۷ چیزیں جو آپ کو اپنے گھر کے داخلے میں نہیں رکھنی چاہئیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Коридор, прихожая и лестница в рустикальном стиле
Loading admin actions …

ایک گھر کا داخلہ بہت خاص جگہ ہوتی ہے۔ نہ صرف یہ سب سے نمایاں حصوں میں سے ایک ہوتا ہے بلکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم لوگوں کو اپنے گھر میں خوش آمدید اور الوداع کہتے ہیں۔اس کی سجاوٹ میں لوگ عام طور پر کچھ غلطیاں کرتے ہیں جو اس کی وضع پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ اور ہمیں یقین ہے کہ بہت سے لوگوں سے یہ سرزد ہو چکی ہیں کیوں کہ ہم خود بھی ان لوگوں میں شامل ہیں! تو سجاوٹ پر یہ ظلم کرنے سے کیسے بچا جائے؟ نیچے پڑھیے:

۱۔ بےکار روشنیاں

یہ گھر کی سجاوٹ اور فعالیت میں منفی کردار ادا کریں گی۔ گھر میں داخل ہوتے ہیسب سے پہلی آپ کی نظر داخلی ہال پر پڑتی ہے، اور اندھیرا یا ہلکی روشنیاں آپ کو اور آپ کے مہمانوں کو زیادہ خوش نہیں کریں گی۔ جگہ کو خوشگوار بنانے کے لیے روشنیوں پر خرچہ کریں۔ آپ تنصیب کردہ، چھوٹی یا مرکزی روشنیاں لگا سکتے ہیں۔

۲۔ گہرے رنگ

گہرے رنگوں کی وجہ سے جگہ چھوٹی لگتی ہے سو اگر آپ نے یہ چنے تو آپ جگہ کو چھوٹا نظر آنے سے نہیں بچا سکیں گے۔ اس کے علاوہ ان رنگوں سے جگہ اندھیری بھی لگتی ہے تو اگر آپ کے پاس درست روشنیاں نہ ہوں تو یہ بالکل بھی آرام دہ یا گرم نہیں لگے گا۔ ہلکے، درمیانے یا خاکی رنگ چننے کی کوشش کریں جو جگہ کو روشن اور کشادہ دکھائیں گے۔

۳۔ بڑا فرنیچر

Hallway In:Style Direct Коридор, прихожая и лестница в модерн стиле

بڑا فرنیچر بڑی جگہ بھی لے گا، خاص کر تب جب آپ کا داخلہ چھوٹا ہو۔ یہ بہت جگہ گھیر لیتا ہے اور جگہ بےترتیب لگتی ہے۔ چھوٹے یا درمیانے سائز کا تھوڑا سا فرنیچر چنیں۔ اچھے طریقے سے سوچیں کہ آپ کو کیا چاہیے۔

گھر سجانے والے بڑی بڑی میز کرسیوں کے استعمال سے منع کرتے ہیں۔ اگر آپ کے گھر میں پودے ہیں تو ان میں سے صرف ایک یا دو داخلے پر رکھیں۔ گھر کے اس حصے کو ہلکے سے ہلکا رکھیں۔

۴۔ خراب ترتیب

داخلہ سجانے سے پہلے آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ کہ آپ کیسا فرنیچر، ترتیب، تقسیم، روشنیاں اور کیسی سادگی چاہتے ہیں۔ فرنیچر اور لوازمات بے ترتیتبی سے رکھنے پر جگہ کم ہو سکتی ہے۔ گھر کے اس حصے میں ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں یہ جگہ اچھے طریقے سے گھرے۔

۵۔ خستہ حال دروازہ

homify Коридор, прихожая и лестница в рустикальном стиле

دروازہ گھر کی سب سے اہم نشانیوں میں سےایک ہوتا ہے اور خاص طور سے داخلے پر آپ اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔ اگر سارا گھر مکمل ہو مگر دروازہ ٹوٹا ہوا ہو یا اس کا پینٹ اکھڑ رہا ہو تو یہ اچھا نہیں لگے گا۔

۶۔ کارآمد فرنیچر کی کمی

Penthouse, Zurich, Studio Frey Studio Frey Коридор, прихожая и лестница в модерн стиле

یہ بڑے اور زیادہ فرنیچر سے جڑا ہے، ایسی جگہ کارآمد فرنیچر سے برا کچھ نہیں جسے ایک سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہو۔ ایک داخلی ہال زیادہ تر بڑا نہیں ہوتا اور یہاں کسی بھی قسم کا فالتو فرنیچر نہیں ہونا چاہیے۔ اس سے بچنے کے لیے صرف ضروری اشیا رکھیں۔ جیسا کہ کپڑے لٹکانے کے لیے کچھ ہینگر، جوتے رکھنے کے لیے جگہ اور اگر جگہ بچے تو ایک چھوٹی سے داخلی میز۔

داخلے کو فرنیچر سے بھرنا نہیں ہے، بس ایسا فرنیچر رکھنا ہے جو آپ کی زندگی آسان کر دے۔

۷۔ سوکھے پودے

گھر میں مہمانوں کے استقبال کے وقت پودوں کی خراب حالت کو بالکل پسند نہیں کیا جاتا۔ اگر آپ کے داخلے پر پھول پودے رکھے ہیں تو ان کا خیال رکھیں تاکہ وہ تازہ رہیں اور نشونما پاتے رہیں۔ ٹوٹا پھوٹا فرنیچر اور خراب فرش بھی آپ کو فائدہ نہیں دیں گے۔ گھر کے داخلے کو تازہ اور خوشگوار ہونا چاہیے۔

مزید تجاویز دیکھیے: آپ کے لیے جدید راہ داریوں کی ۲۵ تصویریں۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи