خوابگاہ کو بہتر بنانے والے 16 دلکش انداز

Hamna – Homify Hamna – Homify
Bedroom, Pixers Pixers Спальня в тропическом стиле
Loading admin actions …

کبھی کبھی صرف بستر کی چادریں تبدیل کرنے اور تھوڑی سی آرائشی اشیاء بدلنا کافی نہیں ہوتا۔ آپ کا دل چاہتا ہے کہ آپ کا کمرہ بالکل تبدیل ہو جاۓ مگر آپ کی جیب اس بات کی اجازت نہیں دیتی۔ اور اکثر آپ کو اس کام کے لیے ماہرین کی مدد چاہیے ہوتی ہے۔

آج ہمارے ماہرین نے کچھ ایسے انداز آپ سے شیئر کۓ ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی خوابگاہ میں معمولی تبدیلیاں کر کے اسے بالکل بدل سکتے ہیں۔ اور یہ آپ کی جیب پر بھی بہت زیادہ بھاری ثابت نہیں ہوں گے۔

1۔ سادہ اور قدرتی اشیاء

VALE DO LOBO, Staging Factory Staging Factory Спальня в средиземноморском стиле Кровати и изголовья

دیکھیں صرف خوبصورت کشن کے اضافے اور ہیڈ ریسٹ کو بدل کر سادہ لکڑی کے تختے لگا دینے سے یہ بستر اب کتنا پر کشش لگ رہا ہے۔

2۔ ونٹیج فرنیچر

morningside apartment, BHD Interiors BHD Interiors Спальня в классическом стиле

اگر آپ کی خوابگاہ بڑی ہے تو پھر کسی ونٹیج فرنیچر کے ٹکڑے کا ضرور اضافہ کریں۔ اس سے کمرے کا انداز ایک دم بدل جاۓ گا۔

3۔ کشن والا ہیڈ بورڈ

morningside apartment, BHD Interiors BHD Interiors Спальня в классическом стиле

اس طرح کا انداز(چیسٹر فیلڈ) پہلے صرف صوفوں کے لیے ہی مشہور تھا مگر اب آپ اسے ہیڈ بورڈ کے طور پر ڈھیر سارے تکیوں کے ساتھ استعمال کریں۔ اس سے ایک دم بہت پر تعیش انداز ملے گا۔

4۔ ترتیب دینے کا انداز

homify Спальня в стиле минимализм

غور کریں اس کمرے میں کس طرح مختلف سائز کی اشیاء سے یہ کمرہ اپنے اصل سائز سے بڑا اور چوڑا لگ رہا ہے۔

5۔ کم سے کم

INTERIOR ARCHITECTURE - 02, Urban Shaastra Urban Shaastra Спальня в стиле минимализм

کہا جاتا ہے کہ تھوڑا ہی زیادہ ہوتا ہے۔ اس خوابگاہ کو دیکھ کریہ بات سمجھ آ رہی ہے۔ سادہ پیٹرن والے وال پیپر، چھوٹے بستر اور میز کے علاوہ اس کمرے میں کسی بھی غیر ضروری چیز کا اضافہ نہیں کیا گیا۔ 

6۔ جنگل کا وال پیپر

Green&Yellow Pixers Спальня в тропическом стиле leaves,tropical,jungle,wall mural,wallpaper

اگر آپ کو بھی گھنے جنگلوں کی ہریالی اور خوبصورتی پسند ہے تو پھر یہ وال پیپر آپ کے لیے بہت اچھا ہے۔ اس طرح کا وال پیپر سادے اور بور ترین کمرے میں بھی جان ڈال دے گا۔ 

7۔ غار کے طرز کی خوابگاہ

اگر آپ کی خوابگاہ میں بھی کوئی اس طرز کی جگہ ہے تو اسے بستر رکھنے کے لیے استعمال کریں۔ اس طرح آپ کے کمرے کو بہت منفرد اور پر اسرار انداز مل جاۓ گا۔ اس طرح کے انداز خاص طور پر تیار بھی کرواۓ جا سکتے ہیں۔

8۔ ایشیا کا تصوف

MONOLOCALE FENG SHUI, ROBERTA DANISI architetto ROBERTA DANISI architetto Спальня в стиле модерн Дерево Эффект древесины

تصوف سے جڑی اس طرح کی خوابگاہ ہمیشہ بہترین رہتی ہے اور آپ کے کمرے میں بہت تازگی بھرا احساس پیدا کرتی ہے۔

9۔ دروازوں کے بجاۓ پردے

Каменный лофт, CO:interior CO:interior Спальня в стиле лофт

اگر آپ ڈریسنگ ایریا یا الماری کے لیے دروازوں کے بجاۓ تھوڑے مہنگے پردے استعمال کر لیں تو پھر تو آپ کے کمرے کا انداز بہت ہی پر تعیش ہو جاۓ گا۔

10۔ بستر کے گرد پردے

اس طرح کا انداز قدیم زمانے میں بہت ہی زیادہ مشہور تھا۔ آپ کا کمرہ بھی اس طرح سے پردے بستر کے گرد ڈالنے کے بعد الف لیلی کی داستان کا حصہ لگے گا۔

11۔ ایک اور طریقہ

48 метров уюта, YOUR PROJECT YOUR PROJECT Спальня в стиле лофт

آپ بستر کے گرد پردوں کے بجاۓ سلائیڈنگ دروازوں کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

12۔ اینٹوں کی دیوار

Спальня с элементами лофта и яркими акцентами, Solo Design Studio Solo Design Studio Спальня в стиле лофт Кирпичи

اس طرح سے آپ کے کمرے کو بہت خوبصورت دیہاتی انداز ملے گا۔

13۔ دیوار پر لکھائی

Спальня The Goort Спальня в стиле лофт

آپ اپنی خوابگاہ کی دیوار پر اپنا پسندیدہ مقولہ بھی لکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ادھر پھول اور ستارے بھی چپکا سکتے ہیں۔ 

14۔ اپنے شوق کے قریب رہیں

CASA MONÉ, NIVEL TRES ARQUITECTURA NIVEL TRES ARQUITECTURA Спальня в эклектичном стиле

اگر ہماری طرح آپ بھی کتابی کیڑا ہیں اور آپ کی کتابیں سارے گھر میں پھیلی ہوتی ہیں تو پھر تو یہ الماری آپ کے خوابوں کی جگہ ہے۔

15۔ منفرد انداز

Recámaras, Conexo. Conexo. Спальня в стиле модерн Мрамор

آپ کا کمرہ آپ کے ذوق کا عکاس ہوتا ہے۔ کسی منفرد فرنیچر یا آرائشی اشیاء سے اپنے ذوق کا اظہار کریں۔

16۔ آرام دہ

homify Спальня в классическом стиле

اپنی خوابگاہ کی سجاوٹ کے وقت اس جگہ کا مرکزی مقصد نہ بھولیں! یعنی آرام اور سکون اپنے کمرے کو اس طرح کا سجائیں جس میں آپ آرام دہ محسوس کریں۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи