8 عملی تجاویز جو آپکے باورچی خانے کی شان بڑھا دیتی ہیں

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
BALDUINA#2, MOB ARCHITECTS MOB ARCHITECTS Столовая комната в стиле модерн
Loading admin actions …

ایک اچھی طرز سے تیار کیا ہوا کچن/باورچی خانہ راز سے بھرا ہوا ہے.اسکی کئی تفصیلات ہیں جو کہ ظاہر نہیں ہیں لیکن جو لوگ باورچی خانہ استعمال کرتے ہیں انکی زندگی کو آسان بنانے میں مدد کرتا ہے. یہ سوئس چاقو کی طرح ہے جس میں بہت سے آلات ہوتے ہیں اور ایک بٹن دبانے سے آسانی سے ان تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے.اچھے باورچی خانے میں چھوٹے آلات ہوتے ہیں جو روزمرہ کام میں مدد کرتے ہیں. یہ مکمل ہونے چاہئیے خانوں بڑی درازوں اور بہترین حل سے جو ہر کام میں مدد دیں.

1. کونے

Cozinha em termolaminado com ilha, Ansidecor Ansidecor Кухня в стиле модерн ДПК

کونے باورچی خانے کے وہ حصے ہیں جن تک رسائی مشکل ہوتی ہے. عام طور پر یہ  وہ برتن رکھنے کے لیے استعمال ہوتی ہے جن کی اکثر ضرورت نہیں ہوتی یا پھر بے ترتیب کنستر کو چھپانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں.تاہم اچھے باورچی خانے میں کونوں میں باہر نکلنے والی درازیں اور باہر کی طرف آنے والی جگہیں بنائی جا سکتی ہیں جو آسان رسائی فراہم کرتی ہیں آلات یا برتنوں تک.یہ استعمال میں آسان ہوتی ہیں جنھیں آپ آسانی سے کھول اور بند کر سکتے ہیں سارا دن بغیر کسی دقت/پریشانی کے.

2. بہترین منصوبہ بندی والی تجویز

homify Кухня в стиле модерн

بہترین باورچی خانوں کا منصوبہ بنایا جاتا ہے اور احتیاط سے جدید روایات کےمطابق ڈیزائن کیا جاتا ہے تاکہ اس کے ہر حصے سے ممکنہ طور پر فائدہ اٹھایا جائے.پیشہ ور سے مشاورت بہتر تجویز ہے کیونکہ وہ آپکی مدد کر سکتے ہیں دستیاب ہر انچ کو عملی طور پر کام لانے میں. تھری ڈی(3D) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ہم نتیجے کو دیکھ سکتے ہیں اور اس میں تبدیلی لا سکتے ہیں اس پر بہت پیسہ خرچ کئے بغیر.

3. گہرے دراز اور توشہ خانہ/نعمت خانہ

Ordnung ist das ganze Leben, Schmidt Küchen Schmidt Küchen Кухня в стиле модерн Шкафы и полки

بڑی درازیں بہت مدد گار ہوتی ہیں باورچی خانے میں.یہ پرات اور برتن رکھنے یا کھانے کو رکھنے والے نعمت خانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں.یی تصویر بہترین مثال ہے منظم جگہ کی گہری درازوں کے ساتھ جو کھانے کو طریقے سے رکھنے میں مدد دیتی ہیں. ہم پاستہ کے ساتھ ساتھ چٹنی  مضالحہ جات اور مکھن رکھ سکتے ہیں جیسے کہ آپ دیکھتے ہیں سپر مارکیٹ میں رکھا جاتا ہے.

4. بے داغ سٹیل کی تفصیل

Olea , Bodrum Femaş Mobilya Bodrum Femaş Mobilya Кухня в стиле кантри Кухонная мебель

باورچی خانے میں بہت سی قسم کی دھاتی اشیاء ہوتی ہیں جو زندگی کو آسان بناتی ہیں اور ہر اعتبار سے ہر چیز کو پر کشش بناتی ہیں.خوب صورت بے داغ سٹیل کی متعلقہ اشیاء باورچی خانے کے لیے بہترین ہے اس مثال کی طرح  جس میں بیسن کے اوپرچھری کانٹے اور برتنوں کی جگہ کے ساتھ پانی کا نکاس کنندہ لگایا گیا ہے ایک مکمل تفصیل جو اس باورچی خانے کو کچھ خاص بناتا ہے.

5.ایک خفیہ تفصیل

BALDUINA#2, MOB ARCHITECTS MOB ARCHITECTS Столовая комната в стиле модерн

ہر باورچی خانے کے کچھ راز ہونے چاہئیے.اس کشادہ باورچی خانے کے پس منظر میں ایک پیارا کھانے کے کمرے جس میں جدید روایتی ڈیزائن کی صاف شفاف میز اور  کرسیاں ہیں. اس میں دھواں باہر نکالنے والا خانہ بھی بنا ہوا ہے.بے داغ سٹیل کی تفصیل جو کہ اس پورے ڈیزائن میں باہر نہیں ہے یہ کیبن کے پیچھے چھپی ہوئی ہے ایک اچھا راز ہے.

6. بدل دی جانے والی خاصیت

NEW! 2015 Kitchen: PORTLAND + ARCOS Schmidt Palmers Green Кухня в скандинавском стиле

اس باورچی خانے میں بھی ایک راز ہے جو کہ کائونٹر کے اوپری حصے میں چھپا ہوا ہے.ایک تنگ دراز سبزی کاٹنے کا تختہ اضافی کام کی جگہ فراہم کرتا ہے. اسے دوبارہ اپنی اصلی حالت میں واپس لایا جا سکتا ہے استعمال کے بعد اور ادھر ادھر منتقل کرنے کے بعد.سادہ خصوصیات کے ساتھ جگہ کو مزید فائدہ مند بنایا جا سکتا ہے

7.ٹوٹیاں اور انکو نصب کرنا/فٹنگ

باورچی خانے کی متعلقہ اشیاء کو منتخب کرتے وقت ٹونٹی/پیچ دار ٹونٹی پر توجہ دینی چاہئیے. یہ ہی جگہ ہے جسے ٹوٹ پھوٹ کا سامنا ہوتا ہے. اس جگہ پر سرمایہ کاری اس قابل بناتی ہے کہ آپ صحیح تنصیبات چنیں جو پائیدار اور مستحکم ہوں.بے داغ سٹیل کی ٹونٹیوں کو منتخب کریں یی لمبے عرصے تک چلتی ہیں اور آپکے باورچی خانے کو خوب صورت بناتی ہیں.

8.ایک خاص باورچی خانہ

Temporada Otoño-Invierno 2015, VILLATTE - La Maison VILLATTE - La Maison Кухня в колониальном стиле Столы и стулья

باورچی خانے مدد کرتے ہیں ہماری زندگی کو آسان بنانے میں اور گھر کی روح ہوتا ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لیےجو کھانا پسند کرتے ہیں اور اپنا کھانا خود پکاتے ہیں اور نئی کھانے کی ترکیبوں کا تجربہ کرتے ہیں.تخلیقی صلاحیت میں خرابی ترقی نہیں دلا سکتی اس لیے ضروری ہے کہ انداز برقرار رکھا جائے اور بھر پور تجربہ کیا جائے. تاہم یہاں ہزاروں باورچی خانے ہیں ان میں سے چند خاص ہیں کیونکہ پہکے مرحلے سے ہی یہ پوری توجہ اور پیار سے بنائے گئے ہیں.مزید تجاویز جو آپ کے کچن کو خاص بنا دیں تو ان کے لیے آپکی حوصلہ افزائی کے لیےبارہ(12) دلکش کچن دیکھیں.

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи