اکثر گھر اتبے بڑے نہیں ہوتے کہ وہ ایک علیحدہ کچن ، کھانے کا کمرہ اور دیوان خانہ شامل کر سکیں ۔ لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ آپ کی اندرونی رہائش تنگ اور گندی ہو۔زیادہ سے زیا دہ گھر کے مالکان چھوٹی طرز رہائش کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔کیونکہ یہ آسانی سے بنایا اوربر قرار رکھاجانے والا منصوبہ ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو گھر کے تمام سماجی حصے ایک ترو تا زہ اور نفیس ڈیزائن میں سمونے پڑینگے۔ ہومی فائی کے اندر ونی حصوں کے ڈیزائنزاور آرکیٹیکس نے اپنی 28 مثالوں کو یہاں شامل کیا ہے۔
تو اگر آپ کو گفتگو سے دور رہنا پسند نہیں ہے تو ایک کھلا کچن کا منصوبہ تر تیب دیا جا سکتا ہے۔جو آپ کو پکانے کے وقت باقی گھر سے بھی جوڑے رکھتا ہے۔یہ خوشگوار کھانے کا ایریا کسی بھی وقت کے کھانے کے لیے آئیڈیل ہے، چاہے وہ کوئی فیملی لنچ ہو، چاہے دو افراد کے لیے رات کا کھانا ہو، یہاں تک کے ایک ٹھنڈی شام اپنے پیاروں اور قریبی لوگوں کے ساتھ ۔تروتازہ ، اسٹائلش اور خوبصورت رنگ کی طرف جائیں ، یہ آپکے گھر کو آپکی شخصیت کا عکاس بنا دیگا۔
یہ زبردست ٹوٹکے، تدا بیر اور ڈیزائن آپکے گھر کو پر کشش اور آنکھوں کو بھانے والا بنا دیگا چاہے آپ کسی بھی تقریب کی میزبانی کر رہے ہوں۔وہ مٹیریل منتخب کریں جو کہ نرم اور دلکش ہو اور تمام موسموں کے ساتھ چل سکے، اور مت بھولیں کہ ایک نرم صوفہ پسندیدہ دیوان خانے کی کنجی ہے۔