خوابگاہ کی سجاوٹ:11کم خرچ تجاویزاورمشورے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Residência AM, Isabela Canaan Arquitetos e Associados Isabela Canaan Arquitetos e Associados Спальня в стиле модерн
Loading admin actions …

آپ اپنی خوابگاہ کی آرائش کرنا چاہتے ہیں مگر پیسے تھوڑے کم ہیں اور وقت بھی نہیں ہے۔ پریشان مت ہوں۔ آپ بالکل صحیح جگہ پر آئے ہیں۔

آج ہومی فائی پرہم آپ کے لئے خوابگاہ کی آرائش کے 11 ایسے کم خرچ طریقے لائے ہیں جوکہ نا صرف تخلیقی اوراختراعی ہیں بلکہ یہ بھی ثابت کرتے ہیں کہ اپنے سونے اور آرام کے لئے جنت تیار کرنا کتنا آسان ہے۔   

کیونکہ اپنی خوابگاہ میں وقت صرف کرنے کے بعد آپ کو تازہ دم اور چاق و چوبند محسوس کرنا چاہئے۔ 

آیئے کچھ تجاویز پر نظر ڈالتے ہیں۔ 

1۔ رنگا رنگ کشنوں کا اضافہ کریں

Apex Building - Penthouse, House of Gargoyle House of Gargoyle Спальня в стиле модерн

کشن زیادہ مہنگے نہیں ہوتے مگر یہ کسی بھی کمرے کو مکمل طور پر بدل سکتے ہیں۔ اس تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ سفید اور کالے نمونے والے کشنوں کے ساتھ سنہری رنگ کے کشن شامل کئے گئے ہیں جو کہ ایک روایتی خوابگاہ کو جدید تاثر دے رہے ہیں۔ 

اگر آپ کے پاس پہلے سے کشن موجود ہیں مگر وہ پرانے یا بدنما لگ رہے ہیں تو انکے غلاف بدل دیں۔ آپ کسی خوبصورت ڈیزائن والا سستا کپڑا لے سکتے ہیں۔ 

2۔ دیوار میں جڑے ہوئے تختے لگائیں

اپنی خوابگاہ کی دیواروں پر لکڑی یا دھات سے بنے تختوں کا اضافہ کرکے ایک ایسی جگہ بنائیں جہاں کتابیں،تصویری فریم اور دوسری اشیاء صفائی سے ذخیرہ کی جاسکتی ہیں ۔ ساتھ ہی انکو نظر آنے کے لئے سامنے بھی رکھا جا سکتا ہے۔ یہ طریقہ آپکی خوابگاہ کی اُفقی سطح کو قابلِ استعمال بنادے گا ، اسکے ساتھ ساتھ آپ وہ اشیاء بھی استعمال کر سکیں گے جو پہلے ہی سجاوٹی مقاصد کے لئے آپ کے پاس ہیں۔ 

اس پر بھی ذرا نظر ڈالئے ’ دیوار پر جڑے تختوں کا انتخاب کرتے وقت غور طلب باتیں

3۔ جھاؤ کی گتھی ہوئی ٹہنیوں سے بنی ٹوکریوں کا اضافہ

homify Спальня в эклектичном стиле Дерево Эффект древесины

جھاؤ کی گتھی ہوئی ٹہنیوں سے بنی ٹوکریاں چیزوں کو ترتیب سے رکھنے کا ایک سہل طریقہ ہے اسکے علاوہ خوابگاہ کے مجموعی ماحول میں دیہی پن کا اضافہ کر نے کا بھی ایک اچھا طریقہ ہے۔ اس تصویر میں بھی ہم دیکھ سکتے ہیں کہ انکے اضافے نے کمرے کو کتنا پُرکشش اور سمٹا ہوا بنادیا ہے۔ 

4۔ گداز کمبل یا چھوٹے غالیچے کا اضافہ کریں

ایک اور شے جس میں صلاحیت ہے کہ وہ آپکی خوابگاہ کو ایک آرام دہ اور سکون بخش گوشے میں بدل دے وہ ہے ایک نرم گدازیا روئیں والا کمبل یا چھوٹا غالیچہ۔ 

اس تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کسطرح ان چیزوں کے استعمال نے خوابگاہ کو مجموعی طور پر پُر آسائش اور شاندار بنادیا ہے۔ آپ اسکو پلنگ یا کرسی کر اردگرد پھیلا سکتے ہیں۔ یہ قابلِ استعمال بھی ہے۔ 

5۔ باہرکے نظارے کو بڑھا دیں

پردوں اور کھینچ کر اوپر کرنے والی کھڑکیوں کی اُوٹ کو اوپر کردیں اور تازہ ہوا اور سورج کی روشنی کو اپنی خوابگاہ میں انے دیں۔ یہاں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کسطرح باہر کا نظارہ ایک قدرتی مرکزی نقطہ بن گیا ہے۔ قدرتی روشنی کے آنے سے کمرہ روشن، ہوادار اور وسیع لگ رہا ہے۔

ان تجاویز پر ذرا ایک نظر ڈالیں’ گھر کو روشنی میں نہلانے کے قدرت طریقے'

6. ایک سیڑھی کا اضافہ کریں

homify Спальня в стиле модерн

یہ کسی چیز کا دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کا بہت ہی کم خرچ طریقہ ہے ۔ اسکے ساتھ خوابگاہ میں ایک سٹائلش اور استعمال کے قابل عنصر کا اٖضافہ کرتا ہے۔ ایک پرانی سیڑھی کو پینٹ کریں اور اسکو اپنے تولئے ، کمبل، جیکٹیں یا جیولری لٹکانے کے لئے استعمال کریں، یہ آپ کی پسندیدہ چیزوں کو سامنے رکھنے کا بھی اچھا طریقہ ہے۔ 

7۔ کپڑوں کی الماری میں شیشے لگائیں

Marylebone, LEIVARS LEIVARS Спальня в стиле модерн

اپنے کپڑوں کی الماری میں شیشے لگوائیں اوراسکو فوری طور پرکشادہ اور وسیع بنائیں۔ آپ ہر صبح تیار ہونے لے بعد اپنے آپ کو دیکھ بھی سکیں گے۔ 

بس جب آپ صبح اُٹھیں یا اندھیرے میں اپنا سایہ دیکھ کر خوفزدہ نہ ہوں۔

8۔ آرام دہ ہتھے والی ایک یا دو کرسیوں کا اضافہ کریں

An Eclectic and Nostalgic House in Cape Town, Natalie Bulwer Interiors Natalie Bulwer Interiors Спальня в классическом стиле

آرام دہ گدی دار اور ہتھے والی کرسیاں آپکی خوابگاہ کے لئے بہت آرام دہ اضافہ ہوسکتی ہیں ۔ یہ آپ کو پلنگ کے علاوہ بھی بیٹھے کی جگہ فراہم کریں گی خصوصاً جوتے رکھتے وقت یا بال بناتے وقت۔

ماحول میں کچھ رنگینی لانے کے لئے کسی شوخ رنگ یا نمونہ دار کپڑے کی پوشش کروائیں۔ 

9۔ سرمئی دیواریں

apto cobre/blue, Casa100 Arquitetura Casa100 Arquitetura Спальня в стиле модерн

اپنی خوابگاہ کئ دیواروں پر ہلکا سرمئی رنگ کریں اور اسکو ایک نازک اور باوقار احساس دیں۔ سرمئی رنگ وقت کی قید سے آزاد ہےاور لازوال ہے۔ گھر کے اندرونی حصے کی سجاوٹ کے لئے یہ رنگ بہترین ہے۔ 

اگر آپ یہ نہیں چاہتے کہ سرمئی رنگ حاوی ہوجائے تو صرف ایک دیوار پرروغن کرلیں۔

10۔ چھت کی آرائش

ڈیزائننگ اورٓسجاوٹ کرتے وقت اکثرچھت کو نظراندازکردیا جاتا ہے۔ حالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ جب آپ بستر پر لیٹے ہوتے ہیں تواچھاخاصا وقت چھت کو تکتے گزر جاتا ہے۔ تو کیوں نہ اسکو دلچسپ بنا لیا جائے۔ 

اس تصویر میں ہم ایک بہت ہی دلکش اور گہرے رنگ کی سجاوٹ چھت پر دیکھ رہے ہیں جو کہ کمرے کا ایک ہمہ جہتی تاثر قائم کر رہا ہےاور ساتھ میں اسکو بڑا بھی دکھا رہا ہے۔ 

11۔ روشنیوں کو بڑھادیں

مناسب روشنیاں عمومی طور پر کسی بھی کمرے کو بدلنے کا سب سے کم خرچ طریقہ ہے۔ اسکو اپنے کمرے کی ڈیزائنگ اورآرائش نمایاں کرنے لئے استعمال کریں۔ ہر کونے کھدرے کو روشن کریں۔ اِس سے کمرے کے مجموعی ماحول اور رومانوی کیفیت میں  اضافہ ہوگا ۔

یہ بھی ملاحظہ کریں’ آپ کو تحریک دینے کے لئےجدید خوابگاہوں کی 21تصاویر

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи