گھروں کی بیرونی نشست گاہیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
residential, Rd's design center Rd's design center
Loading admin actions …

جب موسم اچھا ہو تو گھر کے اندر وقت گزارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ گھر کی بیرونی نشست گاہیں گھر کو ایک پر تعیش عنصر عطا کرتی ہیں۔ گھر سے باہر کیے جانے والا ہر کام کئی گنا مزیدار بن جاتا ہے، بھلے وہ كھانا كھانا ہو، اخبار پڑھنا یا بس بیٹھ کر آرام کرنا۔ ظاہر ہے، گھر بیٹھے باہر کے دنیا کے فوائد حاصل کرنے کے لیے آپ کو کھلی فضا میں رہنے کی جگہ بنانی ہو گی۔ آج ہومی فائ پر ہم اپنے انڈین ماہر وں کی تیار کردہ چند روشن اور متاثرکن بیرونی نشست گاہوں پر نظر ڈالیں گے۔

تختوں سے سجا ہوا

خارجی نشست گاہ بنانے کا ایک مشہور طریقہ لکڑی کے تختوں سے بنے عرشے کا استعمال ہے۔ اِس Ghose ہاؤس میں گورو رائے چودھری آرکیٹیکٹس نے ایک عرشہ شامل کیا ہے جو اندرونی رہنے کی جگہ کو باہری دنیا سے ملاتا ہے۔ اِس عرشے کے لکڑی کے شہتیر اور اِس پر موجود لکڑی کا فرنیچر گھر کے گہرے رنگوں سے میل کھاتا ہے اور گھر سے مطابقت کا احساس دیتا ہے۔ شیشے کے مڑنے والے دروازے بھی اِس ڈیزائن کا اہم حصہ ہیں۔ یہ اِس امر کو یقینی بناتے ہیں کے گھر کی اندر اور باہر کی درمیانی سرحد شفاف اور استعمال کرنے میں آسَان ہو۔ تا کہ آسْمان کے نیچے موجود ہونے اور دنیا کے سامنے عیاں ہونے کے باوجود یہ عرشہ گھر کے اندرونی رہنے کے کمرے کی طرح گھر کا حصہ لگے۔

ایک جدید بالکونی

J TERRACE, SHROFFLEóN SHROFFLEóN Балкон, веранда и терраса

زیادہ تر جب ہم گھر سے باہر بیٹھنے کی جگہوں کے بارے میں سوچتے ہیں تو پودوں سے بھری اور لکڑی اور دوسرے قدرتی مواد سے بنی سطح کو تصور میں لاتے ہیں۔ ممبئی میں رہنے والے معماروں کی تیار کردہ یہ بالکونی دکھاتی ہے کہ ہمیشہ ایسا ھونا ضروری نہیں۔ تصویر میں موجود گھر کی بیرونی جگہ اپنی صاف سُتھری اور جدید وضع سے پہچانی جا سکتی ہے۔ گوشےدار فرنیچر اور ریلنگ اس جگہ کو تقریباً سادہ بنا رہے ہیں۔ شاید اِس جگہ کی سب سے بڑی یادگار اِس کی مستطیل روشنیاں ہیں جو زمین پر گرتے ہوئے ایک فنکارانہ ترتیب بناتی ہیں اور روائتی ٹائلوں والی بالکونی اور جدید روشنیوں والے ڈیزائن دونوں کا حوالہ دیتی نظر آتی ہیں۔ یہ اِس جگہ کو زندہ دلی عطا کرتی ہیں اور گھر کے باہر کی جانے والی تفریح کے لیے بہترین بنا دیتی ہیں۔

پول کے ساتھ

گھر کے باہر موجود حَسِین نشست گاھوں میں سے ایک پول کے پاس موجود جگہ ہے۔ کلاس اپارٹ انٹیریر ڈیزائنرز اینڈ ڈیکوریٹرز کی ڈیزائن کردہ یہ متاثرکن جگہ ایشیائ تہذیب کو گاڑھے، گرم رنگوں سے ملا کر ایسی جگہ بناتی ہے جو خوبصورت بھی ہے اور آرم دہ بھی۔ پول کے آخر میں موجود ڈھکے ہوئے صوفے سے لے کر کونے پر موجود لٹکنے والی گھونسلے جیسی کرسی تک نرم گرم فرنیچر کی کثرت آپ کا نام لے کر آپ کو ایک ٹھنڈے مشروب اورمیگزین کے ساتھ آرام کرنے کے لیے بلا تی ہے۔ جب گھر سے باہر ایسی نشست گاہ موجود ہو تو یقینا آپ اپنا سارا وقت یہیں گزارنا چاہیں گے۔

ایک بڑا لان

residential, Rd's design center Rd's design center

گھر کے باہر موجود ایک اور روایتی نشست گاہ۔ یہ بڑا اور کھلا لان ان کے لیے بہترین ہے جن کے چھوٹے بچوں کو گھر کے باہر بھاگنے اور گھومنے کی جگہ چاہیے۔ RD's ڈیزائن سینٹر کی جانب سے پیش کی گئی یہ جگہ بچوں کے علاوہ بڑوں کی دلچسپی کے لیے بھی بہت کچھ رکھتی ہے۔ جیسا کہ لکڑی کی خوبصورت بالکونی، جو کہ گھر کے باہر فرنیچر رکھنے اور دیواروں پر دلچسپ ڈیزائن بنانے کے لیے بہترین جگہ ہے اور اِس صحن کو دور حاضر کا فیشن ایبل عنصر عطا کرتی ہے۔

کھلی فضا میں كھانا کھانے کی جگہ

в современный. Автор – Hiren Patel Architects, Модерн

گھر کے باہر نشست گاہیں سجانے کی ایک سب سے اچھی وجہ خود کو کھلی ہوا میں كھانا کھانے کی جگہ فراہم کرنا ہے۔ ہرین پٹیل آرکیٹیکٹس کے پیش کردہ اِس گھر میں ایک حَسِین باہر موجود كھانا کھانے کی جگہ شامل ہے۔ سب سے کامیاب بیرونی نشست گاھوں میں سے ایک، اِس گھر کے صحن کا نقشہ بہت دھیان سے کھینچا گیا ہے تا کہ یہ نہ صرف گھر کی بیرونی وضع اور اندرونی سجاوٹ کی عکاسی کرے بلکہ اس کی تکمیل بھی کرے۔

گھر کے اندر، باہر والا ماحول

The Selfless House, LIJO.RENY.architects LIJO.RENY.architects Коридор, прихожая и лестница в модерн стиле

یہاں ہمارے پاس ایک ایسے گھر کی مثال موجود ہے جس نے بیرونی نشست گاھوں کے تصور کو بَدَل ڈاَلا۔ نہایت شاندار اسٹوڈیو LIJO.RENY.architects کامیابی سے ایک ایسا گھر بنا چکے ہیں جو بہت مہارت سے قدرت اور بناوٹ کو باہم ملاتا ہے۔ یہاں فرش کے درمیان میں ہم ایک باغ دیکھتے ہیں جو چھت پر موجود کھڑکی سے قدرتی روشنی حاصل کر رہا ہے۔ یہ گھر کے اندر ایک صحن کا سا احساس دے رہا ہے، ایک ایسی جگہ جہاں اپنے گھر کے اندر رہتے ہوئے آپ باہر رہنے کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنے گھر کے بیرونی حصے کو مزید نکھارنے کے لیے یہ آئیڈیا بک دیکھیے: گھر کے باہر روشنی کرنے کی 15 تجاویز جو آپ کے گھر کو چمکا دیں گی۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи