۱۰۰۰ روپے سے کم میں کچن کو بہتر بنانے کی تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Upcycling Deluxe - Concept Store, Lieselotte Lieselotte Коммерческие помещения
Loading admin actions …

کیا آپ اپنے کچن کی تجدید چاہتے ہیں مگر آپ کا بجٹ کم ہے؟ 

پریشان نہ ہوں، تھوڑی سی تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ دراصل ہم آپ کو دکھائیں گے کہ آپ ہزار روپے سے بھی کم میں اپنے کچن کو نیا اور تازگی سے بھرپور کیسے بنا سکتے ہیں۔  

ٹائلیں یا الماریاں بدلنا اور نیا سامان خریدنا ضروری نہیں۔ درحقیقت آج ہومی فائی کے اس مضمون میں ہم دیکھیں گے کہ کچن کے لیے کن کفایت شعار اور مؤثر خیالات کو عمل میں لایا جا سکتا ہے۔  

آپ یہ سب کام خود اپنے ہاتھوں سے کر سکتے ہیں۔

شاید آپ یہ یاد رکھنا چاہیں۔

۱۔ کچھ رنگوں کا استعمال

MAŁE M3 W ŁODZI, Pasja Do Wnętrz Pasja Do Wnętrz Кухня в скандинавском стиле

ایک چھوٹے کچن میں ایک سے زیادہ کام کرنے والی ایک میز پر خرچہ کریں جس کی جگہ تبدیل کی جا سکے۔اسے گلاس، رومال، مسالے، کھانے کے برتن اور میز پوش وغیرہ رکھنے کے لیے استعمال کریں۔

ایسا فرنیچر سستا پڑتا ہے اور ملک کے ہر علاقے میں پایا جاتا ہے۔ کچن میں اسی رنگ کا کچھ آرائشی سامان رکھیں اور آپ کا کچن فعال ہونے کے ساتھ ساتھ خوشنما بھی بن جائے گا۔

۲۔ لٹکنے والے شیلف لگائیں

ブルックリンカフェスタイルなお家, いえラボ いえラボ Кухня в скандинавском стиле

لکڑی کا فالتو ٹکڑوں سے بنا سے ڈھانچہ ایک کچن میں خوبصورتی، جدت اور فعالیت لے آتا ہے۔ اگر آپ کو تھوڑا بہت بڑھئی کا کام آتا ہے تو آپ یہ شیلف چھت سے لگا کر جگہ کا بہترین استعمال کر سکتے ہیں۔

اسے جڑی بوٹیاں اور برتن سنبھالنے کے لیے استعمال کریں۔

۳۔ عملی شیلف

Self Interior_ 스튜디오 , 바라다봄 스튜디오 바라다봄 스튜디오 Кухня в скандинавском стиле

شیلف کسی بھی کچن میں ایک شاندار اضافہ ہوتے ہیں۔ ان کی مختلف اقسام بازاروں میں مختلف قیمت میں دستیاب ہیں۔

اگر آپ لکڑی کے فالتو تختوں کو کام میں لائیں تو آپ یہ شیلف خود بھی لگا سکتے ہیں۔ لکڑی کو رگڑ کر اس پر سیلر لگائیں یا اپنی مرضی کا رنگ کریں۔ یہ نہایت کارآمد ثابت ہوں گے۔

۴۔ دیوار پر رنگ کر کے اسے تختہ سیاہ بنا دیں

SKANDYNAWSKA KUCHNIA - REALIZACJA, MOTHI.form MOTHI.form Кухня в скандинавском стиле Дерево Эффект древесины

کھانا کھانے کے کاؤنٹر کے ساتھ یا فریج والی دیوار کے ایک حصے پر کالا رنگ کر کے اسے تختہ سیاہ میں تبدیل کر دیں اور پاس ہی ایک رنگ برنگے چاک کا ڈبہ رکھ دیں۔

خاندان والے اس پر ایک دوسرے کے لیے پیغام چھوڑ سکتے ہیں، اپنے پسندیدہ قول لکھ سکتے ہیں یا تصویریں بھی بنا سکتے ہیں۔ اچانک سے آپ کا کچن خوبصورت جنت میں تبدیل ہو جائے گا۔

۵۔ مقناطیسی انداز

اسٹیل یا ایسی دھات لیں جو مقناطیس سے چپک جاتی ہو اور اسے کچن کی ایک دیوار کے کونے میں لگا دیں، سنک کے ساتھ یا کاؤنٹر کے اوپر۔

اس دھات پر آپ لوہے کے جار منظم کر سکتے ہیں جہاں آپ مسالے یا جڑی بوٹیاں سنبھال سکتے ہیں۔  اس سے بھی اچھی بات یہ ہے کہ کچن کو دور حاضر کا عنصر دیتے ہوئےآپ تمام سامان کو اپنی دسترس میں رکھ سکیں گے۔

۶۔ دیواروں پر لگے ڈبے

homify Кухня в средиземноморском стиле

یہ پرانے سبزیوں یا پھلوں کے کریٹ ہو سکتے ہیں۔ صفائی اور نیا رنگ کرنے کے بعد انہیں دیوار پر لگائیں اور عمودی جگہ کا فائدہ اٹھائیں۔ ان کر کچن کا سامان یا سجاوٹی اشیاء رکھنے کے لیے استعمال کریں اور اپنے کچن کو کچھ خوبصورتی اور وقار عطا کریں۔

۷۔ خود لالٹین تخلیق کریں

Upcycling Deluxe - Concept Store, Lieselotte Lieselotte Коммерческие помещения Офисы и магазины

ان پرانے پلیٹوں اور کپوں کو پھر استعمال میں لا کر ایک موقع اور دیں۔

بس آپ کو ان کے نیچے سوراخ کر کے ان میں بلب لگانے ہوں گے۔ ان برتنوں کو گلو سے چپکا کر انہیں بجلی کی تاروں کی مدد سے چھت سے جوڑ دیں۔ انہیں روشن کریں اور آپ کا کام مکمل ہو گیا۔ 

مشورہ: اگر آپ کو بجلی کا زیادہ کام نہیں آتا تو کسی الیکٹریشن کی مدد لیں۔

۸۔ دروازے ہٹائیں، ٹوکریاں رکھیں

CASA EG, ROMERO DE LA MORA ROMERO DE LA MORA Кухня в стиле модерн

کچن کو مکمل طور پر نیا بنانے کے لیے تمام الماریوں کے دروازے نکال دیں۔ اس کے بجائے سامان کو ٹوکریوں میں سمیٹ دیں جو ہر شیلف میں رکھی بائیں گی۔

اس طرح آپ کے کچن میں ایک خوبصورت دیہی انداز نظر آئے گا۔

۹۔ تازہ سبزیوں کے لیے گملے نگائیں

دھنیا، پودینہ، ہری مرچیں – کچن کی کھڑکی پر لگے ان گملوں کو آپ اپنی پسند کی جڑی بوٹیاں اور چھوٹی سبزیاں اگانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

جب بھی آپ کو کھانا پکاتے وقت ان کی ضرورت پڑے تو بس ہاتھ بڑھا کر کچھ اتار لیں۔ آپ کے کھانے کا ذائقہ تازہ بن جائے گا۔

۱۰۔ الماریوں کے نیچے روشنیاں لگائیں

The Urban Retreat, ZERO9 ZERO9 Кухня в стиле кантри

کچھ انرجی سیور لیں، جو سستے اور مؤثر ہوتے ہیں۔ انہیں کچن کی دیوار میں لگی الماریوں کے نیچے لگائیں اور تار جوڑ دیں۔ انہیں جلائیں امو آپ کی کچن میں کام کرنے کی جگہیں ایک دم روشن ہو حائیں گی اور کچن نیا لگے گا۔

یہاں دیکھیے: آپ کے کچن کے کونوں سے فائدہ اٹھانے کے ۸ طریقے۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи