وہ ۹ کام جو منظم لوگ سونے سے پہلے کرتے ہیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Arbeitszimmer, BoConcept Germany GmbH BoConcept Germany GmbH Рабочий кабинет в стиле модерн
Loading admin actions …

انٹیریئر ڈیزائنر آپ کو ایک خوبصورت گھر بنا کر دے سکتے ہیں مگر اسے منظم رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے، تو اگر آپ اپنے گھر کو صاف ستھرا اور تیار رکھنے میں مشکل کا شکار ہیں تو آگے پڑھیے۔ ہم نے کچھ شاندار تراکیب ڈھونڈی ہیں جن پر منظم لوگ عمل کرتے ہیں۔ رہنے کے کمرے کو دن کے اختتام پر آرام کرنے کے لیے تیار رکھنے سے لے کر باورچی خانے کو ہمہ وقت چمچماتا دیکھنے تک، ایک منظم اور بے انتہا خوبصورت گھر سے فائدہ اٹھانا آپ کو سوچ سے زیادہ آسان ہے۔ تو ہمارے ساتھ چلیے اور اپنی ضرورت کی تمام تراکیب حاصل کیجیے۔

۱۔ کچن کو چمکا دیں

کام کرتے وقت صفائی کرنے کی بھی کوشش کیا کریں، اس طرح آپ کھانا پکانے کے بعد صفائی کی محنت سے بچ جائیں گی۔ مگر اس کے بعد بھی رات کو سونے سے پہلےسب جگہ کو اینٹی بیکٹیریل مواد سے صاف کرنا نہ بھولیں۔ جب آپ صبح اٹھیں گے تو یہ پھولوں کی مانند تروتازہ ہو گا۔

۲۔ لاؤنج کی صفائی کریں

S. BENTO, Arkstudio Arkstudio Гостиная в скандинавском стиле

ریموٹ کنٹرول اس کی جگہ پر رکھنے، ٹی وی بند کرنے، سوفے پر کشن سیٹ کرنے اور کمرے سے برتن وغیرہ اٹھانے سے پہلے بستر پر جانے کے بارے میں سوچیں بھی مت۔ جگہ صاف ہو گی تو آپ گھر آتے ساتھ ہی اسے استعمال کر سکیں گے اور کمرہ ہر وقت صاف اور منظم لگے گا۔

۳۔ اگلے دن کے کھانے کی تیاری

킨포크 스타일 Kitchen , ACACIA ACACIA Кухня в скандинавском стиле Кухонная мебель

منظم لوگوں کے لیے یہ ایک اچھی تجویز ہے۔ اگر آپ ہر شام اگلے دن کے کھانے کے لیے کچھ منٹ نکال لیں تو آپ کو اگلے صبح سب کو تیار کر کے بھیجنے کے لیے گند میں سامان تلاش کرتے نہیں گزارنی پڑے گی۔ چھوٹے چھوٹے کام بہت سا فرق لے آتے ہیں۔

۴۔ فرش سے سب کچھ اٹھائیں

homify Детская комната в стиле модерн Аксессуары и декор

شام کے وقت اپنے گھر میں ایک نظر دوڑائیں اور فرش پر جو کچھ بھی نظر آئے اسے اٹھاتی جائیں اور جلد ہی آپ کا گھر کہیں زیادہ صاف نظر آئے گا۔ آپ اس کام میں باقی گھر والوں کو بھی شامل کر سکتی ہیں، بس ان سے کہیں کہ اپنا اپنا سامان اٹھا لیں۔

۵۔ کام کرنے کی جگہ کو ترتیب دیں

Arbeitszimmer, BoConcept Germany GmbH BoConcept Germany GmbH Рабочий кабинет в стиле модерн

ایک کے اوپر ایک چائے کے کپ، جگہ جگہ بکھرے کاغذات اور ہر جگہ چپکے نوٹس کی وجہ سے گھر میں بنے آفس بہت جلد گندے اور غیر منظم ہو جاتے ہیں، مگر اگر آپ کو ایک صاف اور کارآمد جگہ چاہیے تو آپ کو اسے ہر شام ترتیب دینا ہو گا۔ اگلے دن اپنے بیٹھنے کے لیے ایک صاف ستھرا ڈیسک چھوڑیں اور جلد ہی آپ دیکھیں گے کہ آپ کے کام میں بھی بہتری آئے گی۔

۶۔ اگلے دن کے کپڑے ہینگ کریں

LAVANDERIA ORGANIZADA, Casa de Valentina Casa de Valentina Дома в стиле модерн Аксессуары и декор

ہمیں حیرانی ہے کہ کچھ لوگ اتنے منظم ہوتے ہیں کہ ایک رات پہلے اگلے دن کے لیے اپنے کپڑے چن کر ہینگ بھی کر لیتے ہیں مگر یہ ان کے کام بھی آتا ہے۔ آپ کو ساری الماری میں گھس کر اسے گندا سندا چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہو گی اور آپ بس کمرے سے باتھ روم اور باتھ روم سے سیدھے کام پر جائیں گی۔

۷۔ سارے گندے کپڑے ان کی ٹوکری میں ڈالیں

ہم سب کے گھر میں وہ جگہ ہوتی ہے جہاں ہم اپنے گندے کپڑے رکھتے ہیں، مگر کوئی کرسی یا فرش کا کوئی حصہ استعمال کرنے کے بجائےان سارے کپڑوں کو ان کے لیے مخصوص ٹوکری میں رکھیں۔ یہ آپ کے گھر کو کہیں زیادہ منظم، اچھی خوشبو والا اور سمجھ دار لوگوں کے گھر جیسا نظر آئے گا۔

۸۔ اگلے دن کرنے والے کاموں کی ایک لسٹ بنائیں

Apartment Myalik, Polygon arch&des Polygon arch&des Коридор, прихожая и лестница в скандинавском стиле

دیوار میں لگا ایک سادہ تختہ سیاہ آپ کو اگلے دن کیے جانے والے کام جاننے میں مدد دے گا۔ آپ اس سے بڑھ کر ایک پوری دیوار پر کالا رنگ کر سکتے ہیں تا کہ خاندان کے سارے لوگ اپنی اپنی لسٹ بنا سکیں اور یاد رکھنے والی چیزیں لکھ سکیں۔

۹۔ صاف کپڑے لٹکائیں

homify Гардеробная в классическом стиле

ہم میں سے کتنے ہیں جو صبح پہننے کےلیے کپڑے ڈھونڈتے وقت سب سامان نکال باہر کرتے ہیں؟ اگر آپ وہ سب سامان دوبارہ ہینگ کرنا یاد رکھیں تو یہ مسئلے والی بات نہیں، مگر اگر آپ گھر سے آنے تک کے لیے انہیں ایسے ہی چھوڑ دیں ، تو واپس آ کر بھی آپ کا انہیں اٹھانے کو دل نہیں کرے گا اور آپ کا سامان ہمیشہ کے لیے فرش پر ہی رہ جائے گا۔ اس کام کو اپنے لیے آسان بنائیں اور سب کچھ اسی وقت واپس لٹکائیں۔

اس آئیڈیا بک پر بھی ایک نظر ڈالیں: سیڑھیوں کے نیچے والی جگہ کے لیے ۱۴ شاندار تجاویز۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи