چھوٹے گھروں میں جگہ کی کمی کے مسائل کے سستے حَل

Resham Ejaz Resham Ejaz
FLATMATE: Eine raumsparende Lösung für das Homeoffice in Zeiten der CORONA-Krise, Pragmatic Design® by studio michael hilgers Pragmatic Design® by studio michael hilgers Рабочий кабинет в стиле модерн
Loading admin actions …

ہم امید کرتے ہیں کہ کل آپ نے اِس آئیڈیا بُک کا پہلا حصہ پڑھ لیا تھا۔ اگر نہیں تو اِس لنک کو ضرور دیکھیں تا کہ ہماری چھوٹے گھر کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانے کی کارآمد تراکیب سے مکمل فائدہ اٹھا سکیں۔ 

انٹیریر ڈیزائنرز نے ایک چھوٹے گھر میں رہنا نہایت آسان اور عملی بنا دیا ہے، تو ہم نے سوچا کہ آپ کو ان کے کچھ رازوں سے آگاہ کرنا بہت اچھا رہے گا۔

اگر آپ ہمیشہ اپنے چھوٹے سے گھر کو مؤثر انداز میں چلانے کے رستے ڈھونڈتے رہتے ہیں تو یہ مضمون آپ کے لیے ہے۔ چلیے کچھ تجاویز دیکھتے ہیں.

۱۲. سامان رکھنے والا فرنیچر اپنی الماری میں رکھیں

Vila Madalena, Pereira Reade Interiores Pereira Reade Interiores Гардеробная в эклектичном стиле

اپنے بیڈروم کی قیمتی جگہ کو درازوں کے صندوقوں سے بھرنے کے بجائے، انہیں الماری میں رکھیں۔ اِس بارے میں سوچنے پر آپ کو یہ بات سمجھ آ جائے گی، آپ اپنے سارے کپڑے ایک جگہ پر رکھ سکتے ہیں اور اپنے باقی کے کمرے کو چھوٹے موٹے بےترتیب فرنیچر سے پاك کر سکتے ہیں۔

اِس سے خالی جگہ کافی بڑھ جائے گی۔

۱۳. چھوٹے باتھ روم کی دیوار میں سامان رکھنے کی جگہ بنائیں

homify Ванная комната в стиле модерн

چھوٹے باتھ روم کی دیوار میں لگے شیلف آپ کا ٹوائلٹ کا سامان اور بھاری چیزیں، جیسا کے تولیے، قرینے سے رکھنے کے لیے بہت اہم ہیں۔

ہر چیز صفائی سے رکھیں تا کہ یہ بے ترتیب اور گندا نہ لگے اور آپ خود کو اپنے صاف ستھرے کاؤنٹر کو داد دیتا پائیں گے۔

۱۴. ہیئت تبدیل کرنے والی کار گاہیں شامل کریں

آج کل تقریباً ہر گھر میں کمپیوٹر پایا جاتا ہے۔ تو ٹیکنالوجی کو کام میں لانے کے لیے ایک تبدیل ہونے والے ڈیسک کا استعمال ضروری ہے۔

پتلے سے ڈیسک جو جب استعمال میں نہ ہوں تو تقریباً غائب ہو جاتے ہیں، گھر میں موجود آفس کے تمام فائدے اٹھانے کا ایک بہترین راستہ ہیں، اور ان کے لیے آپ کو زیادہ جگہ قربان کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔

۱۵. مسالے رکھنے کی جگہ سے انصاف کریں

Spice Organisation homify Кухня в стиле модерн Хранение

مسالے کے ڈبے ہوتے تو چھوٹے ہیں مگر ایک ساتھ مل کر یہ کچن کی الماریوں کی بہت سی جگہ گھیر لیتے ہیں، اِس کے علاوہ یہ آسانی سے گم بھی ہو جاتے ہیں۔

آپ کے روزانہ کے استعمال کے مصالحہ جات کو منظم اور دسترس میں رکھنے کا ایک شاطر رستہ ان کے لیے مخصوص کردہ ایک دراز یا ریک ہو سکتا ہے

۱۶. ایک سے زیادہ سطح کی حامل نمائش کی اشیاء بہت جگہ بچاتی ہیں

Three Tiered Plant Stand homify Сад в стиле кантри Мебель

چاہے آپ ایک سے زیادہ سطح کی حامل شے کو پودے رکھنے کے لیے استعمال کریں یا باتھ روم کا سامان رکھنے کے لیے، چیزیں ایک دوسرے کے اوپر رکھنے سے آپ کے پاس کاؤنٹر، الماری یا فرش کی بہت سی جگہ خالی بچ جائے گی۔

اونچائی کا استعمال چھوٹی جگہ میں زیادہ چیزیں بھرنے کا مانا ہوا طریقہ ہے اور اِس کے امکانات بے پناہ ہیں۔

۱۷‬. درازوں والی الماریاں بھی ایک خاص اضافہ ہیں

Small pull out larder located next to the hob, great for convinient cooking Kitchencraft Кухня в стиле модерн

چھوٹے کچن میں سامان رکھنے کی جگہ کا چھوٹے سے چھوٹا حصہ بھی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ مگر کیا آپ نے درازوں والی الماری کے بارے میں سوچا ہے؟ 

آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ دیکھنے میں ۲۰۰ سینٹی میٹر کی یہ دراز جب کھلتی ہے تو اِس کے اندر سامان رکھنے کی کتنی ساری جگہ موجود ہوتی ہے۔

۱۸. جگہ کو تقسیم کرنے کے لیے پردوں کا استعمال کریں

Yellow Ombre linen curtain by Lovely Home Idea, LOVELY HOME IDEA LOVELY HOME IDEA Окна и двери в стиле модерн Шторы и драпировка

ایک بہت زیادہ چھوٹے گھر میں اگر آپ کو تنہائی چاہیے ہو تو اسے حاصل کرنے کا ایک شاندار طریقہ پردے ہیں، اور جب آپ کو تنہائی نہ چاہیے ہو تو آپ انہیں عارضی طور پر ہٹا بھی سکتے ہیں۔

ہلکے اور تقریباً مکمل پردوں کا استعمال کریں اور آپ باقی گھر میں آنے والی قدرتی روشنی کے تمام فوائد حاصل کر سکیں گے۔

۱۹. مختلف اقسام کے صوفوں کے بجائے پتلے صوفےچنیں

COLECCION RALEIGH , Design Within Reach Mexico Design Within Reach Mexico Гостиная в стиле модерн Кожа Серый Диваны и кресла

بھلے ہی ایک شاندار صوفہ جس میں بیٹھنے پر آپ اس کے اندر دھنس جائیں سننے میں پرکشش لگتا ہے، چھوٹی جگہ کے لیے چناؤ کرتے وقت آپ کو سمجھ داری کا ثبوت دینا چاہیے۔

ایک تنگ صوفہ بہت سا فرش خالی چھوڑ دے گا اور آرام دہ بھی ہو گا۔ اگر یہ کافی نہ ہو تو ایک یا دو کشنز کا استعمال آسان حَل ہے۔

۲۰. ہینگرز میں پردوں کے ہک لگا کر سامان رکھنے کی جگہ میں دگنا اضافہ کریں

APARTAMENT GARNIZON W GDAŃSKU, Sikora Wnetrza Sikora Wnetrza Гардеробная в стиле лофт

آپ کے کپڑوں کے ہینگر کہیں زیادہ کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں اگر آپ ان پر پردوں کے کچھ ہک لگا دیں۔

یہ ایک سے زیادہ اسکارف یا قمیضیں لٹکانے کے لیے بہترین ہے۔ آپ حیران رہ جائیں گے کہ آپ اپنی الماری میں کتنا سامان رکھ سکتے ہیں۔

۲۱. سنک کے پیچھے والی دیوار میں سامان رکھنے کی جگہ بنائیں

House S - S Evi, HANDE KOKSAL INTERIORS HANDE KOKSAL INTERIORS Кухня в стиле лофт

کچن میں الماریوں کے علاوہ بھی سامان رکھنے کی کوئی جگہ ہونی چاھیے، تو چلیے کچھ نیا کرتے ہیں۔

ہمیں برتن بہت پسند ہیں اور سنک کے پیچھے والی دیوار پر لگے یہ اچھے لگتے ہیں۔ اِس کے علاوہ، ایسا کرنے سے آپ ضرورت کی ہر شے اپنی دسترس میں رکھ سکتے ہیں۔

۲۲. باتھ روم کی دیواروں میں شیلف بنائیں

باتھ روم کا سامان بہت سی جگہ گھیر لیتا ہے، خاص کر تب جب باتھ روم چھوٹا ہو۔ تو دیوار میں بنے ہوئے شیلف نہایت کارآمد ہیں۔

یہ بنانے میں آساَن ہیں ، ہر چیز دسترس میں رکھتے ہیں ( مگر رستے میں نہیں ) اور دیکھنے میں جدید لگتے ہیں۔

چھوٹے گھر کے ایک اور مسئلے سے چھٹکارا پانے کے لیے دیکھیے: مجھے ایک چھوٹے کچن میں اپنا فریج کہاں رکھنا چاھیے؟

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи