چھوٹے اور خوبصورت گھر جو آپ کو اپنا گھر خوبصورت بنانے پر اکسائیں گے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Studio Apartment, Ink Architecture Ink Architecture Дома в стиле модерн
Loading admin actions …

آج ہم آپ کو دکھانے کے لیے بہت چھوٹے مگر شاندار گھر لائے ہیں، جو آپ کو اپنے چھوٹے سے گھر پر اپنی تخلیقی صلاحیتیں آزمانے کے لیے اکسائیں گے۔

کچھ لوگ بڑے گھروں کی آسائش اور سہولیات کی وجہ سے بڑے گھر پسند کرتے ہیں، مگر ہومی فائی پر ہم جانتے ہیں کہ چھوٹے گھر زیادہ اچھے ہوتے ہیں۔ یہ خاص طور پر ان پیشہ وروں کے لیے درست ہے جو سارا دن کام کرتے ہیں اور جن کے بچے نہیں ہوتے کیوں کہ چھوٹا گھر صاف کرنا اور ترتیب دینا  کہیں زیادہ آسان ہے اور وہاں ہر چیز آپ کی دسترس میں ہوتی ہے۔ 

اس کے علاوہ سوچ سمجھ کر رکھے گئے اچھے سے فرنیچر کے ساتھ آپ اپنے گھر کو ذاتی اور اصلی وضع دے سکتے ہیں۔ 

تو چلیے ان چھوٹے، دلنشین گھروں کے سفر پر چلتے ہیں۔

۱۔ ایک داخلہ جو گڑیوں کے گھر جیسا لگتا ہے

monolocale funzionale e piccolissimo, studio ferlazzo natoli studio ferlazzo natoli Коридор, прихожая и лестница в классическом стиле

یہ داخلہ سب سے زیادہ خوبصورت اور استقبالیہ روایتی ڈیزائن ہے جہاں دروازے پر دلکش ڈیزائن ہے اور کھڑکیوں پر خوشنما سلاخیں ہیں جو اس کے شیشے کی حفاظت کرتی ہیں۔

سادہ لوہے کی سلاخوں کے ساتھ اس کھڑکی کا ڈیزائن چونے والا ہے۔ کیا آپ کو یہ بے حد حسین نہیں لگا؟ 

یہ منصوبہ اس بات کی مثال ہے کہ کیسے آپ کم پیسوں سے شاندار نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

۱۔ ضرورت سے زیادہ جگہ

monolocale funzionale e piccolissimo, studio ferlazzo natoli studio ferlazzo natoli Гостиные в эклектичном стиле

اس گھر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں آرام کرنے کی جگہ اور چھوٹی سی لائبریری یا پڑھائی کرنے کی جگہ سے لے کر الماری کے پیچھے چھتے کچن تک آپ کی ضرورت کی ہر شے شامل ہے۔ بائیں طرف باتھ روم بھی ہے۔

یہ حیران کن اور آرام دہ چھوٹا سا گھر نسوانی انداز کی پرذوف سجاوٹ سے سادگی سے سجایا گيا ہے۔ اور دھیمے رنگ کچھ روشن اور رنگین سامان کو جگہ دیتے ہیں۔

۲۔ خوبصورت ٹیرس

Studio Apartment, Ink Architecture Ink Architecture Дома в стиле модерн

پہاڑی علاقے کے اختتام پر بنے اس گھر میں داخل ہونے سے پہلے ہم نے یہ بڑا سا سیمنٹ سے بنا دلربا ٹیرس دیکھا جس میں بہت سا چھوٹا چھوٹا فرنیچر رکھا ہے۔

یہ چھوٹی سی جگہ آپ کو ایک لمحہ رک کر آرام کرنے اور تازہ ہوا، دھوپ یا ستاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بلاتی ہے۔

۳۔ ایک بیرونی حصہ جو بھرا ہوا ہے اور خالی بھی

RESIDÊNCIA PÁTIO ARUANA, Coletivo de Arquitetos Coletivo de Arquitetos Дома в стиле минимализм

اس بیرونی حصے کی خوبصورتی اس کا خالی اور بھری ہوئی جگہون والا متوازن ڈیزائن ہے۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ گاڑیاں کہاں کھڑی کی جاتی ہیں اور رسائی کی جگہ کون سی ہے۔ یہ بہت سادہ ڈیزائن ہے جہاں اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اندر کیا خزانہ ہمارا انتظار کر رہا ہے۔

۳۔ اندونی حصے بیرونی حصے

RESIDÊNCIA PÁTIO ARUANA, Coletivo de Arquitetos Coletivo de Arquitetos Дома в стиле минимализм

ہم اس خوبصورت تصویر پر اختتام پزیر ہوتے ہیں جہاں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ گیراج اور گھر کی درمیانی جگہ نفاست سے تراشیدہ سبزیوں کا باغ بنا ہے جبکہ گھر کو لمبائی کے رخ پر بنایا گیا ہے۔ لکڑی، شیشے اور سیمنٹ جیسے خام مادے اس گھر کی نیم شفاف دیواروں کے ساتھ جچتے ہیں۔

امید کرتے ہیں کہ ان جھونپڑیوں نے آپ کو اپنے گھر کو جنت نظیر بنا دینے پر اکسایا ہو گا۔ 

یہاں دیکھیے: آپ کے لیے جدید راہ داریوں کی ۲۵ تصویریں۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи