۲۱ چھوٹے باورچی خانوں کی تصاویر

Namra Farman Namra Farman
Apartamento DT, Amanda Carvalho - arquitetura e interiores Amanda Carvalho - arquitetura e interiores Кухня в стиле модерн
Loading admin actions …

کچن سارے گھر کے کمرون میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا کمرا ہے۔ اور ہم اسے روزانہ اور زیادہ کارآمد بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ایک چھوٹااور خوبصور ت کچن بنانے کے لیے اہم ہے کہ ڈیزائینگ کے وقت بہت غور وخوض کیا جائے۔

آپ کے لیے اس عمل کو آسان بنانے کے لیے یہاں۲۱چھوٹے باورچی خانوں کی تصاویردی گئی ہیں جو کے آپ کے پاکستانی گھر کے لیے کامل ہیں۔

۱۔ کونے دار کچن

چھوٹے کچن کی ایک اور اعلیٰ مثال کونے دار ترتیب وضع ہے جو کمرے کی دو مین دیواریں استعمال کرتی ہیں ۔ یہ کچن نہ صرف دیکھنے میں خوبصورت ہے بلکہ کارآمد بھی ہے۔

۲۔ ناشتے کا کاﺅنٹر

ہم شاید یہ سوچیں کہ ایک ناشتے کا کاؤنٹر چھوٹی سی جگہ پر ممکن نہ ہو۔مگر اس طرح آپ چولہے کے برابر اضافی جگہ کو کھانا کھانے کی لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

۳۔ تنگ کچن

گر آپ کے پاس تھوڑی سی جگہ ہے جس کوایک خوبصورت کچن میں بدلنے کی ضرورت ہے تب اس طرح U کی شکل کا کچن بنانابہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔ یہ کچن کی تمام جگہ کو استعمال کرنے کی بہترین مثال ہے۔

۴۔ کالا اور سفید

اگر آپ اپنے کچن کو مزید پر کشش بنانا چاہتے ہیں تو کالے اور سفید کا امتزاج ایک بہترین حل ہو سکتا ہے۔ان دونوں کے درمیان متبادل کر کے آپ کو ایک خوبصرت ڈیزائین پیٹرن ملے گا۔

۵۔L کی شکل کا کچن

اگر آپ کسی جگہ کو کچن کی شکل دینا چاہتے ہیں تو Lکی شکل کا کاﺅنٹر انتہائی فائیدہ مند ثابت ہوگا۔ یہ کچن کا اسٹائل گھر کے کسی کونے میں بھی بنایا جا سکتا ہے،  پھر بھیگھر کشادہ ہی لگے گا۔

۶۔کچن کی ذخیرہ اندوذی

چھوٹے کچن بناتے وقت ایک بات جو آپ کو ذہن میں رکھنی چاہئے، وہ ذخیرہ اندوذی ہے۔کچن کاﺅنٹر کی نیچے کی جگہ استعمال کرتے ہوئے آپ کے پاس مناسب جگہ ہوگی جسے مختلف انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے, جیسے چھوٹی الماریاں اور چھوٹے خانے۔

۷۔روشن رنگوںکا کچن

اگر آپ اپنے کچن کو روشن بنانا چاہتے ہیں تو ہلکے رنگوں کا انتخاب بلکل درست فیصلئہ ہے۔سرخ اور سفید کا امتزاج نہ صرف اسٹائیلش ثابت ہوگا بلکہ یہ توانائی بخش بھی ہوگا۔

۸۔کھلا کچن

آپ سوچ رہے ہونگے کے ایک چھوٹی جگہ پر کھلا کچن بنا نا ممکن نہیں ۔ پر آپ ان ڈیزائنزکے استعمال سے نہ صرف آپ ایک خوبصورت دیکھنے والاکچن بنا سکیںگے بلکہ یہ آپ کے گھر کوایک جدیدوضع دیگا۔

۹۔سیدھی لائین کاکچن

اگر آپ ایک خوبصورت کچن بنانے کا سوچ رہے ہیں تو سیدھی لائین میں کاﺅنٹر کو لگانا بھی ایک طریقہ ہو سکتا ہے۔اس طرح آپ کا کچن بڑا اور منظم لگے گا۔

.۱- ۔ٹائیل پیٹرن

اپنے چھوٹے کچن کو خوبصورت بنا نے کے لیے بیگ گراﺅنڈ کو ٹائیلز سے سجایا جا سکتا ہے۔ اس سے نہ تو دیواریں میلی ہونے کا ڈر  رہےگا بلکہ یہ اسٹائل کافی پرکشش لگے گا۔

۱۱۔ دیواروں پر ذخیرہ اندوذی

ہم میں سے وہ جن کو زیادہ جگہ چاہیے، تو کاونٹر کی اوپر کی دیواروں کو استعمال کرنا درست فیصلہ ہوگا۔ چھت تک مختلف خانے بنا کر آپ مزید ذخیرہ اندوزی کر سکتے ہیں۔

۲۱۔ لکڑی کے خانے

زنگ کی طرح دیکھنے والے کچن کے لیے لکڑی کا کاﺅنٹر اورکبینیٹ استعمال کرنا منفرد خیال ہے۔ یہ خانے نہ صرف آسانی سے لگائے جا سکتے ہیں بلکہ نقل و حرکت میں بھی آسان ہیں۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи