آپ کے بیڈروم کے فرنیچر کے لیے ۱۰ تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Choose Your Own Inspiration: Bedroom Design Ideas, Style Within Style Within Спальня в классическом стиле
Loading admin actions …

خواب گاہ ایک ذاتی جگہ ہوتی ہے جہاں ہم اپنا بہت سا وقت گزرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم اِس کمرے کو اچھا دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ گھر کے باقی حصوں کی طرح ہمارا بیڈ روم بھی انوکھا سا ہو۔ مگر کافی بار ہمارا بجٹ یا کم جگہ ہمارے اِس خواب کے آڑے آ جاتے ہیں۔ 

ہر بیڈ روم میں ایک بستر، سائیڈ ٹیبلز اور الماریاں ہوتی ہیں مگر عام ڈیزائن کے بجائے آپ کچھ منفرد اور آرڈر پر تیار کردہ فرنیچر استعمال کر سکتے ہیں جو نمایاں ہو کر کمرے کی کشش میں اضافہ کریں۔ ان تصویروں کو اپنی حوصلہ افضائی کرنے کی اِجازَت دیجیئے۔

۱۔ کچھ مختلف چار چوبا

homify Спальня в эклектичном стиле

لکڑی کے چار چوبا بستر کلاسک ہیں اور کسی بھی کمرے میں قدامت لا سکتے ہیں۔ مگر یہ کافی بڑے نظر آتے ہیں اور چھوٹا کمرا ان کی وجہ سے بھرا بھرا لگتا ہے۔ تو ان لوگوں کے لیے جو اپنے بیڈروم میں یہ بستر رکھے بغیر نہیں رہ سکتے، لوہے کا فریم ایک آسان حَل ہے کیوں کہ یہ لکڑی کی نسبت کم جگہ گھیرتا ہے۔ اِس کے علاوہ، سفید رنگ کی وجہ سے یہ پس منظر میں موجود دیوار میں مد غم ہو جاتا ہے جو کہ جگہ کو ہوادار تاثر دیتا ہے، بالکل اِس تصویر کی طرح۔

۲۔ مخمل سے بنا ہیڈ بورڈ اور اسی رنگ کی نشست ا

boutique bedroom Style Within Спальня в классическом стиле bedroom,velvet,bedroom furniture,headboard,deep buttoned,bombe bedside,pink cushions,scatter cushions,boutique bedroom,hotel style bedroom

اپنے چھوٹے سے بیڈروم میں خوبصورتی لانے کے لیے آپ شوخ رنگوں کا استعمال کر سکتے ہیں جیسا کہ مخمل کا ہیڈ بورڈ اور بستر کی پائینتی کے قریب رکھی گئی اسی رنگ کی ایک لمبی نشست۔ کشن اور کمبل منظر کو مکمل کر دیں گی۔

۳۔ درازوں والی جدید الماری

Daval Bedroom Furniture - Bedroom Design Surrey Raycross Interiors Спальня в стиле модерн

درازوں والی الماری بیڈروم کا اہم حصہ ہوتی ہے کیوں کہ اِس میں فالتو سامان رکھ کر کمرے کو صاف رکھا جا سکتا ہے۔ اگر روایتی لکڑی کی الماری بہت بڑی ہے یا آپ کے کمرے میں اچھی نہیں لگ رہی تو کسی چھوٹے کونے میں ایک جدید انداز کی الماری رکھ لیں۔

۴۔ سادہ ہیڈ بورڈ اور اس میں جڑی سائیڈ ٹیبلز

Bedroom, bed, headboard and bedsides muto Спальня в стиле модерн Кровати и изголовья

جب آپ کے پاس جگہ کم ہو تو ایک بڑا سا لکڑی کا تختہ جو ہیڈ بورڈ کا کام بھی دے اور سائیڈ ٹیبلز بھی مہیا کرے، ایک شاندار حَل ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ کمرے کو سادگی بھری خوبصورتی سے نوازتا ہے اور اسے مزید کشادہ بناتا ہے، اِس کے علاوہ ایسے کمرے کی صفائی بھی آسان ہو جاتی ہے۔

۵۔ بستر کے ساتھ شیلف

Master Bedroom - Chelsea Townhouse Arq-A Interiors Limited Спальня в классическом стиле Дерево Эффект древесины Кровати и изголовья

اِس طرح کا چالاک ڈیزائن کمرے میں ٹیڑھی میڑھی جگہ کا بہترین استعمال کرتا ہے، بستر کے کناروں پر سائیڈ ٹیبلز کی صورت میں سامان رکھنے کی جگہ مہیا کرتا ہے اور کتابوں اور سَجاوَٹی سامان کے لیے شیلف بھی بناتا ہے۔

۶۔ ایک دیہی ہیڈ بورڈ

APARTAMENTOS PARA TURISMO / Short term rental apartments, Staging Factory Staging Factory Спальня в средиземноморском стиле Дерево Эффект древесины Кровати и изголовья

خواب گاہ کے فرنیچر کو منفرد نظر آنے کے لیے مہنگا ہونے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ کا بجٹ کم ہے تو کمر کس لیں اور پُرانے کاٹھ کباڑ کو استعمال میں لائیں، اِس تصویر میں دکھائے گئے اِس نئے کیے گئے لکڑی کے کھڑکی کے فریم کی طرح، جو ہیڈ بورڈ کی صورت میں کمرے کو دیہی اندازِ عنایت کرتا ہے۔

۷۔ منفرد سائیڈ ٹیبلز

Bedside table F-shelf Maze Interior Спальня в стиле минимализм

چاہے آپ پیسہ بنانا چاہیں یا جگہ، اِس تصویر میں دکھائے گئے ڈیزائن کی طرح کے جدید ڈیزائن اپنانے سے آپ کا کمرا یادگار بن سکتا ہے۔

۸۔ جگہ بچانے والا ٹی وی کا فرنیچر، روشنیوں کے ساتھ

Master Bedroom, K Mewada Interior Designer K Mewada Interior Designer Спальня в стиле модерн

ٹی وی کو شیلف میں رکھنے کے بجائے اسے لکڑی کے ایک تختے پر لگائیں جو تاریں چھپا لیتا ہے اور کمرے کو صاف اور جدید وضع دیتا ہے۔ اِس کے علاوہ آپ اِس تختے کے پیچھے اور اِس کے نیچے دیوار میں جڑے شیلف کے نیچے روشنیاں لگا کر اسے دلکش فرنیچر کی شکل دے سکتے ہیں۔

۹۔ ایک نمایاں کرسی

bedroom Esra Kazmirci Mimarlik Спальня в стиле модерн Освещение

زیادہ تر جدید گھروں میں نفیس ماحول بنانے کے لیے درمیانے رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے، مگر کافی بار اِس کا نتیجہ ایک پھیکے سے کمرے کی صورت نکلتا ہے۔ ایک مختلف رنگ کی نمایاں کرسی رکھ کر کمرے کی سادگی میں کچھ شوخی لائیں۔

۱۰۔ قابل دید الماری

Hand Painted Panels integrated cupboard doors Eades Bespoke Коридор, прихожая и лестница в азиатском стиле

اپنے کمرے کی الماریوں کے لیے سادہ کور یا آئینوں پر اکتفا کرنے کے بجائے، کیوں نہ جگہ کو منفرد بنانے کے لیے اِس تصویر کی طرح پینٹ کردہ مناظر کا استعمال کیا جائے؟

یہاں دیکھیے: آپ کی خواب گاہ کو مزید رومانوی بنانے کے ۱۱ آسان طریقے۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи