پلنگ کی نچلی جگہ استعمال کرنے کے 10 باکمال طریقے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Some of our handcrafted bed designs, Revival Beds Revival Beds Спальня в классическом стиле
Loading admin actions …

کیا آپ کو وہ دن یاد ہیں جب آپ کی امی آپ کو پلنگ کےنیچے چیزوں کا انبار لگانےسے منع کرتی تھیں۔ ہم آپ کو کچھ ایسی تجاویز دینے جا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ پلنگ کے نیچے کی جگہ کا بہترین استعمال کر سکتے ہیں ۔ آپ کو یہ جان کرخوشی ہو گی کہ اب امی کی ڈانٹ سنے بغیرآپ وہاں چیزیں جمع کر سکتے ہیں.

1۔ضم شدہ درازوں کا اضافہ کیجئے

The Camargue Sleigh Bed Revival Beds Спальня в классическом стиле Кровати и изголовья

اگر ایسےدراز بند ہوں تو کبھی پتہ بھی نہیں چلے گا کہ اس پلنگ میں دراز ہیں مگر قیمتی چادروں اور بستروں کو سنبھال کر رکھنے کے لئے بہت ہی شانداراورکاآمدسٹوریج کا کام دیں گے۔

2۔نظر آنے والے درازوں کو پلنگ کا حصہ بنائیں

homify Спальня в рустикальном стиле Кровати и изголовья

اگرآپ اپنے سٹوریج کو پوشیدہ نہیں رکھنا چاہتے تو پلنگ میں نظر آنےوالے درازوں کا اضافہ ایک اچھا خیال ہے ۔ بس ان تک رسائی کے رستے کو صاف رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر وہاں سے کوئی چیز آسانی سے نکال سکیں۔

3۔ جوتے رکھنے کی سادہ جگہ

homify Спальня в стиле минимализм Кровати и изголовья

آپ کے پلنگ کے نیچے کی جگہ آپ کے پرانے اور خستہ حال جوتے چھپانےکی سب سے بہترین جگہ ہے۔ یہ ہرصبح آپ کوآسانی سے مل جائیں گے اورآپ کی الماری میں بے ترتیبی نہیں پھیلائیں گے۔

4۔یادداشتوں کو محفوظ کرنے کی جگہ

homify Спальня в стиле модерн Кровати и изголовья

یادداشتوں کو ذخیرہ کرنے اورمحفوظ رکھنے کے لئے گتے کے ڈبے بہترین ہیں۔ مگر انکو رکھیں کہاں؟ پلنگ کے نیچے۔ ان پر نشان لگائیں اور بھول جائیں کہ وہ آپ کے پلنگ کے نیچے پڑے ہیں۔ 

5۔ پوشیدہ فالتو بیڈ

Tent Bed at bobo kids bobo kids Детская комната в стиле модерн Кровати

یہ بچوں کے کمرے کے لئے ہے۔ یہ بالکل بھی فالتو جگہ نہیں گھیررہا۔  جب بچوں کا کوئی دوست رات رکنے کے لئے آرہا ہو تو اس چھپائے ہونے پلنگ کو مرکزی پلنگ کے نیچے سے نکال لیں اور جب ضرورت نہ ہو تو اسکودوبارہ واپس رکھ دیں۔

6۔غیرمتوقع دیواری فرنیچر

Guest bedroom Morph Interior Ltd Спальня в стиле модерн Joinery,drop down bed,guest bed,bed,pull down bed,desk,white

جی ہاں یہ ایک بہت ہی حیرت انگیز تہہ ہوجانے والا (مڑجانے والا) پلنگ ہے جو جب سیدھا ہو تو اس سے جڑا شیلف باہر آجاتا ہے جسکو ڈیسک کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کیا یہ حسنِ تدبیر نہیں؟

7۔ساختی بوجھ اُٹھانا

Cala italian bed, LeatherBedsArena LeatherBedsArena Спальня в стиле модерн Кровати и изголовья

جدید زمانے کے پلنگ دن بدن مرصع اور سجاوٹ سے مزین ہوتے جارہے ہیں۔تہہ ہوجانے والے(مڑجانے والے) ڈیزائن زیادہ مقبول ہیں۔ اس تصویر میں دئے گئے پلنگ کی نچلی جگہ کسی کام نہیں آرہی کیونکہ اِس سےگدے کو سہارا مل رہا ہے۔ 

8۔ کھلونوں کے دراز

STRATHMORE AVENUE, Covet Design Covet Design Спальня в эклектичном стиле

یہ بھی بچوں کے لئے ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ بچوں والے گھر میں کھلونے ہر جگہ بکھرے ہوتے ہیں۔ لیکن اگرآپ انکے پلنگ میں استعمال میں آسان کچھ درازوں کا اضافہ کردیں گے تو انکواپنے پسندیدہ کھلونے رکھنے کی ایک فوری دستیاب جگہ مل جائے گی۔ 

9۔خوابناک بستر

بچوں کے اونچے پلنگوں کے نیچے کی جگہ انکو دن کے وقت استعمال ہونے والے خوبصورت اور آرام دہ بسترمیں بدلنے کے لئے نہایت ہی مناسب ہوتی ہے۔ جہاں بچے آرام سے کھیل سکتے ہیں یا پھر فلم دیکھ سکتے ہیں۔ اب کون بچہ ایسا ہوگا جو ایسا نہیں چاہے گا؟۔  

10۔ دو چھتی پلنگوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں

homify Детская комната в стиле модерн Кровати

دو چھتی پلنگ بہت ہی کام کی چیز ہیں۔ چاہے انکو بچے استمال کر رہے ہوں یا بڑے انکی نچلی جگہ گھریلو دفتریا نجی رہنے سہنے کے کمرے کے طور پراستعمال کی جا سکتی ہے۔ بس ایک صوفہ یا ڈیسک رکھیں ۔ مزید آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔ 

پلنگوں کے ڈیزائنوں کے بارے میں مزید جاننےکے لئے ہماری تجاویز کتاب کو دیکھئے۔ پلنگوں کے10 سٹائل جِن سے آپ کو پیار ہوجائے گا 

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи