکتا ہے۔ یہ اہم ہے کہ آپ ایسا قالین چنیں جو موسم کے ساتھ چلے اور بدلتے فیشن کا مقابلہ کر سکے۔

ایک بہتر متبادل ایسا قالین ہے جسے نکال کر رکھ دینا، صاف کرنا اور فرنیچر کی مناسبت سے گھر کے کسی بھی حصے میں استعمال کیا جانا آسان ہو۔

۹۔ زیادہ بناوٹی دیواریں بنوائیں

Brunel Cast Iron Bath Aston Matthews Ванная в классическом стиле Ванны и душевые

دیوار کی سجاوٹ کے لیے اس میں شامل کی گئی بناوٹ اعلی لگتی ہے مگر آپ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ وہ پہلی چیز ہو گی جسے آپ کے گھر میں قدم رکھنے والے مہمان دیکھیں گے۔

زیادہ بھری ہوئی دیوار سے ملنے والی شرمندگی سے بچنے کے لیے ایک ہموار پلاسٹر سے ڈیزائن کردہ دیوار کی تہہ بنوائیں اور مزید بناوٹ کے لیے اس کے ساتھ گملے رکھ کر اسے نمایاں کریں۔

۱۰۔ چیزوں کو جتنا دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں، کریں

جی، یہ سچ ہے کہ چیزوں کو دوبارہ استعمال میں لانا ہمارے ماحول کی حفاظت کے لیے اچھا ہے۔ یہ آپ کے گھر کی سجاوٹ کا بھی ایک شاندار طریقہ ہے مگر آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ چیزوں کو دوبارہ استعمال میں کیسے لایا جائے۔

کبھی کبھار آپ ایسے فرنیچر کو نیا نہیں کر سکتے جو اپنی عمر پوری کر چکا ہو۔ ایسی صورت میں اسے نکال دیں۔

۱۱۔ بروقت مہیا فرنیچر استعمال کرنا

Printworks, Prestigious Textiles Prestigious Textiles Гостиная в стиле модерн

بروقت مہیا سامان استعمال کرنا شاندار نتائج تخلیق کر سکتا ہے مگر یہ کام جمالیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور دانشمندانہ انداز میں کیا جانا چاہیے۔

ہو سکتا ہے کہ میز کی جگہ کشن رکھنا اچھا لگے مگر یہ کارآمد نہیں ہو گا یا اس کے الٹ بھی ہو سکتا ہے۔ یہ بہتر ہو گا اگر ایسے کام سوچ سمجھ کر کیے جائیں۔

۱۲۔ بہت سی خاندانی تصاویر کا استعمال

Clorofilia 2015, Clorofilia Clorofilia Гостиная в стиле модерн

یہ سچ ہے کہ خاندانی تصاویر رہنے کی جگہ کو گھر جیسا احساس دیتی ہیں مگر بہت زیادہ تصویریں نظروں کو الجھاتی ہیں اور اپنی کشش کھو دیتی ہیں۔ جگہ کو مزید پرتجسس بنائیں اور دیوار پر تصاویر کے ساتھ دوسرا آرائشی سامان بھی لگا کر ہم آہنگی پیدا کریں۔

اپنے گھر کا ماحول خوشگوار بنانے کے لیے جانئے: ۱۰ چیزیں جو گھر میں خوش قسمتی اور مثبت توانائی لاتی ہیں۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи