گھر اور دفتر دونوں ایک ساتھ! (7 تصویریں)

Farheen Farheen
Freistehendes modernes Passivhaus, Maisons Loginter Maisons Loginter Рабочий кабинет в стиле модерн
Loading admin actions …

زندگی میں کوئی بھی موقع ہو اچھا تاثر بہت ضروری ہوتا ہے۔ آپ نئے دفتر میں جائیں، دوستوں سے ملیں یا سسرال جائیں یہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے۔

ریموٹ انٹرویوز آجکل کے دور میں بہت عام ہوتے جارہے ہے، یہ آپکے مستقبل اور کام پر منحصر ہے لیکن جلد یا بدیر آپکے لیئے ایک میٹننگ رکھی جائے گی جس میں آپکا جسمانی طور پر موجود ہونا ضروری نہیں۔

سفر کے اخراجات بھی اس میں شامل ہیں اسی وجہ سے اسکائپ انٹرویو لینے کے لیئے اسکوئپ دن بدن شہرت پکڑتا جارہا ہے۔ اس میں ٹریفک کی وجہ سے لیٹ ہونے کے امکانات کم ہیں [ اسکائپ سے شکریے کے ساتھ] لیکن اس کے اپنے کچھ امکانات ہیں جنہیں کم کرنا بے حد ضرروی ہے۔

تو، آپ اتنے فاصلے سے کسی کو متاثر کیسے کر سکتے ہیں؟ آئیے ہم آپکو ہومی فائی پر دکھاتے ہیں۔

منظر بنائیے

Freistehendes modernes Passivhaus, Maisons Loginter Maisons Loginter Рабочий кабинет в стиле модерн

اگر آپ اپنے پس منظر میں یا آس پاس کچھ دکھانا چاہتے ہیں تو ایک غیرجانبدار مواد جیسے کہ پودا رکھ سکتے ہیں۔ لیکن ان کے ساتھ اپنی ذاتی معلومات بانٹنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوسکتا ہے آپ کے پاس اسٹار وار کی ساری کولیکشن ہو لیکن انکو اس کے بارے میں بتانے کی کوئی ضرورت نہیں۔

یہ آپکے خاندان کی تصویروں اور آپکی فلموں کی کلیکشن پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ ایک صاف شفاف جگہ پر ایک منظم ڈیسک ٹاپ کے ساتھ بیٹھنا کیسا رہے گا؟

ہومی فائی ہنٹ: دھیان رکھیں کہ گھر پرموجود ہر فرد کو آپکی اسکائپ میٹنگ کے بارے میں علم ہوتاکہ وہ انٹرویو کے دوران آپکو تنگ نہ کریں ۔ خیال رکھیں کہ آپکے پالتو جانور بھرے پیٹ ہوں اور اگر چھوٹے بچے ہیں تو کوئی انکی نگرانی کرے۔

جب دیواروں کی بات ہوتو

Residential - Juhu 2, Nitido Interior design Nitido Interior design Рабочий кабинет в стиле модерн Твердая древесина Многоцветный

دیواری مصوری گھر کی بہترین سجاوٹ ہوتی ہے،ہم ہروقت اچھی سیٹنگ اور مصوری لٹکانے اور خوشگوار وال پیپر سجانے  میں مصروف رہتے ہیں—بری یہ صرف تب ہوگی جب آپکا اسکائپ انٹرویو ہوگا۔

یہ بہت سادہ ہے'' ایک کم لیکن زیادہ'' کے اصول پر کام کریں اور دیوار کو تھوڑا سجائیں ایک غیر جانبدار یا خالی دیوار یہاں بہت جچے گی۔ ہم سفید، کالے یا سرمئی رنگ کو ترجیح دیں گے۔ہلکے پیسٹلز بھی لگا سکتے ہیں اگر وہ ساری سیٹنگ پر حاوی نا ہوجائیں تو۔ سب کے بعد لوگ آپکو دیکھنا چاہتے ہیں آپکے پسندیدہ وال پیپر کو نہیں۔

ہومی فائی ہنٹ: لیکن خیال رکھیں کہ آپکے کپڑے دیوار کے رنگ سے میچ نہ ہوجائے کیونکہ سفید دیوار کے ساتھ سفید قمیض یقینا کسی کو بھی اچھی نہیں لگے گی۔

آپ کے اسکائپ کے انٹرویو کے لیئے ہمیں یہ متعارف کرواتے ہوئے بہت خوشی ہوگی۔ آپکے گھر کے لیئے پیش ہیں سادہ دیواریں۔اش

بے ترتیبی سے چٹھکارا حاصل کریں

SANTOLARIA LLUSCA, SANTOLARIA LLUSCA SANTOLARIA LLUSCA Рабочий кабинет в стиле модерн Освещение

اپنے پیچھے دیکھیں اور اندازہ لگائیں کہ انٹریولینے والے کو کیا نظر آئے گا؟

ایک بکھرا ہو پس منظر آپکا غلط تاثر پیش کرے گا انٹرویور کو لگ سکتا ہے کہ آپ ایک غیر منظم شخص ہیں۔ انٹرویو ایک ایسے کمرے میں کریں جسکا پس منظر اچھا ہو اور ایک دروزہ ہو تو یہ ایک بہترین صورتحال ہو گی۔

ایک غیرجانبدار پس منظر کا انتخاب کریں جہاں خالی شیلفس اور الماریاں ہوں۔ ایسی ترتیب سے بچیں جس میں پیچھے بند الماریاں ہوں۔ آپ کے پیچھے جو بلکل نئی ایل ای ڈی ہے اسکو دکھانے کی کوئی ضرورت نہیں۔

بے ترتیب جگہ سے جتنا ممکن ہو دور رہیں ۔ کچھ کتابوں کے ساتھ اپ بہتر نظر آسکتے ہیں لیکن یہ تاثر نہ دیں کہ آپ ایک باورچی خانے میں بیٹھ کر انٹرویو دے رہے ہیں جہاں ڈھیر سارے کب، مگ اور گلاس پڑے ہوئے ہیں۔ باورچی خانے کی اشیا اپکا تاثر خراب کرتی ہیں۔

ویب کیم کے سامنے احتیاط برتیں

Stukk - Laptop Stand, Stukk Design Stukk Design Медиа комната в стиле минимализм

بلکل اچھے نہیں لگتے جب آپکا کیمرہ ضرورت سےزیادہ نیچےہو۔  اس بات پر عمل کرنے کے لیئے لیپ ٹاپ کے نیچے ایک چھوٹا میز رکھیں اگر میسر نہیں ہے تو اس کے نیچے کتابیں رکھ لیں تاکہ آپکے لیپ ٹاپ کا زاویہ درست ہوجائے۔

مختلف زاویوں سے تصویر کو دیکھیں اور پتہ لگائیں کہ کونسا زاویہ بہتر ہے؟ اس پر اپنی اسکرین کو ایڈجسٹ کر لیں اگر پھر بھی آپ کی تصویر میں مسئلہ آتا ہے تو وقت آگیا ہے اس پرانے ویب کیم کو تبدیل کرنے کا[ کوشش کریں کہ یہ بات آپکو عین وقت پر پتا نہ لگے] خوش قسمتی سے ویب کیم بہت سستے ہیں اور آپکی پہنچ میں بھی ہیں۔

صحیح روشنی کا انتخاب کریں

ARTILHARIA UM, Lisboa, LAVRADIO DESIGN LAVRADIO DESIGN Рабочий кабинет в стиле модерн

مہمان نوازی کے لیئے آپ ہمیشہ صحیح طرح کی روشنی چاہتے ہیں یہی آپ کے اسکائیپ انٹرویو کے دوران بھی ہونا چاہیے۔

یقین کر لیں کہ آپ کی روشی بلکل بند نہ ہو۔ روشنی یا تو سامنے سے آرہی ہو [ ویب کیم کے پیچھے سے] یا سائیڈ سے کہیں سے آرہی ہو۔ اگر ضرورت ہوتو ایک لیمپ سے روشنی کریں۔ آپکے سا معین آپکو دیکھنا چاہتے ہیں تو کوشش کریں آپکی تصویر صاف ان تک پہنچیے۔

ہومی فائی ہنٹ: اپنے کیمرے کی طرح اپنے مائیکروفون کو بھی چیک کر لیں۔ اگر اس میں بیپ یا گڑبڑاہٹ سنائی دے تو ہیڈ فون پر اکتفا کریں۔ یہ اس سے بہتر ہے کہ آپ بار بار اپنی بات اپنے انٹرویور کو بتائیں۔

صحیح میز کا انتخاب کریں

Moderne Innenarchitektur , Wagner Möbel Manufaktur Wagner Möbel Manufaktur Рабочий кабинет в стиле модерн

جی ہاں!آپ کے میز کی سطح بھی بہت معنی رکھتیہے۔

ایک ایسا ٹیبل یا میز استعمال کریں جسکی اونچائی کافی ہو۔ آپکو قدرتی لگنا چاہیے پھنسا ہوا یا مجبور نہیں۔ اگر آپ ٹانگیں پھیلانا چاہیں تو آپ وہ کر سکیں۔

اس بات کا دھیان رکھیں کہ میز صاف ستھرا ہو اور ہلتا نہ ہو کیونکہ ذرا سا جٹھکا آپکے سامعین کو زلزلے کی طرح لگے گا یا سوچیں کہ ایک طرف سے میز اٹھ جائے تو اپکے لیپ ٹاپ اور باقی اشیا زمین بوس ہوجائیں گی۔

شیشے کی میز سے اجتناب کریں کیونکہ انٹرویور آپکے نیچے تک دیکھ سکتا ہے اور کوشش کریں کہ سطح صاف ہو۔ اور مییز کے کپڑے سے دور رہیں کیونکہ ایک تتلیوں والا کپڑا آپکے اچھے خاصے سنجیدہ انٹرویو کو خراب کر دے گا۔

حصہ نظر

KEFIR HOME IK-architects Рабочий кабинет в стиле минимализм

ماہرین کا اندازہ ہے کہ بات کرتے ہوئے ہمارے ۹۰فیصد اشارے زبانی ہوتے ہیں۔ اسلیئے آپ کے یہ حصہ بہت ضروری ہوجاتا ہے جبکہ آپ وہاں موجود نہیں ہیں۔

انٹرویو سے قبل کچھ وقت اپنے چہرے، بالوں اور کپڑوں کو سنورنے کے لیئے صرف کریں۔ آپ نے گھر والا پاجامہ پہن رکھا ہوگا کہ یہ کونسا نظر آئے گا ؟ لیکن پیشہ ورانہ کپڑے پہنیں کیونکہ اگر آپ کسی کام سے کھڑے بھی ہوتے ہیں تو آپکو شرمندہ ہونا نہیں پڑے گا اور یہ نفسیاتی طور پر بھی ثابت ہوچکا ہے کہ آپ جب آپ پیشہ ورانہ کپڑے پہنتے ہیں تو آپ ویسا ہی سوچتے ہیں۔

انٹرویو سے پہلے اپنا مکمل جائزہ لیں اور دیکھیں کہ آپ کس طرح پیش ہونے والے ہیں۔

خواتیں عمومی طور پر میک اپ کرتی ہیں تو انکو ویڈیو کال کے لیئے بھی تھوڑا بہت تیار ہونا چاہیے چاہیے عام حالات سے تھوڑا زیادہ تیار ہوں کیونکہ ویب کیم پر یہ ایک بڑا فرق ڈالتا ہے۔

ہومی فائی ہنٹ: مسکرانا مت بھولیئے---- کسی کے سامنے جانے سے شاید آپ مسکرانے سے کترائیں لیکن یہ بہت ضروری ہے۔ میٹنگ سے پہلے ایک بار اپنے چہرے کے مصاموں کو کھلا چھوڑیں اور مسکرائیں

گڈ لک۔۔۔۔۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи