جدید باورچی خانوں کے خوبصورت ڈیزائن

Resham Ejaz Resham Ejaz
Ideias de cozinhas, Ansidecor Ansidecor Кухня в стиле модерн
Loading admin actions …

کچن ڈیزائن کرنا ایک مشکل اور صبر آزما کام ثابت ہو سکتا ہے اور ہم ایسا نہیں چاہتے، اسی لیے ہومی فائی شاندار اور مسحور کن باورچی خانوں کی ایک فہرست لایا ہے جو ہمیں اپنے کچن کو مختلف اور بہترین طریقے سے ڈیزائن کرنے میں مدد دے گی۔

یہ آئیڈیا بک پڑھنے کے بعد آپ کو احساس ہو گا  کہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہی آپ کے کچن کی شکل بدل کر اسے بہتر بنانے کے لیے کافی ہیں۔ تفصیلات آگے دیکھیے۔

۱۔ الماری

Ideias de cozinhas, Ansidecor Ansidecor Кухня в стиле модерн Столешницы

الماریوں کی شکل کچن پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والے عوامل میں سے ایک ہے۔ ان کو مختلف شکل ضرور دیں اور اپنی مرضی کے مطابق انہیں لکڑی یا ایلومینیم سے خوبصورت بنائیں۔ پر کشش رنگ چنیں جو باقی کچن کے ساتھ اچھے لگیں۔

۲۔ روشنی کا نظام

Ideias de cozinhas, Ansidecor Ansidecor Кухня в стиле модерн Столешницы

روشنی کا نظام ایسا رکھیں جو آپ کے کچن کو منفرد بنائے نہ کہ روایتی نظام جس میں صرف ایک ہی روشنی ہوتی ہے۔کونوں میں اور درمیان میں مختلف شکلوں کے بلب لگائیں اور روشنی کے لیے ایک سے زیادہ سوئچ رکھیں تا کہ آپ ہر بٹن سے مختلف قسم کی روشنی حاصل کر سکیں۔

۳۔ دیواریں

Ideias de cozinhas, Ansidecor Ansidecor Кухня в стиле модерн Столешницы

اگر آپ تخلیقی ڈیزائن چاہتے ہیں تو دیواروں کا خیال رکھیں اور انہیں مختلف شکلوں اور مختلف مواد کی مدد سے انوکھا بنائیں۔ حیسا کہ ایلومینیم یا لکڑی یا ماربل اور گرینائٹ کی تہہ والا کنکریٹ۔ صرف چینی کی ٹائلوں کو ہی اپنا آخری انتخاب نہ سمجھ لیں۔

۴۔ کار آمد لوازمات

Ideias de cozinhas, Ansidecor Ansidecor Кухня в стиле модерн Шкафы и полки

کاؤنٹر اور الماریوں پر رکھے گئے لوازمات کو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ فعال بھی ہونا چاہیے۔ مثال کے طور پر پلیٹیں رکھنے والے ریک کو دیکھیں یہ کیسے سنک کی خوبصورتی بڑھاتا ہے۔

۵۔ چمنی

Ideias de cozinhas, Ansidecor Ansidecor Кухня в стиле минимализм Столешницы

چولہے کے اوپر بنی چمنی کچن کے جدید جمالیاتی عناصر میں سے ایک ہے، خاص کر تب جب یہ چمکدار چاندی کے رنگ کی ہو۔ اس کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اس پر بلب لگائے جا سکتے ہیں۔

۶۔ سنک

Ideias de cozinhas, Ansidecor Ansidecor Кухня в стиле модерн Столешницы

سنک کو ہمیشہ چمکدار رکھیں چاہے یہ آپ کے کچن کے مطابق کسی بھی رنگ کا ہو۔ خیال رکھیں کہ یہ واضح ہو اور ماحول پر اپنا اثر رکھتا ہو۔ یا کام آسان ہو گا اگر بیسن کسی ہلکے رنگ کا ہو۔

۷۔ برقی آلات رکھنے کی جگہ

Ideias de cozinhas, Ansidecor Ansidecor Кухня в стиле модерн Шкафы и полки

برقی آلات جیسا کہ اوون، مائیکرو ویو اور واشنگ مشین وغیرہ اس کے سائز کے مطابق کھلے میں رکھیں۔ یہ بہتر سمجھا جاتا ہے کہ آپ کچن کی ایک دیوار میں یہ سب رکھنے کی جگہ بنا لیں۔

۸۔ بجلی کے ساکٹ

Ideias de cozinhas, Ansidecor Ansidecor Кухня в стиле модерн Шкафы и полки

بجلی کے ساکٹوں کی شکل اور رنگ کچن کی دیوار سے ملتا جلتا ہونا چاہیے سو انہیں اسی اعتبار سے چنیں۔اگر دیوار جیسا رنگ نہ ملے تو اسے الماریوں کے رنگ سے ملائیں۔

۹۔ جدید چولہے

Ideias de cozinhas, Ansidecor Ansidecor Кухня в стиле модерн Столешницы

آج کل نئے نئے ڈیزائن کے چولہے آ رہے ہیں جو آپ کے کچن کو سب سے منفرد بناتے ہیں۔ان کی اچھوتی شکلوں کی وجہ سے آپ کچن کے کاؤنٹر پر باقی سامان رکھنے کی جگہ بچا سکتے ہیں۔

۱۰۔ کچن کی کرسیاں

Ideias de cozinhas, Ansidecor Ansidecor Кухня в стиле модерн Столешницы

کچن میں کھانا کھانے کے لیے جدید اور نئی کرسیاں چنیں۔ ان کا منفرد ڈیزائن چننے کی کوشش کریں۔ روایتی شکل یا  سائز کی کرسیاں نہ رکھیں۔

۱۱۔ شیشے کی دیواریں

Ideias de cozinhas, Ansidecor Ansidecor Кухня в стиле модерн Столешницы

شیشے کی دیواروں کی وجہ سے آپ کا کچن بڑا لگے گا اور یہ کچن کو روشن رکھنے کے لیے بھی بہترین ہے۔ انہیں سادہ اور آرام دہ رکھیں  اور دھاتی بلائنڈز یا سجاوٹی پھولوں کے ذریعے ان کی خوبصورتی بڑھائیں۔

۱۲۔ برتن

Ideias de cozinhas, Ansidecor Ansidecor Кухня в стиле модерн Столешницы

کبھی کبھار کچن کی الماریوں میں سب برتنوں کے لیے جگہ نہیں بن پاتی۔  اس کا حل انہیں کچن میں کھلا ہی رکھ دینا ہے۔ اس کے لیے آپ رنگین برتن چنیں جو کچن کے ساتھ اچھے لگیں اور انہیں اتنے فاصلے پر رکھیں کہ یہ کھانا پکاتے وقت درمیان میں نہ آئیں۔

۱۳۔ نچلی الماریاں

Ideias de cozinhas, Ansidecor Ansidecor Кухня в стиле модерн Электроника

نچلی الماریوں کا جدید ڈیزائن آپ کو کچن کو عملی طور پر فائدہ دے سکتا ہے۔ نیچے کی طرف کھلنے والے یا مڑنے والے دروازے جگہ بچائیں گے اور کسی ہینڈل وغیرہ کے بغیر سجاوٹ میں مثبت کردار ادا کریں گے۔

۱۴۔ سرکنے والی کھڑکیاں

Ideias de cozinhas, Ansidecor Ansidecor Кухня в стиле модерн Шкафы и полки

شیشے کی دیواروں کی طرح آپ شیشے کی کھڑکیاں بھی لگوا سکتے ہیں جنہیں ایلومینیم کی مدد سے لگایا جاتا ہے اور یہ روشنی کی خاصی مقدار اندار لا کر آپ کے کچن کا ہر کونا روشن کر دیتی ہیں۔

۱۵۔ شوخ رنگ

Ideias de cozinhas, Ansidecor Ansidecor Кухня в стиле модерн Столешницы

رنگ آپ کے کچن کو مکمل طور پر تبدیل کر کے اسے مزید تخلیقی اور پراثر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس عمل کے لیے آپ کو معلومات کی ضرورت ہو گی کہ مختلف رنگوں کو کس طرح اکٹھا کیا جائے۔ دیکھیے کہ شوخ سبز رنگ جامنی رنگ کے ساتھ کیسے کام کرتا ہے، آپ ان رنگوں کو الگ الگ استعمال نہیں کر سکتے تھے۔

کچن کے بارے میں مزید دیکھیے: ۱۱ سستی تجاویز جو آپ کے کچن کو میگزین میں دکھائے جانے والے باورچی خانوں جیسا بنائیں گی۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи