12 مربع میٹر سے کم جگہ پر مشتمل 6 کامل باورچی خانے

Hamna – Homify Hamna – Homify
CESCOLINA SUI NAVIGLI, NOMADE ARCHITETTURA E INTERIOR DESIGN NOMADE ARCHITETTURA E INTERIOR DESIGN Кухня в стиле лофт
Loading admin actions …

باورچی خانہ گھر کا وہ حصہ ہوتا ہے جدھر سارا کنبہ اپنا بہت سا وقت گزارتا ہے۔ کھانا پکنے کے علاوہ ادھر سب لوگ مل بیٹھ کر ناشتہ یا کچھ چھوٹا موٹا کھاتے ہیں۔ پہلے کے زمانے میں باورچی خانہ سارے گھر والوں کے استعمال میں نہیں ہوتا تھا، مگر آج کل کے دور میں زیادہ تر لوگ باورچی خانے میں وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔ اس لیے اب اس طرح کے باورچی خانے تیار کیے جاتے ہیں جدھر دھوپ اور روشنی کا گزر ہو۔

ہر کسی کے پاس بڑا باورچی خانہ بنانے کی جگہ نہیں ہوتی اس لیے آج ہم ہومی فائی کے اس صفحے میں آپ کو کچھ ایسے انداز کے باورچی خانے دکھائیں گے جو صرف 12 مربع میٹر پر مشتمل ہیں۔ امید ہے کہ یہ انداز آپ کو پسند آئیں گے

1- کونے کا فائدہ اٹھائیں

اگر آپ کوئی ایسا انداز ڈھونڈ رہے ہیں جس سے آپ چھوٹی سی جگہ پر خوبصورت باورچی خانہ بنا لیں تو پھر آپ گھر کے کونے سے فائدہ اٹھائیں۔  Architetto Mariantonietta Canepa کے پیش کردہ اس انداز میں چھوٹا مگر دلکش باورچی خانہ بنایا گیا ہے۔

کونے میں موجود  چھوٹے خانوں کی مدد سے  آپ اپنی ضرورت کا سامان  بھی ادھر ہی محفوظ کر سکتے ہیں

2- شکلوں اور رنگوں کا کھیل

اس باورچی خانے میں سفید، سرمئی اور سیاہ رنگ کے ساتھ مسدسی موزیک کے استعمال سے بہت دلچسپ انداز سامنے آ رہا ہے۔ لکڑی کے اضافے سے گھریلو اور سادہ منظر نظر آ رہا ہے۔یو کی شکل میں موجود کاونٹر کافی بڑا اور کشادہ ہے جس سے کام کرنے کی کافی جگہ مل جاۓ گی۔ اس کے اوپر موجود الماریاں اشیاء کے ذخیرے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ایک بڑی کھڑکی کے ذریعے باورچی خانے کو کھانے کے کمرے سے جوڑا گیا ہے

3- کم سے کم اور سفید

homify Кухня в стиле минимализм

مرصع انداز چھوٹے باورچی خانے کو سجانے کا بہترین طریقہ ہے۔ اس سے صاف ستھری اور سادہ شکل سامنے آتی ہے جس سے وضع دار اور خوبصورت ماحول بنتا ہے۔ اس تصویر میں لمبی مستطیل جگہ پر لام کی شکل والا کاونٹر موجود ہے۔ اس کے سامنے تعمیر شدہ چولہا اور الماریاں جڑی ہوئی ہیں۔ مکمل شکل دینے کے لیے اس پوری جگہ کو پالا لگے شیشے کے دروازے سے بند کیا گیا ہے

4- رومانی ترتیب

nuova cucina a Verona, moovdesign moovdesign Кухня в стиле минимализм

اس چھوٹے باورچی خانے کو سفید امریکی انداز کے بار کے ذریعے دیوان خانے سے جوڑا گیا ہے۔ کاونٹر، الماریاں اور چھت سب صاف ستھرے سفید رنگ کی ہیں۔ اس کے علاوہ سفید، نیلے اور فیروزی رنگ کے ٹائلز سے اس جگہ کو نہایت دلکشی مل رہی ہے۔ فیروزی ہی رنگ سے بار کا نچلا حصہ بھی رنگا گیا ہے۔ اس سے دونوں جگہوں کو ذہانت سے تقسیم کیا گیا ہے

5- جدید اور عملی

LTAB/LAB/OPENSPACE, LTAB/LAB STUDIO LTAB/LAB STUDIO Кухня в стиле модерн

یہ ننھا باورچی خانہ جدید اور چھوٹے اپارٹمنٹ کے لیے بہترین ہے جس میں ایک یا دو لوگ رہتے ہوں۔ لام کی شکل کے کاونٹر پر سرمئی رنگ اور سفید الماریوں سے اسے جدید انداز مل رہا ہے۔ روشنی کے اچھے انتظام سے کھانا پکانے میں مدد مل سکتی ہے۔ سفید رنگ کے اس تسلسل کو باتصویر دیوار سے توڑا گیا ہے

6- کلاسیک اور خوبصورت

Una Stanza in più, Architetto Alberto Colella Architetto Alberto Colella Кухня в стиле модерн

یہ چھوٹا باورچی خانہ جو کہ اپنے اندر ضرورت کی ساری چیزیں رکھا ہوا ہے، اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سب سے الگ نظر آ رہا ہے۔ الماریوں، میز کے نیچے فرنیچر، تعمیر شدہ چولہا اور کھڑکی جس سے تازہ ہوا اندر آ رہی ہے، کی موجودگی سے اس جگہ کو بہت دلکشی مل رہی ہے۔ مٹیالے رنگ کے فرش اور شیشے کے دروازے سے یہ ایک مکمل باورچی خانے کی تصویر پیش کر رہا ہے۔

اگر آپ کو یہ انداز پسند آۓ ہیں تو ادھر بھی دیکھیں

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи