جھونپڑی اور پول: گرمیوں کے لیے بہترین ملاپ

Resham Ejaz Resham Ejaz
Espaço Família, GRAÇA BRENNER ARQUITETURA E DESIGN DE INTERIORES GRAÇA BRENNER ARQUITETURA E DESIGN DE INTERIORES Гараж в рустикальном стиле
Loading admin actions …

آج ہم آپ کو ایک ایسا چھوٹا سا کمرا دکھائیں گے جہاں ہر وہ چیز موجود ہے جو آرام کرنے اور لطف اٹھانے کے لیے چاہیے۔ گرمیاں شروع ہونے والی ہیں اور اِس طرز کی جگہیں دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ موسم کا مزہ لینے کے لیے بہترین ہیں۔ یہ منصوبہ ایک برازیلی فرم Graca Brenner Arquitectura e Interiores نے بنایا ہے۔ 

ہم آپ کو دکھائیں گے کہ کس طرح اِس منصوبے میں سب کچھ شامل ہے: آرام کرنے، کھانے اور کھیلنے کی جگہ بھی۔ اور صرف یہی نہیں، اِس میں ایک شاندار تالاب بھی شامل ہے۔ چلیے شروع کرتے ہیں !

باغ سے جڑا ہوا

یہ جھونپڑی بڑے بڑے دروازوں کے ذریعے باغ سے رابطہ رکھے ہوئے ہے۔ سائبان کی ٹیڑھی چھت کے نیچے دو آدھی ڈھکی ہوئی جگہیں بنائی گئی ہیں۔ 

باغ کا ڈیزائن کافی رنگین ہے۔ ساری جگہ پر گھاس پھیلی ہوئی ہے۔ باغ کی طرح جھونپڑی کے کچھ حصے پر بھی مختلف اقسام کے پودے لگاے گئے ہیں۔ تالاب کا بھاپ غسل بجری اور پتھر کی مدد سے بنایا گیا ہے۔

ایک شاندار جگہ

یہ جگہ گرم موسم کے لیے بہترین ہے۔ جب آپ کے پاس ایک تالاب اور اس کے ساتھ ایک چھوٹا سا کمرا ہو تو آپ کو چھٹیاں گزارنے کے لیے بھلا اور کس شے کی ضرورت ہو سکتی ہے؟ 

سنک زیادہ لمبا نہیں ہے مگر باغ یا صحن میں ایک بہترین اضافہ ہے۔ اِس جگہ سے کچھ قدموں کی دوری پر ایک چھوٹا سا بجری، پتھر اور لکڑی سے بنی جھونپڑی بنائی گئی ہے۔ یہ ایک کھلے برآمدے کی طرح ہے جو تالاب اور باغ کو ملاتا ہے۔

سادہ مگر نفیس

اِس جھونپڑی کا ڈیزائن بہت سادہ ہے۔ بہت سے دروازے کھڑکیاں رکھتا ایک کھلا کمرا جس کا ڈھانچا سیمنٹ، سٹیل اور اینٹوں سے بنایا گیا ہے۔ آپ دیواروں کے کچھ حصوں میں یہ اینٹیں دیکھ سکتے ہیں۔ لکڑی اندرونی و بیرونی چھت بنانے کے لیے استعمال کی گئی ہے اور یہ سائبان کا حصہ بھی ہے۔

لطف اٹھانے کی جگہ

برآمدے میں مختلف اقسام کا چھوٹا چھوٹا فرنیچر رکھا گیا ہے جو اِس جگہ کو فعال بناتا ہے۔ چھوٹی آرام دہ کرسیاں، کھلا باغ اور پول ٹیبل اِس جگہ کو محفوظ کے ساتھ ساتھ تفریح سے بھرپور بنا دیتے ہیں۔ 

اِس کی سجاوٹ دیہی اور قدیم اندازِ میں سادگی سے کی گئی ہے۔ ہلکے رنگ استعمال کیے گئے ہیں۔ بہت مختلف رنگوں سے کھیلنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ اندرونی اور بیرونی فرش کے لیے ایک سفید اور روشن سطح کا انتخاب کیا گیا ہے۔

بہت روشن

اِس جھونپڑی کا اندرونی حصہ نہایت حَسِین ہے۔ رنگوں کا انتخاب خوبصورتی سے کیا گیا ہے۔ بڑی بڑی کھڑکیاں اور دروازے اِس امر کو یقینی بناتے ہیں کہ سورج کی روشنی ہر کونے تک پہنچے۔ 

اِس تصویر میں ہم ایک رہنے کی جگہ دیکھتے ہیں۔ سادہ کرسیوں اور ایک صوفے کے ساتھ یہ مزیدار كھانا کھانے کی ایک دلچسپ جگہ ہے۔

لطف اٹھانے کے لیے بہترین

آخر میں، اِس جھونپڑی میں ایک جگہ کو کھیل کے لیے وقف کیا گیا ہے۔ پول ٹیبل دیکھنے کے بعد ہمیں اور کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔ اور یہاں فلمیں دیکھنے کے لیے ایک ٹی وی بھی ہے۔ 

یہاں دیکھئے: گرمیوں کا لطف اٹھانے کے لیے بنائے گئے لکڑی کے ۲۵ سائبان۔

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи