چھوٹے گھروں مگر عمدہ ذوق والوں کے لئے خانہ دار الماریاں

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Loft do Mirante, Neoarch Neoarch Гардеробная в стиле модерн
Loading admin actions …

اس بات کا اعتراف کرہی لیں کہ آپکے پاس کپڑوں کا ایک انبار ہےاورآپکے چھوٹے گھر میں کبھی بھی اتنی جگہ نہیں رہی کہ اسمیں پوری زندگی کے کپڑے، قمیضیں،جوتے، سکرٹیں، ٹوپیاں، نیکریں، لمبی پینٹیں، تین چھوتھائی پینٹیں اور پارٹی فراک وغیرہ سما سکیں۔ اگر آپ تھک چکے ہیں یا فرش کو کپڑوں کی الماری کے طور پراستعمال کرنے پرشرمندہ ہیں، تھوڑے غیر منظم ہیں یا کپڑے خریدنے کے شوقین ہیں تو خانہ دار الماریوں کے ذریعے سٹوریج کے 13 بہترین حل آپ کے لئے ہیں۔تاکہ آپ کا محنت اور شوق سے اکھٹا کیا سٹائلنگ کا سامان ترتیب سے رکھا جا سکے۔ چھوٹی خوشنما مگر قابلِ استعمال الماری سے لیکر ملبوسات کے مقبروں تک جنکو کپڑے بدلنے کے کمرے کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، ہمارے انتخاب میں سب کچھ موجود ہے ۔

جہاں شہزادیاں کپڑے بدلتی ہیں

HOUSE EXTENSION & LOFT CONVERSION IN SW LONDON, DPS ltd. DPS ltd. Гардеробная в стиле модерн

الماریوں کے اِس انتخاب کی پہلی مثال شاہانہ زبان بول رہی ہے۔ اولتی( آگے نکلی ہوئی چھت کا نچلا حصہ) کے نیچے بنائی گئی یہ الماری ایک ایسی مشکل جگہ پر ہے جہاں آپکو ہر مربع میٹر کا استعمال کرنا ہوتا ہے۔ کپڑے لٹکانے کے دہرے خانوں میں مالک کے نفیس کپڑے لٹکے ہوئے ہیں۔ اسکے سامنے کسھک کر باہر نکل آنے والے دراز فوری طور پر چیزوں کے انتخاب میں مدد کرتے ہیں ۔ عمدہ لکڑی سے بنا درازوں کا ایک اورسیٹ، آرام دہ  سلک کی کڑھائی والی کرسی اور فانوس اسکی نفاست اوروقار کو بڑھا رہے ہیں۔

الماری سے باہر آئیں

Modulares Multitalent: Möbelsystem Living Cube, Till Könneker Till Könneker Гостиная в стиле минимализм Хранение

سیڑھی پر چڑھیں اور بسترپر لیٹ جائیں۔ ورنہ نیچے اتریں اور  لٹکائے ہوئے کپڑوں کے حصے سے آج کے دن کے کمرے نکالیں، جوتوں کے خانے سے جوتے نکالیں۔ اپنی کتابیں یا ڈٰی وی ڈیز استعمال کریں یا جو پسند ہے وہ کریں ۔ اور کچھ نہیں تو کچھ سوویں بار چیزوں کو دوبارہ ترتیب کرکے رکھیں۔ کیبن بیڈ اور الماری کا یہ اشتراک کپڑوں کے شوقین لوگوں اورجگہ کی کمی کا شکارفلیٹوں کے لئے بہترین ہے۔

محدود جگہ مگرلامحدود سامان

Dressing Room TG Studio Гардеробная в стиле модерн

پرچھتی پربنے اپارٹمنت کی اولتی پر بنی اس الماری میں جو نظر آرہا ہے وہ صرف نظر کا دھوکہ ہے۔ چھت کے اگلے حصے کے ابھار کی وجہ سے ایک نا قابلِ استعمال جگہ کا ایک شانداراستعمال ممکن ہوگیا ہے۔ دونوں اطراف لگے شیشوں کہ وجہ سے ایک لامحدود جگہ اور سٹوریج کا تاثر مل رہا ہے۔ اگرچہ یہ بات بالکل درست نہیں ہے لیکن یہ عام روایتی کپڑوں کے خانوں اور درازوں والی چھوٹی الماری سے بہتر ہے۔ آج کل کے زمانے کے حساب سے کیا جانے والا روشنی کا انتظام چیزوں کو آسانی سے ڈھونڈنے میں مدد دے رہا ہے۔

