بہترین انداز میں پینٹ شدہ باغ کے فرنیچر کے لیے ۱۰ تراکیب

Resham Ejaz Resham Ejaz
Upper Falls Condos, Uptic Studios Uptic Studios Балкон и терраса в классическом стиле
Loading admin actions …

سورج کی پہلی کرنوں کے ساتھ باغوں کا موسم شروع ہوا۔ اب وہ مہینے گزر گئے جب آپ نے اپنے باغ کا فرنیچر سٹور میں رکھ چھوڑا تھا۔ ٹھنڈ میں باہر بیٹھنا بھلا کسے پسند ہے؟ آخر کار اب ہم باہر کی تازہ ہوا کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ مگر یہ سب شروع کرنے سے پہلے ہمیں دیکھنا ہو گا کہ ہماری کرسیاں اور میزیں سردیاں جھیل بھی پائیں یا نہیں۔ آخر کو اس سال بھی سب فرنیچر کو بہترین نظر آنا چاہیے، کیا خیال ہے؟ کچھ تیاری اور باغ کے فرنیچر پر نیا رنگ کرنے کی ان ۱۰ عملی تجاویز کے بعد آپ کی موسم کا مزا لینے کی خواہش میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہے گی۔ خواہ وہ تیز رنگ ہوں، ہلکے ہوں یا دھندلے، ہمارے پاس سب کے لیے حل موجود ہے۔

۱۔ نیا روغن براہ راست نہ لگائیں

Rear Garden homify Балкон и терраса в стиле модерн

خود کرنے والا منصوبہ شروع کرنے اور باغ کے فرنیچر کو نیا کرنے سے پہلے ظاہر ہے کہ آپ کو ضروری سامان کی ضرورت ہو گی۔ ایک اچھے برش کے ساتھ آپ کہیں بہتر نتیجہ حاصل کریں گے۔ مگر مناسب بنیادی رنگ لگانے سے پہلے آپ کو ریگ مال کی مدد سے فرنیچر کو پچھلے رنگ سے پاک کرنا ہوگا۔ رنگ کی آخری تہہ پر پرائمر لگانے سے وہ پکا ہو جاتا ہے۔

۲۔ برش کے بجائے سپرے کی مدد سےرنگ کریں

Entertaining Garden - Transitional Landscape Design, Matthew Murrey Design Matthew Murrey Design Балконы и веранды в эклектичном стиле

ہم پہلے دیکھ چکے ہیں کہ لکڑی کے فرنیچر پر کام کیسے شروع کرنا ہے۔ مگر ہر مادے پر اس طرح کام نہیں کیا جا سکتا۔ جیسا کہ دھاتی مواد کے لیے برش کے بجائے سپرے سے رنگ کرنا زیادہ بہتر رہے گا۔ ان کی مدد سے سب حصوں پر ایک جیسا رنگ ہوتا ہے اور چھوٹے چھوٹے حصوں پر رنگ کرنا بھی مشکل نہیں رہتا۔ اس کے علاوہ سپرے پینٹ دوسرے رنگ کی نسبت جلدی سوکھتا ہے۔ یہ جدید اور صنعتی انداز کی میز کرسیوں کے لیے بہترین ہے۔

۴۔ ہر مادے کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں

Intervención Bochera en Brooklyn NY., La Bocheria La Bocheria Балконы и веранды в эклектичном стиле

ظاہر ہے تجدید و تعمیر کے لیے ہر مادے کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں۔ کچھ ایسے روغن ہیں جو پلاسٹک کے علاوہ ہر سطح کے ساتھ چل جاتے ہیں مگر بہترین نتائج مواد اور فرنیچر کی مناسبت سے کیے گئے رنگ سے ہی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ جیسا کہ جالی والے فرنیچر کے لیے سپرے پینٹ بہت اچھا ہے کیوں کہ وہ ہر کونے میں جا پہنچتا ہے۔ برش سے یہ کام مشکل ہو سکتا ہے۔ مگر لکڑی کے سامان کے لیے برش بہتر ہے۔

۴۔ زنگ سے حفاظت مت بھولیں

Upper Falls Condo 603 Uptic Studios Балкон и терраса в классическом стиле

ظاہر ہے ہم کسی وجہ سے ہی سرد اور بارش والے مہینوں میں اپنے با کا فرنیچر چھپا دیتے ہیں۔ چاہے وہ کسی سائبان تلے ہو یا کسی سٹور میں۔ ایسا موسم نہ صرف فرنیچر کا رنگ خراب کرتا ہے بلکہ اس کی وجہ سے میز کرسیوں کے لوہے والے حصوں پر زنگ بھی لگ جاتا ہے۔ اسی وجہ سے زنگ سے حفاظت مت بھولیں۔ اگر آپ کی میز لوہے کی ہے یا کرسیوں کا کچھ حصہ لوہے کا ہے، ت اپ کو ان پر ایسا پینٹ کرنا چاہیے جو زنگ سے حفاظت کرے۔ آج کل ایسے رنگ ایک بڑی تعداد میں موجود ہیء۔ ایسے آپ کے باغ کے فرنیچر کی خوبصورتی پر ایک لمبے عرصے تک کوئی داع نہیں آئے گا۔

۵۔ اچھی تیاری سب کچھ ہے

چاہے آپ اپنے باغ کے فرنیچر پر برش سے رنگ کریں یا اسے سپرے پینٹ سے چمکائیں، اچھی تیاری ہمیشہ سب کچھ ہوتی ہے۔ آپ کے فرنیچر کے آس پاس ہمہ وقت صفائی کے لیے کپڑا موجود ہونا چاہیے اور نیچے بھی کوئی کپڑا ہونا چاہیے۔ کوئی بھی اپنی زمین کو آلودہ نہیں کرنا چاہے گا۔

۶۔ اختتام کس چیز سے کریں؟

Oakhill Road, Putney, Concept Eight Architects Concept Eight Architects Балкон и терраса в стиле модерн

بہت سے صنعت کار مختلف اقسام کے رنگ اور پینٹ پیش کرتے ہیں: سادہ، چمکدار، بناوٹی، دھاتی وغیرہ۔ مگر یہ ضرور سوچیں کہ میرے باغ اور ٹیرس کے فرنیچر کے لیے کون سا رنگ درست ہے؟ یہ ہمارے باغبانوں کی نصیحت ہے۔ جب تک رنگ آپ کے ڈیزائن کے ساتھ اچھا لگے اور درست اقدام پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا ہو، نتیجہ آپ کی پسند کا ہی ہو گا۔

۷۔ دہرا رنگ لگانا آپ کے باغ کو بہتر بناتا ہے

لکڑی کا فرنیچر خاص طور پر رنگ جذب کر لیتا ہے تو رنگ اپنا تیز نہیں لگتا جتنا ہم نے سوچا تھا۔ اگر آپ کو رنگ پسند نہ آئے تو ایک اور کوٹ آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ جتنی پتلی تہہ ہو گی، رنگ اتنی جلدی سوکھے گا۔ جتنی موٹی تہہ ہو گی، لکڑی کی اتنی زیادہ حفاظت کرے گی۔ اس اضافی وقت اور محنت کا پھل آپ کو ساری گرمیاں ایک خوشگوار باغ کی صورت میں ملے گا۔

۸۔ درست برش کیسے ڈھونڈیں؟

Casa Santiago 49, Taller Estilo Arquitectura Taller Estilo Arquitectura Балкон и терраса в стиле модерн

ایک بار آپ نے درست رنگ سوچ لیا تو اگلا سوال یہ ہے کہ کون سا برش اس کے لیے بہترین ہے۔ یہ رنگ کی قسم پر منحصر ہے۔ تیل والے رنگوں کے لیے پانی والے رنگوں کا برش استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ آپ پینٹ کے ڈبے پر دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کو کس قسم کے برش کی ضرورت ہے۔ پھر ایک بڑا اور ایک دو چھوٹے برش لیں، اوردھیان رکھیں کہ برش ڈبے میں پورا آ جائے۔

۹۔ دھوپ والے دن رنگ نہ کریں

homify Балкон и терраса в стиле модерн

ریگ مال، پرائمر، رنگ، برش اور نیچے بچھانے کے لیے پلاسٹک کی چادر، اب ہم کام شروع کر سکتے ہیں۔ مگر ہمارے منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے میں موسم بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تیز دھوپ میں ہم نہ صرف لو لگنے کا رسک لے رہے ہوتے ہیں بلکہ اس سے رنگ بھی بہت جلدی سوکھ جاتا ہے اور اس میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں۔ اگر آپ سپرے پینٹ استعمال کر رہے ہوں تو تیز ہوا والے دن رنگ نہ کریں، کیوں کہ وہ ہوا سے اڑ جائے گا۔ رنگ کرنے کے لیے بہترین ٹمپریچر ۲۱ ڈگری اور بہترین نمی ۵۰ فیصد ہوتی ہے۔ اس سے کم ٹمپریچر ٹھیک ہے مگر اس سے زیادہ ٹمپریچر اور براہ راست پڑتی دھوپ سے بچنا چاہیے۔

۱۰۔ باغ کا موسم شروع کرتے ہیں

Three Glens, Dumfries, Mark Waghorn Design Mark Waghorn Design Балкон и терраса в стиле модерн

جیسا کہ آپ دیکھ چکے ہیں، تھوڑی سی محنت سے پرانا فرنیچر پھر سے دیدہ زیب بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ احساس ہی دل خوش کر دینے کے لیے کافی ہے کہ یہ سب آپ نے خود کیا ہے۔ تو ہماری آخری ترکیب یہ ہے: آرام سکون سے کام کریں۔ ہدایات پڑھیں اور حفاظت کے لیے احتیاط برتیں۔ 

مزید مدد کے لیے پیشہ وران کی خدمات حاصل کریں۔

کیا آپ مزید تجاویز جاننا چاہتے ہیں؟ تو دیکھیے: ۲۵ الماریاں اور شیلف جنہیں مزید سامان رکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи