زیادہ تر لوگوں کے گھر کی دیواروں کا رنگ سفید یا کچھ اس سے ملتا جلتا ہی ہوتا ہے۔ لیکن ہمارے خیال میں اب کچھ مختلف ہونا چاہئے کیونکہ دیواروں کے رنگ آپ کے مزاج پر اثر انداز ہوتے ہیں اور پورے کمرے کی آرائش پر بھی۔ اس لیے ہمارے خیال میں اب نئے رنگوں کو اپنی دیواروں کی آرائش کے لیے چنیں اور اپنے گھروں میں جدت لائیں۔ مدھم اور ہلکے رنگوں سے لے کر گہرے اور بولڈ رنگ۔۔۔ ہر رنگ بہترین ہے۔
ہم اسی لیے آج آپ کے لیے 21 ایسے رنگوں کی تصاویر لے کر آئے ہیں جن کو آپ بےدھڑک اپنی دیواروں پر استعمال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ پوری کی پوری سرمئی دیوار آپ کے موڈ کو ڈپریس کر دیں گیں تو اس کو بنفشی رنگ کے ساتھ ملا کر بہترین نتائج حاصل کر لیں۔
اگر آپ کے خیال کے میں پیلا دیوار کے لیے اچھا رنگ نہیں اور براون اور مٹیلا بہت بور ہے تو ان دونوں کا درمیانی رنگ یعنی سنہرا رنگ آپ کے لیے بہترین ہے۔
سب کہتے ہیں کہ گلابی رنگ لڑکیوں کے لیے ہوتا ہے مگر جب اسے ہلکی ٹنٹ کے ساتھ استعمال کریں تو اس سے بہت ہی زبردست اور وضع دار انداز حاصل ہوتا ہے۔
یہ ان جگہوں کے لیے اچھا ہے جدھر آپ اپنا زیادہ وقت نہیں گزارتے کیونکہ تھوڑی دیر تک ادھر رہنے کے بعد یہ رنگ آپ کے حواسوں پر طاری ہو جاۓ گا۔