سٹوریج کا استغراق

Gwel an Treth homify Гардеробная в стиле модерн

یہ اس انتخاب کی سب سے کم نمود و نمائش والی ہے، پھر بھی اسکا لکڑی کا کام، صاف ستھری تعمیراورباہم ترتیب صفائی ستھرائی کے لئےشوقین فرد کے لئے کسی خواب سے کم نہیں ہے۔ جاپانی حروف تہجی کی طرح سادہ اس الماری میں مختلف ناپوں کے شیلفوں اور کپڑے لٹکانے کی اونچی اونچی جگہوں کی وجہ سے اب گھرکا کوئی بھی کپڑا الماری سے باہر نہیں رہ سکتا۔

کوئی کمی نہ رہ جائے

Loft do Mirante, Neoarch Neoarch Гардеробная в стиле модерн

کوئلے کے رنگ کاکپڑے بدلنے کے اس کمرے اور الماری کا یہ اشتراک نظر کو بہت بھا رہا ہے۔ غیر واضح شکل والے ریک پراوپر نیچے لٹکتے ہونے خانے اور مخالف دیوار پر لگا ہوا سنک ، یہ سب عناصر مل کر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ آپ گھر سے جاتے ہونے مکمل طور پر تیار ہوکر جائیں اور کوئی کمی نہ رہ جائے

پردے لٹکائیں

Каменный лофт, CO:interior CO:interior Спальня в стиле лофт

ایک سادہ مگر خوابگاہ میں پھیلے ہوئے کپڑوں کے انبار کو سنبھالنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے انکو تھوڑے تھوڑے کرکے پلنگ کے نیچے گھسادیں۔ ہم بالکل مذاق کر رہے ہیں ۔ سٹوریج کے اس باوقار طریقے کو اپنائیں جو کپڑوں کے خانوں کو، شیلفوں کو سنگھار میز اور بغیر پشت والی نشست( آرام سے ہم رنگ جوتے نکالنے کے لئے ) کو سلیقے سے سمیٹ رہی ہے۔ سرامک کی اینٹوں والی دیوار پلنگ کے اوپر اور پیچھے لکڑی کے تختوں کے ساتھ بہت اچھے طریقے سے متضاد ہے۔ جب استعمالکی ضرورت نہ ہو تو یہ سب مخمل کےبڑے بڑے پردوں سے ڈھک دیا جاتا ہے جس سے تھیٹر جیسا تاثرملتا ہے۔

اکھٹے کیجئے اور پہینتے جائیں

homify Спальня в стиле модерн

ڈینم کے شوقین ان صاحب کے لئے اوپر کی جانب بڑھتا ہوا سٹوریج ہی اس کم جگہ والے ایک بیڈ روم والے اپارٹمنٹ کے لئے مناسب تھا۔ دومنزلہ کپڑوں کا یہ ریک الماری یا کپڑوں کی الماری کے زمرے میں نہیں آتا مگر پھر بھی قمیضوں کے شوقین فرد کے لئے کپڑوں کو ترتیب سے رکھنے کا یہ سادہ اور غیر معمولی طریقہ ہے۔

کونے کھدرے اور رنگ

ماسوائے ایک کھڑکی کے جو اس سفید کمرے میں کافی مقدار میں سورج کی روشنی لا رہی ہے کوئی جگہ ایسی نہیں جسکو کپڑے رکھنے کی الماری میں نہ بدلا گیا ہو۔ درازیں، شیلفیں ،کپڑے لٹکانے کا ہینگراور کیا کچھ نہیں۔ سر کے اوپر بنی الماریاں جو کہ چھت پربالکل مناسب جگہ پر بنی ہیں زیادہ سے زیادہ سٹوریج مہیا کر رہی ہے۔ اور وہ چیزیںسٹور کرنے کے لئے بالکل مناسب ہیں جنکی آپ کو ہر روز ضرورت نہیں ہوتی ۔اوپری خانہ دار الماریوں کے عین نیچے کپڑوں کا ریک  اور درازیں جگہ کی کمی کو پورا کررہے ہیں اورسفید پس منظرمیں درکار رنگ بھی فراہم کر رہے ہیں۔ ۔

آپکے کمروں کا اپنا کمرہ

Ein Traum wird wahr: Ihr begehbarer Kleiderschrank, Elfa Deutschland GmbH Elfa Deutschland GmbH Гардеробная в стиле модерн Стекло

کھسکنے والے دروازوں کا جاپانی طرز کا یہ ڈیزائن خوابگاہ کو دہ حصوں میں تقسیم کر رہا ہے۔ خوابگاہ اورایک دوسرا کمرہ جو کپڑے بدلنے اور رکھنے دونوں کاموں کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ دونوں کمروں میں بڑی بڑی کھڑکیاں ہیں جو سورج کی روشنی کو وافر مقدار میں آنے میں مدد کرتی ہیں ۔ اس سے خوابگاہ اور کپڑے بدلنےاور رکھنے کے کمرے دونوں کو تقریباً برابر لگ رہےہیں۔ یہاں اگر آپکو پہننے کے لئے کوئی کپڑا چاہئے تو آپ اسکو کپڑوں کی الماری میں ڈھونڈتے نہیں ہیں بلکہ اسمیں رہتے ہیں۔ 

میری ٹوپی کہاں ہے ؟

ANKLEIDE - BEGEHBARER KLEIDERSCHRANK, DESIGNWERK Christl DESIGNWERK Christl Гардеробная в классическом стиле

اس شاندار الماری کو اسکے مالک نے ایک ایسی خانقاہ میں بدل دیا ہے جہاں اسنے اپنے ذوق کے مطابق کپڑے اکھٹے کر رکھے ہیں۔ طرزِ تعمیر اور عمارتی سامان کے حوالے سے یہ بہت سادہ ہے جسمیں چیڑ کی لکڑی سے بنے سادہ شیلف بنائے گئے ہیں ۔ مگر پھر آپکی نظرشیشے کے ڈھکن والے اس تابوت نما ڈبے پر پڑتی ہے جمسیں ٹوپیاں اور دیگر سامان ترتیب سے رکھا گیا ہے۔ اب یہ ایک ایسی چیز ہے جو آپکو بڑے بڑے سٹوروں میں نظر آتی ہے اور گھروں میں نہیں اور یہی وہ چیز ہے جو اسکو دوسروں سے ممتاز کر رہی ہے۔ 

قدیم اور جدید کا ملاپ

کھسکنے والے دروازوں والی کپڑوں کی الماری کی ایک اورمثال۔ جوکہ مختصر یا بے ڈھبے کمرے کے لئے بالکل مناسب ہے۔ یہ سٹوریج کا ایک ایسا حل ہے جو خوابگاہ اور رہنے سہنے کے کمرے دونوں کے لئے بالکل مناسب ہے۔ اسکا ڈیزائن لازوال بھی ہے اور جدید بھی۔ بہت زیادہ نمایاں بھی نہیں مگر قابلِ استعمال ہے۔کپڑے جمع کرنے کے شوقین کپڑوں کی نمائش سے گریز نہیں کر سکتے مگر کھردری سطح والا شیشے کا دروازے کی وجہ سے اندر رکھی چیزوں کے بارے میں بس ہلکا سا اشارہ مل رہا ہے۔ 

کم میں زیادہ

homify Гардеробная в стиле модерн

چھوٹے گھروں کے لئے جدید الماریوں کی ایک اور عمدہ مثال۔ دیوار میں جڑا ہوا کپڑے رکھنے کا خانہ دار ریک اور چار چوکور معلق درازوں کا سیٹ جو فوری رسائی اور آپکی قیمتی چیزوں کا ترتیب سے رکھنے کے بے تحاشہ ممکنات فراہم کر رہا ہے۔ ملاحظہ کریں کہ کپڑوں کے اس شوقین کا ایک سے گزارا نہیں ہوا۔ کمرے کے دوسرے کونے میں اسی طرح کا ایک اور بھی ہے۔ 

چھوٹی جگہ کے مسائل سے صرف آپکی خوابگاہ ہی متاثر نہیں ہوتی اگر آپکو سٹوریج کے لئے درازوں، شیلفوں اور الماریوں کی یہ تجاویز پسند آئی ہیں تو اپنے غسلخانے میں سٹوریج کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اسکو ملاحظہ کریں۔ 

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи