یہ کبھی مت سوچیے سوچیے کہ فینگ شوئی تہمات کا ایک حصہ ہے کیوں کہ کوئی وجہ تو ضرور ہے کہ انٹیریر ڈیزائنر برسوں سے اِس کے اصولوں پر عمل پیرا رہے ہیں۔
ایک جگہ پر توانائی کے بہاو سے تعلق رکھتا، فینگ شوئی آپ کے گھر میں آساَن حرکت اور مثبت تاثر پیدا کرنے کا ایک شاندار ذریعہ ہے، مگر اِس پر یقین رکھنے والے کہتے ہیں کہ یہ اِس سے کئی گنا زیادہ مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ درست تراکیب پر عمل کریں تو آپ دیکھیں گے کہ آپ کے گھر میں آنے والی دولت بڑھ گئی ہے اور ایک خوبصورت اور کھلا ماحول تخلیق ہوا ہے۔ آپ اِس سے بہتر کچھ حاصل نہیں کر سکتے تو کیوں نہ ہم آپ کو ان تمام اہم تراکیب سے آگاہ کریں جن کی آپ کو ضرورت ہو گی؟
اگر آپ پیسے کو اپنے گھر میں آنے کی دعوت دینا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے گھر کے داخلے کو پر کشش بنانا ہو گا۔
آپ کے گھر کے داخلی راستے کو اپنی طرف خوشیوں اور مثبت توانائی کو کھینچ لانا چاہیے، تو بیرونی دروازے کی خوبصورتی اور نفاست کو کبھی نظر اندازِ نہ کریں۔
جب آپ یہ سوچنا شروع کریں کہ فینگ شوئی کے اصولوں کے لیے مثبت توانائی کا مسلسل بہاو کس طرح ضروری ہے تو آپ کو سمجھ آ جائے گی کہ آپ کو اپنے گھر میں کہیں نہ کہیں پانی کو نمایاں کرنا ضروری ہے۔
بے ترتیبی کی کثرت آپ کے گھر میں بہنے والی مثبت توانائی کے رستے میں رکاوٹ ڈالے گی جو دولت کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔
دراصل، بڑے پیمانے پر پھیلی ہوئی اشیاء توانائی کا رستہ مکمل طور پر روک لیتی ہیں تو ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ گھر خالی کریں اور صرف وہی اشیاء سامنے رکھیں جنہیں دکھانا آپ بہت پسند کرتے ہیں۔
صاف کچن ایک مثبت اور متحرک جگہ ہوتا ہے اور فینگ شوئی کی اچھائی سے بھرا ہوتا ہے تو اگر آپ کو گندے برتن سنک میں چھوڑنے کی عادت ہے تو اِس عادت کو ختم کریں۔
ہر سطح کو صاف رکھیں، خراب كھانا باقائدگی سے باہر پھینکیں تا کہ مثبت توانائی آزادی سے بہتی رہے اور دولت کو آپ کے قریب آنے پر اکساتی رہے۔
مکمل صفائی کے بعد آپ اپنے گھر کو نئی دولت کے لیے کھلا کرنے کی سنجیدہ کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نے ایسے کپڑے، اوزار یا دوسرا سامان سنبھال رکھا ہے جس کی نہ آپ کو ضرورت ہے اور نہ آپ اُسے استعمال کرتے ہیں تو آپ کی دولت ان ہی مردہ اشیاء کے ساتھ بندھی ہے۔
تو کیوں نہ اِس سامان سے جان چھڑائی جائے اور جن چیزوں کی اب کو اب ضرورت نہیں وہ خیرات کر دی جائیں؟ دنیا کو مثبت توانائی پہنچائیں اور یہ آپ کے پاس لوٹ کر آئے گی۔
آپ کے گھر میں درست رنگوں کی آمیزش آپ کی زندگی میں پیسہ لانے کا سبب بن سکتی ہے، مگر یہ سب ان رنگوں پر منحصر ہے جو آپ چنیں گے۔
سرخ، جامنی اور سبز مثبت رنگ ہیں جو فینگ شوئی کی توانائی کے بہاو میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ان کے استعمالات بےحساب ہیں۔ تو آپ کی دیواروں، فرنیچر اور کپڑوں سب کو کچھ رنگ عطا کیے جا سکتے ہیں۔
ہمیں اِس کی سائنسی وجہ کا علم نہیں مگر کہا جاتا ہے کہ گول پتوں یا سرخ پھولوں والے پودے آپ کے گھر میں دولت لانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ان فوائد کے علاوہ بھی قدرت کی کچھ خوبصورتی گھر میں شامل کرنا ایک اچھا مشورہ ہی ہے۔
دروازوں کے قریب پودوں کے ہونے سے ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں توانائی کا بہاو آسَان رہتا ہے۔
گھر کو بہتر بنانے سے متعلق مزید تجاویز کے لیے یہ آئیڈیا بُک دیکھیں: گھر کو بہتر اور مزید خوش حاَل بنانے کے چھ آساَن طریقے۔