گھر کی سجاوٹ کے لیے 7 آسان تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Departamento en el centro de la ciudad, amiko espacios amiko espacios Дома в эклектичном стиле
Loading admin actions …

ہم جانتے ہیں کہ گھر کی سجاوٹ آپ میں سے بہت سوں کو مشکل کام لگتی ہے یا آپ اپنے بجٹ پر اس کے اثر سے خائف ہیں۔ مگر اگر آپ کچھ ایسی تجاویز کی تلاش میں ہیں جن پر آپ کوئی بھی رقم خرچ کیے بغیر گھر بیٹھے عمل کر سکیں اور اپنے گھر کو سب سے انوکھا بنا سکیں تو آپ نے درست مضمون کا انتخاب کیا ہے۔ آج ہم آپ کو ان چند تجاویز سے آگاہ کریں گے جنہیں پڑھنے کے بعد اگر آپ کو کوئی پچھتاوا ہو گا تو صرف یہ کہ یہ آپ کی نظر سے پہلے کیوں نہیں گزریں! توآپ کو مزید انتظار کروائے بغیر آگے بڑھتے ہیں۔

۱۔ ٹائر میں لگے پودے

ہم میں سے کتنے ہی لوگ پرانے ٹائروں کو استعمال میں لانے کے طریقے سوچتے رہتے ہیں تو آج ہم آپ کے لیے وہ طریقہ لائے ہیں جس پر عمل کرنے کے بعد کوئی بھی مہمان آپ کی کاوش کو سراہے بغیر نہیں رہ سکے گا۔ ان پرانے ٹائروں کو ایک طرف سے بند کر کے ان میں مٹی بھریں اور پھر ان میں اپنی پسند کے پودے لگائیں۔

۲۔ تصاویر کی لڑی

آپ کو اپنے خواب گاہ کی دیوار کو خالی رکھنے کی ضرورت نہیں جب آپ اسے یادوں کی ایک لڑی سے سجا سکتے ہیں۔ ایک ڈوری لے کر اس پرچند تصاویر چپکائیں اور بستر کی پچھلی دیوار پر دو ہک لگا کر اس ڈوری کو ان سے جوڑ دیں۔ اسے عام تاثر دینے کے لیے ڈوری کے سروں کی لمبائی مختلف رکھیں اور انہیں کاٹنے کی کوشش بالکل نہ کریں۔

۳۔ پنجرے کا نیا استعمال

کیا آپ کا وہ پنجرہ ابھی تک سٹور میں پڑا ہے جو آپ نے کسی زمانے میں اپنے پیارے توتے کے لیے خریدا تھا؟ تو اب وقت ہے کہ آپ اسے باہر نکالیں، اس پر رنگ کریں اور اسے اپنے باغ میں کسی درخت کی ایک شاخ سے لٹکا دیں۔ یہ سادہ سا اضافہ آپ کے باغ کو قدیم حسن سے مالا مال کر دے گا۔

۴۔ ٹہنی سے بنی الماری

نہ جانے وہ کون سے انوکھے لوگ ہیں جن کے کپڑے ان کی الماری میں آسانی سے پورے آ جاتے ہیں! اگر آپ بھی اپنے کپڑے ترتیب دینے میں مشکل کا شکار ہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ بس ایک رسی اٹھائیں، اسے دو ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک سخت اور مضبوط ٹہنی سے باندھیں اور اسے چھت سے لٹکا دیں۔ منٹوں میں آپ کی نئی کھلی الماری تیار ہے جس میں آپ اپنے روز مرہ استعمال کے کپڑے ٹانگ سکتے ہیں۔

۵۔ شیشے کے جار

ہم جانتے ہیں کہ آپ زیادہ تر اپنے فالتو شیشے کے جار مسالے ترتیب دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں، مگر کیا آپ نے کبھی ان کے زیادہ تخلیقی استعمال کے بارے میں سوچا ہے؟ جی ہاں انہی جارز پر رنگ کر کے اور مٹی بھر کے آپ ان میں پودے بھی اگا سکتے ہیں اور انہیں گھر کے مختلف کمروں میں سجا سکتے ہیں۔ کچن کے لیے ان میں تازہ جڑی بوٹیاں لگائیں اور باقی کمروں میں رکھے جانے والے جارز میں خوبصورت آرائشی پودے اگائے جا سکتے ہیں۔

۶۔ ہینگرز سے بنی آرٹ گیلری

کیا آپ نہیں چاہتے کہ آپ کے بچوں کی بنائی گئی یادگار ڈرائنگز گھر میں ادھر ادھر ہو جائیں؟ تو انہیں سمیٹنے اور ان کی نمائش کرنے کا آسان ترین حل ان کی گیلری بنانا ہے۔ جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں چند ہینگرز پر کلپ کی مدد سے تصاویر جوڑ کر انہیں دیوار پر لٹکانا بے حد آسان ہے۔

۷۔ بوتل سے بنے آرائشی ٹکڑے

ہم نے اپنی پسندیدہ تجویز آخر کے لیے بچا رکھی تھی۔ یہ تصویر ہمیں بتا رہی ہے کہ ایک عام کولڈڈرنک کی بوتل کو بے حد خاص آرائشی ٹکڑے میں کیسے بدلا جا سکتا ہے۔ بس ایک بوتل لے کر اس پر رسی نما ڈوری گلو کی مدد سے لپیٹتے جائیں اور یہ شاہکار تخلیق کریں۔ آخر میں اس میں پھول وغیرہ لگا کر اسے مکمل کیا جا سکتا ہے۔

مزید تجاویز جانئے: گھر کی تعمیر و سجاوٹ کے دوران یاد رکھنے والی باتیں۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи