حیرت انگیز طریقے سے تبدیل شدہ گھر کی 6 تصاویر

M Usman M Usman
Casa E-171, ELVARQUITECTOS ELVARQUITECTOS Дома в стиле модерн
Loading admin actions …

ڈیزائن، تعمیراتی سامان، افرادی قوت اور مناسب موسم کے ساتھ ایک نئے گھر کو بنانا یقیناً آسان کام ہے۔ لیکن بنے ہوئے گھر میں تبدیلی، اس کو ڈھا کر نیا بنانا یا اس میں کچھ اضافہ کرنے کے دوران ڈھانچہ کو ذہن میں رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ ایسے حالات میں ماہرِ تعمیرات کے لئے بنیاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے گھر کی وائرنگ اور پلمبنگ کا علم ہونا ضروری ہے۔

یہ سب کچھ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ عمارت میں تبدیلی یا نئے اضافہ کے دوران کوئی حادثہ نہ ہو۔ ایک تجربہ کار ماہرِ تعمیرات آپ کو بتا سکتا ہے کہ کیا مطلوبہ تبدیلی اس گھر میں لائی جا سکتی ہے اور اس دوران کون سا حصہ گرانا پڑے گا۔ آج ہومی فائی کے اس مضمون میں جدید انداز کی تعمیرات کے ماہرین کی مدد سے ہم آپ کو ایسا تباہ حال گھر دکھائیں گئے جس کو ایک شاندار رہائش میں تبدیل کر دیا گیا۔ یہ پہلے اور بعد کی تصاویر آپ کو ماہرین کی طرف سے گھر کی بہتری کے لئے پیش کی گئی تجاویز کو قبول کرنے میں مدد کریں گی۔

1. پُرانے مکان پر ایک نظر

Casa E-171, ELVARQUITECTOS ELVARQUITECTOS Дома в стиле модерн

حالات اور موسم کے ہاتھوں تباہ شدہ یہ گھر اندھیرے اور ٹوٹی پھوٹی دیواروں کے ساتھ کسی خوفناک فلم کا منظر لگتا ہے۔ سیم سے متاثرشدہ دیواریں، بے ترتیب گھاس اور جھاڑیوں سے اس گھر کی ویرانی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ کھڑکیوں کےشیشے اور ان کے گرد لگے لکڑی کے فریم موسم کی سختیوں کی نظر ہو چکے ہیں۔

اس مکان کو دوبارہ تعمیر کرنے سے پہلے یہ تصاویر صرف اس لئے لی گئیں تا کہ آپ جنرل کنٹریکٹرز(general contractors) کے پیشہ ورانہ معیار اور وژن کو نئے تعمیرشدہ مکان میں دیکھ سکیں۔

2. پہچاننے کی کوشش کریں

Casa E-171, ELVARQUITECTOS ELVARQUITECTOS Дома в стиле модерн

بیرونی دیوار اور گھر کے درمیان خالی جگہ کے ساتھ اس جدید انداز کے شاندار گھر کا پچھلی تصویر میں موجود جلے سڑے گھر سے کوئی مقابلہ نہیں۔ گلی اور گھر کی بیرونی دیوار کے درمیان جگہ چھوڑنے کے بجائے کنٹریکٹرز نے درمیانی جگہ کو ختم کرتے ہوئے گھر کے اندر زیادہ سے زیادہ جگہ مہیا کی ہے۔

چھوٹی چھوٹی اینٹوں کی مدد سے بنائے گئے اگواڑہ میں کچھ حصے قدرتی ہوا کے داخلے کے لئے چھوڑے گئے ہیں۔ بیرونی دیوار کا رنگ بھی اگواڑہ جیسا ہی ہے مگر اس کو مضبوط بنانے کے لئے لوہے کا نیلا جنگلا رکھا گیا ہے جو اس گھر کو دوسروں سے ممتاز بناتا ہے۔ اینٹوں اور لوہے کے جنگلے کو ملا کر اگواڑہ نمایاں نظر آتا ہے،جو صرف جنگلا ہونے کی صورت میں کرخت نظر آتا۔

3. متوجہ کرنے والے مناظر

Casa E-171, ELVARQUITECTOS ELVARQUITECTOS Балкон и терраса в стиле модерн

گھر کے صدر دروازے کے ساتھ چھوٹے چھوٹے پتھروں اور چند پودوں کی مدد سے ایک قطعہ زمین کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے، جو اس جگہ کے حسن میں اور بھی اضافہ کرتا ہے۔ سفید رنگ کی دیوار کے ساتھ موجود اینٹوں کی دیوار اور مستطیلی طرز کی کھڑکی  شاہکار نمونہ ہے۔ یہاں استعمال کیا گیا ہر سامان اور رنگ ایک دوسرے کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں، لکڑی کے دروازے کے اوپر موجود کنکریٹ کا شیڈ حفاظت کے ساتھ  خوبصورتی میں بھی نمایاں اضافہ کرتا ہے۔ 

4. کشادہ باورچی خانہ

Casa E-171, ELVARQUITECTOS ELVARQUITECTOS Гостиная в стиле модерн

فرش، دیواروں اور چھت میں استعمال کیے گئے ہلکے رنگ اس کے اندرونی حصے کو نمایاں اور نفاست میں اضافہ کرتے ہیں۔ صفائی کے ساتھ لگائے گئے فرنیچر کے ساتھ رہنے سہنے اور کھانے پینے کی جگہ کھلے آسمان تلے بنائی گئی ہے، باورچی خانے کا اپنا پرائیویٹ حصہ بھی موجود ہے۔ گھر کا ہر حصہ ایک دوسرے سے مناسب طرح سے ملا ہوا ہے، باورچی خانہ ایک بڑے دروازے کے ساتھ مکان کی پچھلی جانب بنے باغیچے سے منسلک ہے۔

جدید انداز کے باورچی خانے میں آمنے سامنے موجود دو طرح کے کاونٹر ہیں، جو کھانا بنانے، برتن دھونے اور خوراک کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔ فرش پر لگی سفید ٹائلوں کے ساتھ شطرنج کے انداز میں بنے کالے چوکھٹے دلچسپ ماحول بناتے ہیں۔

5. رقبے اور حجم میں اضافہ

Casa E-171, ELVARQUITECTOS ELVARQUITECTOS Дома в стиле модерн

پچھلے مکان کی عقبی دیوار پُرانی اور ٹوٹی ہوئی تھی لہذا پوری دیوار کو نئے ڈیزائن کے ساتھ  چمکدار اور نفیس بنایا گیا ہے۔ سُرخ اینٹوں کے ساتھ  موجود دیوار گھر کے داخلے اور پھیلی ہوئی سفید دیوار کے پس منظر میں خوش نما اضافہ ہے۔ یہاں پر باورچی خانے کے ساتھ صحن موجود ہے،حفاظتی نقطہ نظر سے باورچی خانے اور صحن کے درمیان شیشے کے دروازے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

6. ضرورت کے مطابق تبدیلی

Casa E-171, ELVARQUITECTOS ELVARQUITECTOS Дома в стиле модерн

گھر کو دوبارہ تعمیر کرتے ہوئے تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مالک نے خاص طور پر دو کاروں کے لئے متمول قسم کی پارکنگ بنوائی ہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے گیراج کے پاس احاطہ بنایا گیا ہے جس کو بناتے ہوئے روشنی اور ہوا کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ اس جگہ کو قابلِ استعمال بناتے ہوئے ماہرین نے خاص مہمانوں کے لئے پچھلے صحن میں باربی کیو جگہ اور روشنیوں کا اضافہ کیا ہے۔ یہ زبردست قسم کی تبدیلی ان لوگوں کے لئے تحفہ ہے جن کے گھر پُرانی اور گلی سڑی حالت میں ہیں اور وہ ان کو تبدیل کرنا چاہتے ہوں۔

اگر آپ کم سے کم تبدیلی کے ساتھ جدید باورچی خانہ بنانا چاہتے ہوں تو یہ دوبارہ سے بنایا گیا باورچی خانہ ملاحظہ کریں۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи