فرنٹ پورچ کے لئے دلکش،سادہ اور نظروں کو خیرہ کر دینے والے 15 آئیڈیاز

M Usman M Usman
Casa em Itu, Mellani Fotografias Mellani Fotografias Дома в стиле модерн
Loading admin actions …

ہر کوئی یہ بات جانتا ہے کہ آپ کے مکان کا اگواڑا ہی باہر سے آنے والوں پر پہلا تاثر چھوڑتا ہے، لیکن فرنٹ کا باغیچہ اس منظر میں کتنا اہم کردار ادا کرتا ہے یہ بات کم لوگ ہی جانتے ہیں۔ یہ کام ایک شاندار فرنٹ پورچ کے ساتھ نفاست سے بنے فرش سے کیا جا سکتا ہے۔

کسی ماہر تعمیرات سے بات کریں تو اندازہ ہوتا ہے کہ گھر(مہمانوں کی نظر میں) کی تزئین و آرائش اس کے ڈھانچہ جتنی اہم ہے۔ لہذا آج ہم آپ کو کچھ سادہ مگر خوبصورت قسم کے پورچ کے آئیڈیاز پیش کریں گئے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان 15 آئیڈیاز میں ہر طرز کے گھر کے لئے تجاویز موجود ہیں، لہذا دیکھئے کہ کیا آپ بھی ان میں سے کسی تجویز کو اپنے گھر کی خوبصورتی کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔

1. گرینائٹ کا سادہ اور نفیس فرش

اس شاندار اور پوش قسم کے پورچ میں گرینائٹ کے اضافے نے منظر کو دوبالا کر دیا ہے۔ پودوں اور بجری کی نفاست نے اس پورچ کو دلفریب بنا دیا ہے۔

2. صنعتی قسم کا انداز

Casa Suárez, AParquitectos AParquitectos Дома в стиле кантри

پالش شدہ کنکریٹ گھر کے ڈیزائن میں اہمیت اختیار کر چکی ہے، خوبصورت مگر کم سے کم فرنٹ پورچ کے لئے یہ ڈیزائن آئیڈیل ہے۔ خاص طور پر جب آپ بیرونی دروازے کو نمایاں رکھنا چاہتے ہوں۔ 

3. کلاسیکل احساس

Casa Ming, LGZ Taller de arquitectura LGZ Taller de arquitectura Окна и двери в стиле модерн Дерево Эффект древесины

صاف بجری اور راستے میں رکھے گئے لکڑی کے پھٹے اس جگہ کو اتنا شاندار بناتے ہیں کہ آپ نظرانداز نہیں کر سکتے، حیران کن طور پر یہ ایک بہت کم خرچ منصوبہ ہے۔ 

4. ماربل کے متوازن رنگوں کا انتخاب کریں

San Angel, 2M Arquitectura 2M Arquitectura Окна и двери в стиле модерн

دیواروں پر لگے سُرمئی رنگ کے ماربل کے ساتھ ملتے ہوئے رنگ کا فرش اس پورچ کو مکمل بناتا ہے۔  قدرتی اور متوازن انداز لئے سُرمئی رنگ  باوقار نظر آتا ہے۔

5. روایتی انداز

COUNTRY HOUSE IN MALINALCO MEXICO, De Ovando Arquitectos De Ovando Arquitectos Дома в колониальном стиле

اگر آپ کا گھر پرانے انداز کا ہے تو فرنٹ پورچ کو ڈیزائن کرنے یہ بہترین طریقہ ہے۔  رویتی انداز کا بیرونی دروازہ اور مقامی سطح پر تیار ہونے والی ٹائلیں بہترین انتخاب ہیں۔

6. مٹی سے بنی ٹائلیں

Huerta en Tesistán, Taller Luis Esquinca Taller Luis Esquinca Дома в стиле кантри

سادہ چیزیں عام طور پر بہترین ہوتی ہیں، اسی طرح پورچ کے لئے پوری دنیا میں مقبول مٹی کی فرشی ٹائلیں حیرت انگیز آئیڈیا ہے۔ جو موسم کا مقابلہ بھی کرتی ہیں!

7. پتھروں سے بنا ترتیب وار نمونہ

Club de Golf Santa Anita, Arki3d Arki3d Дома в стиле модерн

گھر میں داخلے کے لئے شطرنج جیسا ڈیزائن دلچسپ ہے۔ سُرمئی ماربل میں قدرتی تبدیلیاں لاتے ہوئے یہ ڈیزائن جدید فن کا نمونہ اور خوش نما ہے۔ 

8. لکڑی کا غیر روایتی انداز

Cinco Casas, Weber Arquitectos Weber Arquitectos Дома в скандинавском стиле

روایت سے ہٹ کر یہ ڈیزائن کتنا تفریح طبع اور دلچسپ ہے؟ سادہ پتھروں کے ذریعے فرنٹ پورچ کو ڈیزائن کرنے کے بجائے لکڑی کے ان تختوں کو راستے میں رکھا گیا ہے۔ اردگرد کے ماحول سے اس دیہاتی گھر کا خوبصورتی سے امتزاج کیا گیا ہے۔

9. متنوع قسم کی بناوٹ

CASA UVIÑA, Excelencia en Diseño Excelencia en Diseño Дома в колониальном стиле Кирпичи

شوخ مٹی کی ٹائلیں اس نمایاں سُرمئی راستے کو اور بھی خوبصورت اور گھر کو پر کشش بناتی ہیں، راستے کے ساتھ موجود چھوٹی چھوٹی کنکریاں اگواڑہ کی بناوٹ کو متنوع بنا رہی ہیں۔

10. داستان گو

Arranjos Exteriores, Calçada à Portuguesa e Muros em Pedra, Albufeira, Algarve, ROC2C_Calçada Portuguesa ROC2C_Calçada Portuguesa Балкон и терраса в рустикальном стиле Известняк

اگر آپ میں کچھ خاص کرنے کا جذبہ موجود ہے تو اس خاص انداز کو پورچ کی ڈیزائیننگ میں استعمال کریں۔ یہ چھوٹا سا گولدار ڈیزائن آپ کی شخصیت کا آئینہ دار اور اس فرنٹ پورچ کو منفرد بناتا ہے۔

11. صاف شفاف پائیدان تخیلاتی منظر پیش کرتے ہیں

گھر کے باہر موجود قطعہ زمین میں چکنے چمکیلے قسم کے چھوٹے چھوٹے پائیدان بنانا آپ کے مکان کی شان میں اضافہ کرتے ہیں۔ اس سادہ مگر خوش رنگ پورچ میں پائیدان کا اضافہ اسے ہر لحاظ سے مکمل بنا دیتا ہے۔

12. روشنی آپ کے ڈیزائن کو متوازن بناتی ہے

casaNE, BAG arquitectura BAG arquitectura Дома в стиле модерн Кирпичи

سیڑھیوں کے ساتھ روشنی کا اضافہ آپ کی رہائش کو خوبصورتی کے ساتھ متوازن بناتا ہے۔ راستے میں موجود روشنی آپ کو گھر کے اندر داخل ہونے سے پہلے ہی خوش آمدید کہہ رہی ہے۔

13. مختلف چیزوں کو ایک ساتھ استعمال کرنا

Casa em Itu, Mellani Fotografias Mellani Fotografias Дома в стиле модерн

پورچ کو بنانے کے لئے آپ ایک سے زیادہ میٹریل بھی استعمال کر سکتے ہیں، تو لکڑی اور پتھر کے بارے میں کیا خیال ہے؟ لکڑی کے قدرتی انداز کو برقرار رکھنے کے لئے پتھر کا امتزاج بہت خوبصورت اور نمایاں ہے۔

14. بیرونی دروازے اور ٹائلز کا ایک رنگ

Casa de descanso en Chapala, Mikkael Kreis Architects Mikkael Kreis Architects двери Двери

پورچ کے اگلے حصے میں کچھ رنگ شامل کرنا اچھا آئیڈیا ہے، جو اس تصویر میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔ دروازے کے رنگ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ٹائلوں کا انتخاب اس پورچ کو شاندار طریقے سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ  اس بات کا احساس بھی دلاتا ہے کہ اندر کا حصہ بھی یقینناً اس سے بھر کر خوبصورت ہوگا۔

15. گھر کے بنیادی سٹائل سے مطابقت

سب سے بڑھ کر اپنے گھر کے لئے ایک ایسے پورچ کا انتخاب کریں جو گھر کے ڈیزائن جیسا ہو۔ ایک دیہاتی طرز کے گھر میں روایتی انداز کی مٹی سے بنی اینٹیں پورچ کو مکمل بنا دیتی ہیں۔ جدید انداز کا پورچ بھی اس سے اچھا تاثر قائم نہیں کر سکتا۔

گھر کے اگواڑہ کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے اس آئیڈیا بُک کو ملاحظہ کریں۔ 8 آئیڈیاز جو آپ کے فلیٹ کے داخلی راستے کو خوبصورت بنائیں۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи