موجود حسین ترین گھر

Hamna – Homify Hamna – Homify
House Auriga, Swart & Associates Architects Swart & Associates Architects Гостиная в стиле модерн
Loading admin actions …

جب بات آۓ حسین جگہ کی تو ہمارے شمالی علاقہ جات کے حسن کا مقابلہ دنیا کے چند ہی ممالک کر سکتے ہیں۔ اور جب ان خوبصورت جگہوں پر جدید اور دلکش جائیداد بھی موجود ہوں تو پھر کیا ہی کہنے ہیں۔                                                  

آج کے ہومی فائی میں ہم پہاڑی کے اوپر موجود ایک خوبصورت رہائشی بنگلے کا دورہ کریں گے۔ اس جگہ کے مالک کو دونوں طرح کا حسن میسر ہے، ایک طرف حسین وادی کا منظر اور دوسری طرف شہری زندگی کی جدت کا مزہ۔                

ماہرین نے اسی بات کا خیال کرتے ہوۓ اس گھر میں دونوں انداز کو مد نظر رکھا ہے۔ اب اس گھر کا منظر قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ جدت لیۓ ہوۓ ہے۔

آپ بھی دیکھیں اور پھر بتائیں کہ کیا آپ کے دل میں اس جگہ رہنے کی خواہش شدت سے نہیں ابھری؟

مضبوطی اور دلکشی

پہاڑی جگہ پر گھر بناتے وقت جو سب سے بڑی مشکل سامنے آتی ہے وہ ہے ٹیڑھی زمین۔ اسی لیۓ اس گھر کو بھی اس طرح مضبوطی سے جمایا گیا ہے کہ لگتا ہے کہ یہ زمین سے اگ رہا ہے۔                                                                      

اس منفرد جگہ پر موجود ہونے کی وجہ سے یہ گھر قدرتی اشیاء جیسے لکڑی اور پتھروں کی مدد سے بنایا  گیا ہے تاکہ یہ ارد گرد کے ماحول میں مدغم ہو جاۓ اور سیدھی اور غیر لچکدار شکلوں سے اس میں جدت پیدا کی گئی ہے۔

روشن اور کھلا

آپ سوچ سکتے ہیں کہ اس جگہ کا منظر کیا ہوتا ہو گا جو کہ اس بڑی سی کھڑکی سے دکھائی دیتا ہو گا؟ اور رات کے وقت سبزہ غائب ہو جاتا ہو گا تو پھر دور نظر آتی جھلملاتی روشنیوں سے یہ جگہ یقیناً پرستان کا سا منظر پیش کرتی ہو گی۔

بیرونی حصہ

ماہرین نے جگہ کا پوری طرح فائدہ اٹھانے کے لیۓ کھلے منصوبے کو استعمال کیا ہے۔ اب دیوان خانہ، کھانے کا کمرہ اور باورچی خانہ ایک یونٹ کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔                                                                                      

اس کی منصوبہ بندی نہایت احتیاط سے کی گئی ہے اور ان کے درمیان شیشے کا پھسلنے والا دروازہ استعمال کیا ہے جس کے گھر کے مکین روشنی اور منظر دونوں سے باآسانی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

دلکش باورچی خانہ

اس باورچی خانے میں کام کرنے والا چاہے ایک ماہر باورچی ہو یا بالکل اناڑی، اس جگہ پر وقت گزارنا پسند کرے گا۔ بڑی اور کھلی جگہ کی وجہ سے بہت سارے پکوان اکٹھے تیار کیے جا سکتے ہیں۔                                                                

کھانا پکاتے وقت آپ لوگوں سے آرام سے بات چیت بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔ اس لیے ایک چھوٹی گول لکڑی کی میز درمیان میں اور پیچھے کی طرف باقاعدہ بڑی میز موجود ہے۔

لکڑی کا کمال

پورے گھر میں لکڑی کے استعمال سے الگ ہی دلکشی سامنے آتی ہے۔ آپ خود دیکھیں کہ اس ہلکے مٹیالے رنگ کی لکڑی غسل خانے میں کس قدر خوبصورت لگ رہی ہے۔ بلاشبہ یہ جگہ نہایت جدید انداز کی ہے مگر لکڑی کے استعمال کی وجہ سے اس میں ہلکا پھلکا دیہی انداز بھی شامل ہو رہا ہے۔

کسی دعوت کے لیے بہترین جگہ

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ایبٹ آباد میں پورے سال کے دوران اتنی زیادہ سردی نہیں رہتی تو پھر گھر کے پچھلے حصے میں جدت لانے کے لیے تالاب سے اچھی اور کیا چیز ہو سکتی ہے؟ ساتھ بنا خوبصورت باغ اور لکڑی کے تختوں سے بنا آنگن۔۔۔۔ کسی بھی دعوت کے لیے کیا یہ جگہ بہترین نہیں؟

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи