ایک خوبصورت اور زبردست رہائش گاہ

M Usman M Usman
homify Гостиные в эклектичном стиле
Loading admin actions …

ترکی کے روایتی انداز کے بنے اس شاندار گھر کو ممبئی میں بنانا یقینناً ماہرِ تعمرات کے لئے دلچسپ تجربہ ہوگا۔ ترکی میں کاروبار کی غرض سے گئے اس شخص کو وہاں کا گھر اتنا پسند آیا کہ اسی ڈیزائن کا گھر ممبئی میں بنا لیا۔ دیدہ زیب رنگ، لکڑی کا خوبصورت کام، اندازِ ترتیب، نایاب قسم کا سازوسامان ۔۔۔ 2000 مربع فٹ پر پھیلے اس اپارٹمنٹ کو انٹرفیس(Interface) کے ماہرِ تعمیرات نے تیار کیا ہے، کاریگری اور نفاست کا نمونہ یہ گھر بحیرہ روم کے آس پاس بسنے والوں کی یاد تازہ کر دیتا ہے۔

آئیے خود دیکھئے!!!

1. تصوراتی دنیا میں پہلا قدم

homify Гостиные в эклектичном стиле

کمرے کی سفید دیواریں ترکی میں چونا سے بنی سفید دیواروں کی یاد دلاتی ہیں، جبکہ آرام دہ گلابی صوفہ، ریت کے رنگ کا فرش، لکڑی کا نفیس کام اور شاندار سازوسامان ہمیں روایتی انداز کے استنبول کے گھر یاد دلاتا ہے۔

2. شاہانہ فیملی روم

homify Гостиные в эклектичном стиле

مہنگے غالیچے، خوبصورت فرنیچر اور صاف شفاف آرائشی سامان کے ساتھ یہ کھلی جگہ پریوں کے دیس کی کہانی معلوم ہوتی ہے۔ نرم ونازک پردے آپ کی نجی زندگی کو محفوظ بنانے کے ساتھ بڑی کھڑکی سے روشنی بھی مہیا کرتے ہیں۔

3. انوکھا ٹی وی لاؤنج

homify Медиа комнаты в эклектичном стиле

چار میں سے ایک بیڈروم کو اس آراستہ و پیراستہ ٹی وی لاؤنج میں تبدیل کیا گیا ہے۔ کاریگری سے رنگ کئے گئے دروازے، گلابی دیواریں اور ریت کے رنگ کا فرش روایتی انداز کے آرائشی سامان کے ساتھ اس کمرے کو حسین بناتا ہے۔

4. دوسرا رُخ

homify Медиа комнаты в эклектичном стиле

یہ اس ٹی وی لاؤنج کا دوسرا رخ ہے اور کیا منظر ہے! آرام دہ کرسی اس منطر میں رچ رہی ہے جبکہ گہرے رنگ کا صوفہ اس گلابی اور نیلے رنگ کو توازن میں رکھنے کے لئے کافی ہے۔ رنگدار غالیچہ، نزاکت سے بنے لکڑی کے شیلف اور دوسرے لوازمات اس جگہ کو پرسکون بناتے ہیں۔

5. تیسرا رخ مزید رنگوں کے ساتھ

homify Медиа комнаты в эклектичном стиле

ایک اور زاویہ کے ساتھ موجود اس تصویر میں دیوار پر نفاست سے بنی پینٹنگ نظر آ رہی ہے، جو اس جگہ میں خوش رنگ اضافہ ہے۔ کنول کے پھول، پرندے اور پتنگے دیکھنے کے لائق ہیں۔ 

6. خوبصورت غسل خانہ

homify Ванная комната в эклектичном стиле

کون ہے جسے یہاں سے اٹھ کر جانے کا دل چاہے گا۔  پُرشکوہ فانوس، خوبصورت ترتیب وار ٹائلز، لکڑی پر کوفی طرز کی کشیدہ کاری سے مزین شیشے کا فریم، جدید دور کے سامان کے ساتھ یہ غسل خانہ مکمل پیکج ہے۔

7. پیچیدہ مگر نفیس ڈیزائن

homify Ванная комната в эклектичном стиле

حیران کن طور پر اس غسل خانے کو انتہائی احتیاط اور باریکی سے سجایا گیا ہے۔ نیلے رنگ کی دیوار اس نادر فانوس کو نمایاں جبکہ شیشہ کا فریم، خوبصورت واش بیسن اور ٹائلز اس غسل خانے کی خوبصورتی میں بیش بہا اضافہ ہیں۔ کھڑکی کا ڈیزائن ترکی کی شاندار ثقافت کی یاد تازہ کر دیتا ہے۔

8. کشادہ سٹور

homify Коридор, прихожая и лестница в эклектичном стиле

لکڑی پر کوفی طرز کی کشیدہ کاری ترکش ثقافت میں نمایاں ہے۔ لکڑی کے شیلف اور دراز سُندر اور وسیع ہیں جن کے اندر کافی زیادہ سامان رکھا اور سجایا جا سکتا ہے۔ انٹرفیس کی ٹیم نے ترکش ڈیزائن کو ممبئی میں حقیقی رنگ، دلکشی اور احساس کے ساتھ بنا کر یقینی طور پر ایک کارنامہ انجام دیا ہے۔

مزید اچھوتے آئیڈیاز کے لئے بنگلور میں بنا منفرد گھر دیکھئے۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи